Stallion Consultants

Stallion Consultants Taxation, Finance & Corporate Consultancy

It has been observed that a misleading report is being circulated on certain media platforms regarding the declaration o...
10/11/2025

It has been observed that a misleading report is being circulated on certain media platforms regarding the declaration of a large number of taxpayers as ‘inactive’. FBR hereby clarifies that no taxpayer who has filed an extension application within the prescribed time limit has been removed from the Active Taxpayers List. The Active Taxpayers List for the year 2025 will be based on the returns filed for Tax Year 2024, along with all the new filers for Tax Year 2025 up to 15th November 2025.

Taxpayers who have duly filed an extension application through the system have been granted a 15-day extension automatically in accordance with the directions of the Chairman FBR. The manual filing of returns has been discontinued through recent amendments in the Income Tax Rules. However, individuals who filed manual returns last year are being granted a one month facilitation period to enable them to e-file their returns. Regional Tax Offices (RTOs) have been instructed to provide full assistance to such taxpayers to ensure a smooth transition to electronic filing.

The taxpayers who have missed the deadline can still submit an extension application through the online system up to 15th November, 2025, stating valid reasons for the delay to the concerned Commissioner.

FBR remains committed to facilitating taxpayers and ensuring that all genuine filers retain their active status while promoting transparency and compliance through digital systems.
وضاحت - ٹیکس دہندگان کا سٹیٹس 2024 میں جمع کرائے گئے گوشواروں کی بنیاد پر متعین کیا جائےگا
ایف بی آر حکام کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ ٹیکس دہندگان کی ایک بڑی تعداد کو’غیر فعال‘ قرار دینے سے متعلق کچھ میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک گمراہ کن رپورٹ گردش کررہی ہے ۔ایف بی آر یہ واضح کرتا ہے کہ جن ٹیکس دہندگان نے مقررہ وقت کے اندر توسیع کی درخواست جمع کروائی ہے انہیں ایکٹیو ٹیکس دہندگان (Active Taxpayers List) کی فہرست سے نہیں نکالا گیا۔ سال 2025 کے لیے فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست ٹیکس سال 2024 میں کرائے گئے گوشواروں پر مبنی ہوگی، اور اس میں 15 نومبر 2025 تک ٹیکس سال 2025 کے تمام نئے فائلرز بھی شامل کیے جائیں گے۔

جن ٹیکس دہندگان نے سسٹم کے ذریعے توسیع کی درخواست جمع کروائی ہے انہیں چیئرمین ایف بی آر کی ہدایات کے مطابق خودکار طور پر 15 دن کی توسیع دے دی گئی ہے۔

انکم ٹیکس قواعد میں حالیہ ترامیم کے بعد گوشواروں کو دستی طور پر جمع کرانے کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔ تاہم گزشتہ سال جن افراد نے اپنے گوشوارے دستی طور پر جمع کرائے تھے انہیں ای-فائلنگ کے لیے ایک ماہ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ریجنل ٹیکس آفسز کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے ٹیکس دہندگان کو مکمل معاونت فراہم کریں تاکہ ای-فائلنگ کے نظام میں با آسانی منتقلی ممکن ہو سکے۔

وہ ٹیکس دہندگان جو مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہیں کرا سکے ہیں وہ اب بھی 15 نومبر 2025 تک آن لائن سسٹم کے ذریعے متعلقہ کمشنر کو تاخیر کی معقول وجوہات بیان کرکے توسیع کی درخواست دے سکتے ہیں۔

ایف بی آر ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلۓ پرعزم ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جاۓ گا کہ تمام مستند فائلرز اپنا فعال درجہ برقرار رکھیں۔ ایف بی آر شفافیت اور ٹیکس کمپلاہنس کو ڈیجیٹل سسٹمز کے ذریعے فروغ دینے کی کوششوں کو جاری رکھے گا

09/11/2025

Dear All, Last Chance to Avoid Late Filer Status, Dial 0333 0272662 for Details!

Date Further Extended upto 31 October, 2025
16/10/2025

Date Further Extended upto 31 October, 2025

Annual income tax return filing date extended up to 15th October, 2025!
01/10/2025

Annual income tax return filing date extended up to 15th October, 2025!

01/10/2025

Annual Income Tax Return Filing Date Extended upto 15 October, 2025 For Individuals & AOPs

25/09/2025

اہم اپ ڈیٹ برائے ٹیکس دہندگان ایف بی آر کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں نئی تبدیلی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے ویلتھ اسٹیٹمنٹ (Wealth Statement) میں ایک نیا خانہ شامل کر دیا ہے جسے Estimated Market Value (اندازاً مارکیٹ ویلیو) کہا جاتا ہے۔

اس تبدیلی کا مقصد کیا ہے؟
اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہر ٹیکس دہندہ اپنے اثاثوں (خصوصاً جائیداد/پراپرٹی) کی نہ صرف خریداری قیمت (Cost) بلکہ موجودہ مارکیٹ ویلیو (Fair/Market Value) بھی ظاہر کرے۔ اس سے:
ٹیکس دہندگان کی اصل مالی حیثیت واضح ہوگی۔
جائیدادوں کی مارکیٹ میں اصل ویلیو ایف بی آر کے ریکارڈ میں آ جائے گی۔
انڈر ریپورٹنگ اور کم قیمت پر اثاثے ظاہر کرنے کی گنجائش کم ہو جائے گی۔

اس کے ممکنہ اثرات اور نقصانات

خریداری لاگت بمقابلہ مارکیٹ ویلیو

اگر آپ نے کئی سال پہلے کم قیمت پر جائیداد خریدی تھی، اب آپ کو اس کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ ویلیو بھی ظاہر کرنی ہوگی۔

اس سے ایف بی آر کو پتہ چلے گا کہ آپ کی نیٹ ورتھ میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔

کیپیٹل گین ٹیکس (Capital Gain Tax) پر اثر

جائیداد فروخت کے وقت ایف بی آر آپ کی ڈکلیئرڈ مارکیٹ ویلیو اور سیل پرائس کو ملا کر دیکھے گا۔

اس سے "کم قیمت پر ظاہر کرنے" کی گنجائش بہت محدود ہو جائے گی۔

ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی ریکنسلی ایشن سخت ہو گی

پہلے صرف خریداری قیمت لکھنے سے بھی فائل مکمل ہو جاتی تھی۔

اب ساتھ مارکیٹ ویلیو بھی شامل کرنے سے ایف بی آر کے لیے آپ کی آمدنی اور اثاثوں کا میل کرنا آسان ہو جائے گا۔

انڈر ریپورٹنگ یا چھپے ہوئے اثاثے پکڑنا

جو لوگ کم قیمت یا غلط ویلیو پر جائیداد ڈکلیئر کرتے تھے، اب ان کے لیے یہ رسک بڑھ جائے گا۔

Estimated Market Value ظاہر کرنے سے اصل تصویر سامنے آ جائے گی۔

مثال برائے وضاحت

فرض کریں آپ نے 2015 میں ایک پلاٹ 30,00,000 روپے میں خریدا۔

آج 2025 میں اس پلاٹ کی مارکیٹ ویلیو 1,00,00,000 روپے ہے۔

اب ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں آپ کو لازمی یہ دو چیزیں ظاہر کرنا ہوں گی:
خریداری لاگت (Cost) = 30 لاکھ روپے
اندازاً مارکیٹ ویلیو (Estimated Value) = 1 کروڑ روپے

اہم بات یہ ہے کہ:
اگر آپ نے ہمیشہ اپنی آمدنی اور اثاثے درست طور پر ظاہر کیے ہیں تو اس تبدیلی سے کوئی فوری ٹیکس یا نقصان نہیں ہوگا۔ یہ اپ ڈیٹ صرف شفافیت بڑھانے اور ٹیکس چوری کم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

پروفیشنل مشورہ برائے ٹیکس دہندگان:
اپنی ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور اثاثہ جات کو بروقت اور درست انداز میں اپ ڈیٹ کریں۔
اگر کسی جائیداد کی ویلیو سمجھ نہ آئے تو ڈی سی ریٹ یا ایف بی آر کی ویلیو گائیڈ لائنز دیکھ لیں۔
مشکوک یا کم ظاہر کیے گئے اثاثوں کو درست کریں تاکہ مستقبل میں کسی قسم کے نوٹس، جرمانے یا آڈٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس اپ ڈیٹ کے بعد ٹیکس کمپلائنس (Tax Compliance) اور بھی زیادہ اہم ہو گئی ہے۔

خلاصہ:
یہ نئی تبدیلی فوری طور پر ٹیکس بڑھانے کے لیے نہیں بلکہ ریکارڈ کو شفاف بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ البتہ مستقبل میں جائیداد کی فروخت، آڈٹ یا ویلتھ ریکنسلی ایشن کے وقت یہ ڈیٹا ایف بی آر کے لیے بڑی مددگار ہوگا۔

20/09/2025
13/08/2025

HAPPY INDEPENDENCE DAY OF PAKISTAN!

🥳 HAPPY INDEPENDENCE DAY!
13/08/2025

🥳 HAPPY INDEPENDENCE DAY!

Common Mistakes
04/08/2025

Common Mistakes

*خوشخبری.* لیٹ فائلر ختم ایف بی آر نے عوام کو بہت بڑا ریلیف دے دیا.ایسے تمام افراد جو 2025 کے گوشوارے مقررہ تاریخ میں جم...
02/08/2025

*خوشخبری.* لیٹ فائلر ختم
ایف بی آر نے عوام کو بہت بڑا ریلیف دے دیا.
ایسے تمام افراد جو 2025 کے گوشوارے مقررہ تاریخ میں جمع کروا رہے ہیں. وہ فوری *فل ایکٹو* لسٹ میں شمار ہو رہے ہیں.
اسلیے اس شاندار موقع کا فائدہ اٹھائیں اور فوری فائلر بنیں.
Dial # 0333 0272662

FBR has extended the digital invoicing integration deadlines for different categories of registered persons through SRO ...
01/08/2025

FBR has extended the digital invoicing integration deadlines for different categories of registered persons through SRO 1413(I)/2025. Businesses must complete registration, testing, and e-invoicing rollout by their respective dates ranging from September to December 2025 to avoid penalties.

Address

Office No. 10 & 11, 3rd Floor, Sohni Shopping Mall, Main Karimabad
Karachi
74700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Stallion Consultants posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share