26/10/2025
پنجاب میں بڑے ٹیکس میں ریلیف کا اعلان!
پنجاب حکومت نے 22 اکتوبر 2025 کو ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے (SO(TAX)1-10/2025-26)، جس کے تحت دو اہم شعبوں میں سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے👇
🏠 1. جائیداد کرایے یا لیز پر دینے پر اب کوئی سیلز ٹیکس نہیں لگے گا۔
یعنی اگر آپ اپنی زمین، دکان، فلیٹ یا کوئی بھی جائیداد کسی کو کرایے یا لیز پر دیتے ہیں، تو اب اس پر پنجاب سیلز ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔
🚌 2. مسافر ٹرانسپورٹ کی زیادہ تر سروسز پر بھی ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔
اب بسیں، ویگنیں، کوسٹرز وغیرہ چلانے والے ٹرانسپورٹ مالکان کو سیلز ٹیکس نہیں دینا پڑے گا۔
لیکن یاد رہے کہ رینٹ اے کار، ہوائی سفر (ایئر ٹریول) اور رائیڈ ہیلنگ ایپس (جیسے Careem, Uber) پر اب بھی ٹیکس لاگو رہے گا۔
یہ فیصلہ جائیداد مالکان، ٹرانسپورٹ والوں اور کاروباری طبقے کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ اس سے کاروبار میں آسانی، سرمایہ کاری میں اضافہ اور لوگوں کو مالی ریلیف ملنے کی امید ہے۔
📄 (یہ نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ، حکومتِ پنجاب کی جانب
سے جاری کیا گیا ہے اور فوری طور پر نافذ العمل ہے۔)
TAJ LAW ASSOCIATES
TABISH ALI JAVAID
ADVOCATE HIGH COURT