08/05/2026
15 کروڑ سے زائد آمدن… لیکن Super Tax صفر!
کبھی کبھی ٹیکس قوانین میں ایک درست قانونی نکتہ لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے کے ٹیکس کو ختم کر دیتا ہے۔ حال ہی میں Appellate Tribunal Inland Revenue (ATIR) لاہور بینچ کے ایک اہم فیصلے نے یہی ثابت کیا۔
یہ معاملہ فیصل آباد کے ایک ٹیکس دہندہ محمد شفیق سے متعلق تھا، جن پر Section 4C کے تحت Super Tax عائد کیا گیا تھا۔ محکمہ ان لینڈ ریونیو کے مطابق ان کی کل آمدن 15 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد تھی، جس کی وجہ سے وہ Super Tax کے دائرے میں آتے تھے۔
لیکن اصل سوال یہ تھا کہ:
کیا یہ تمام آمدن واقعی قانون کے مطابق “Taxable Income” تھی؟
محکمہ نے آمدن میں دو اہم چیزیں شامل کی تھیں:
• AOP (Association of Persons) سے حاصل ہونے والا منافع
• غیر منقولہ جائیداد کی فروخت پر حاصل ہونے والا Capital Gain
ظاہری طور پر یہ دونوں آمدن کا حصہ تھے، مگر قانونی حیثیت مختلف تھی۔
ٹریبیونل نے Capital Gain کے معاملے میں سپریم کورٹ کے معروف DG Khan Cement کیس کا حوالہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ اگر کوئی Capital Gain قانون کے تحت Exempt یا Zero Rated ہو، تو اسے کسی اور شق کے ذریعے دوبارہ ٹیکس کے دائرے میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔
یعنی جس آمدن کو قانون پہلے ہی استثنیٰ دے چکا ہو، اسے دوبارہ قابلِ ٹیکس نہیں بنایا جا سکتا۔
اسی بنیاد پر Capital Gain کو Super Tax کی Calculation سے مکمل طور پر نکال دیا گیا۔
اس کے بعد AOP سے حاصل ہونے والے حصے کا جائزہ لیا گیا۔ Section 92 کے مطابق اگر AOP خود ٹیکس ادا کر چکی ہو، تو اس کے ممبر کو ملنے والا منافع Exempt تصور ہوتا ہے۔
ٹریبیونل نے واضح کیا کہ Section 4C کے تحت صرف وہی آمدن شمار کی جا سکتی ہے جو حقیقتاً Taxable ہو۔ چونکہ AOP سے حاصل شدہ منافع پہلے ہی Exempt تھا، اس لیے اسے Super Tax کی بنیاد بنانا درست نہیں تھا۔
جب یہ دونوں رقمیں نکالی گئیں تو آمدن 15 کروڑ سے کم ہو کر تقریباً 7 کروڑ 50 لاکھ رہ گئی، یعنی Super Tax کی مقررہ حد سے کافی نیچے۔
نتیجتاً:
✔️ Super Tax ختم کر دیا گیا
✔️ Default Surcharge بھی کالعدم قرار دے دیا گیا
یہ فیصلہ اس بات کی بہترین مثال ہے کہ ٹیکس قوانین میں صرف رقم نہیں بلکہ قانون کی درست تشریح بھی انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔
اگر معلومات مفید لگے تو پوسٹ کو لائک اور شیئر ضرور کریں 👍
ٹیکس سے متعلق آسان معلومات کے لیے پیج فالو کریں۔
📞 رابطہ نمبر:
03124590510
03002678444
03219998826
RBA ASSOCIATES