13/02/2026
لاہور ہائی کورٹ نے ٹیکس کے معاملات میں Time-barred کارروائی سے متعلق ایک انتہائی اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت کے مطابق اگر ایف بی آر کوئی ایسا شو کاز نوٹس جاری کرتا ہے یا کوئی ایسا آرڈر پاس کرتا ہے جو ٹائم بار ہو، تو وہ قانونی طور پر برقرار نہیں رہ سکتا۔
اگر ایف بی آر یہ مؤقف اختیار کرے کہ Assessing Officer نے آرڈر پاس کرنے کے لیے Extension حاصل کی تھی، تو محض یہ دعویٰ کافی نہیں ہے۔ Extension دینے کے لیے ٹھوس اور معقول وجوہات (Solid Reasons) کا موجود ہونا ضروری ہے، اور یہ وجوہات Extension Order یا شو کاز نوٹس کا باقاعدہ حصہ ہونی چاہئیں۔
مزید ، ٹیکس پیئر کو مؤثر موقعِ سماعت (Opportunity of Hearing) فراہم کیے بغیر کوئی بھی ایسا اقدام کرنا آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 10-A (حقِ منصفانہ ٹرائل) کی خلاف ورزی ہے.