30/07/2026
ایف بی آر نے آئرن اینڈ اسٹیل مینوفیکچررز کے لیے اہم رعایت کا وقت بڑھا دیا
📢 ایف بی آر(Federal Board of Revenue) نے Notification No. 82342-R مورخہ 29 جولائی 2026 کے ذریعے STGO No. 10/2026 کے تحت رضاکارانہ کارپوریٹائزیشن (Voluntary Corporatization) کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
📝 ایس ٹی جی او (STGO No. 10/2026) آئرن اینڈ اسٹیل مینوفیکچررز کو انفرادی کاروبار (Individual) یا AOP سے کمپنی میں تبدیل ہونے کے دوران سیلز ٹیکس سے متعلق امور، جیسے NTN/STRN Linking، Input Tax Adjustment، Sales Tax Liabilities اور Returns کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔
🗓️ پرانی آخری تاریخ: 31 جولائی 2026
🗓️ نئی آخری تاریخ: 10 اگست 2026
✅ صرف آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔
📌 ایس ٹی جی او (STGO No. 10/2026) کی دیگر تمام شرائط و ضوابط بدستور نافذ العمل رہیں گے۔