09/08/2025
پنجاب میں کمرشل پراپرٹی کے کرایہ پر 16 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ .
پنجاب حکومت نے پنجاب فنانس ایکٹ 2025 کے تحت یکم جولائی 2025 سے کمرشل (تجارتی) جائیدادوں کے کرایہ پر 16 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا ہے۔
یہ ٹیکس ان تمام "فکسڈ فیس انوائسز" پر لاگو ہوگا جو غیر منقولہ (immovable) کمرشل پراپرٹی کے کرایہ سے متعلق ہوں۔ صرف وہ رہائشی مکانات جو ذاتی رہائش کے لیے کرائے پر دیے جاتے ہیں، اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔
اس سے قبل، صرف وہ services ٹیکس کے دائرے میں آتی تھیں جو پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 کے تحت واضح طور پر درج تھیں۔ لیکن نئے قانون کے تحت "positive list " کی جگہ "negative list" کا تصور متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب تمام services بذاتِ خود قابلِ ٹیکس تصور ہوں گی، سوائے اُن کے جو فرسٹ شیڈول میں بطور استثنیٰ شامل ہیں.
چونکہ کمرشل جائیداد کے کرایہ کو exempt کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا، لہٰذا یہ اب ایک قابلِ ٹیکس service ہے اور پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔
اسی لیے، وہ تمام کمپنیاں یا افراد جو کمرشل جگہوں کے کرایہ پر "فکسڈ فیس" یا کرایہ کی انوائس جاری کرتے ہیں، انہیں اب قانونی طور پر لازم ہوگا کہ وہ 16 فیصد پنجاب سیلز ٹیکس وصول کریں اور جمع کرائیں.