Azeem's Co. Certified Public Accountant

Azeem's Co. Certified Public Accountant Services Comprise:
Audit | Financial | Tax | Corporate | Advisory
A Leading Services Provider to Sma

*غیر رجسٹرڈ شدہ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس / پراپرٹی ڈیلرز کے کاروبار کرنے پر پابندی* ایف بی آر  نے منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گ...
30/11/2021

*غیر رجسٹرڈ شدہ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس / پراپرٹی ڈیلرز کے کاروبار کرنے پر پابندی*

ایف بی آر نے منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی قانون کے تحت تمام نجی و سرکاری ڈویلپمنٹ اتھارٹیز, ہاؤسنگ اسکیموں یا ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور بلڈرز ڈویلپرز کے لیے *یکم جنوری 2022* سے ایسے کسی رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کے ساتھ جائیداد کے لین دین، منتقلی کا کاروبار پر پابندی عائد کر دی ہے جو ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ نہ ہوں. تمام رئیل اسٹیٹ ایجنٹس پراپرٹی ڈیلرز کے لیے ایف بی آر کے نامزدگان فنانشل بزنس اینڈ پروفیشن (ڈی این ایف بی پی) کے طور پر رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے. ایف بی آر کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام رئیل اسٹیٹ ایجنٹس جوڈویلپمنٹ اتھارٹیز، ہاؤسنگ اتھارٹیز، کو آپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیوں، ہاؤسنگ سکیموں کے ساتھ رہائشی یا کمرشل جائیداد کا کاروبار کرتے ہیں یا تعمیرات، خریدو فروخت، مالکانہ حقوق کی منتقلی یا عوام کو معلومات کی فراہمی کا کام کرتے ہیں ان کے لیے ایف بی آر کے متعلقہ ڈائریکٹر سے رجسٹریشن سرٹیفیکٹ کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے اس کی خلاف ورزی کی صورت میں انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 اور انسداد دہشت گردی رولز 2020 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

27/09/2021
26/06/2021

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین کےمیڈیکل بلز، ڈیری مصنوعات اور نابینا افراد کے لیے خصوصی موبائل پر ٹیکس واپس لے لیا ہے۔حکومت نے 800کی بجائے 1000سی سی تک گاڑیوں پرٹیکس کی چھوٹ دے دی ہے۔فوڈ آئٹمز پرٹیکس واپس لےلیےگئے ہیں۔ آٹے اور منسلک آئٹمز پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ پولٹری فیڈ پر ٹیکس 17 سے کم کرکے 10فیصد کردیا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس ،وزیر خزانہ شوکت ترین بجٹ بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ ہم رواں سال ریونیو کا ہدف مکمل کریں گے اور ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔سرکاری ملازمین کےمیڈیکل بلز، ڈیری مصنوعات اور نابینا افراد کے لیے خصوصی موبائل پر ٹیکس واپس لے لیا ہے۔ ایک ہزارسی سی تک گاڑیوں پرٹیکس کی چھوٹ دے دی ہے۔فوڈ آئٹمز پرٹیکس واپس لےلیےگئے ہیں۔ آٹے اور منسلک آئٹمز پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ پولٹری فیڈ پر ٹیکس 17 سے کم کرکے 10فیصد کردیا ہے۔سونے اور چاندی پر ٹیکس 17 سے کم کرکے 7اور3فیصد کیا گیا ہے اور موبائل فون پر 5منٹ سے زائد کال پر 75پیسے ٹیکس لگایا ہے۔زرعی مشینری پر ٹیکس کم کر دیا گیا ہے۔پراپرٹی پرٹیکس کی شرح 35 سے20 فیصد کردی گئی ہے۔ زرعی اجناس کی فروخت کے لیے نیا نظام لایا جا رہا ہے۔

New prices till 1000cc after Tax Reduction
26/06/2021

New prices till 1000cc after Tax Reduction

https://www.facebook.com/1419614511678081/posts/2537229073249947/
03/03/2021

https://www.facebook.com/1419614511678081/posts/2537229073249947/

ISLAMABAD: The tax authorities have issued 2.1 million notices to individuals and companies for non-compliance in annual return filing and to those who misdeclared assets in their annual returns of income, a statement issued by Federal Board of Revenue (FBR) said on Sunday.

27/02/2021

KARACHI: During investigation of a case before the Banking Mohtasib Pakistan, a bank revealed that...

27/02/2021

ایکٹیو ٹیکس پئیرز لسٹ یکم مارچ 2021 کو جاری کر دی جائے گی، ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو انکم ٹیکس قوانین 2002 کے رول 81 بی کے تحت یکم مارچ 2021 کو ٹیکس سال 2020 کی ایکٹیو ٹیکس پئیرز لسٹ جاری کر دے گا۔ اس وقت ٹیکس سال 2019 کے لئے داخل کئے گئے انکم ٹیکس گوشواروں پر مبنی اے ٹی ایل جاری شدہ ہے۔ ایکٹیو ٹیکس پئیر لسٹ گزشتہ ٹیکس سال کے انکم ٹیکس ریٹرن فا ئلرز کا آن لائن مرکزی ریکارڈ ہے۔اے ٹی ایل ہر مالی سال کی یکم مارچ کو جاری کی جاتی ہے اور اگلے مالی سال کے ماہ فروری کی آخری تاریخ تک اس کی معیا د رہتی ہے۔

اے ٹی ایل پر شامل افراد بہت سے فوئد حاصل کرتے ہیں۔ وہ افراد جو اے ٹی ایل میں شامل ہیں وہ کیش نکلواتے وقت ودہولڈنگ ٹیکس ادائیگی سے مبرا ہیں۔ اس کے علاوہ دوسری بینکنگ ٹرانزیکشنز اور تعلیی اداروں کو فیس کی ادائیگی پر ودہولڈنگ ٹیکس کی بھی چھوٹ ہے۔اسی طرح اے ٹی ایل میں شامل افراد کی ودہولڈنگ ٹیکس ادائیگی کی شرح درآمدات پر ٹیکس، منافع، اشیاءو خدمات اور کنٹریکٹس ، قرض پر منافع، پرائز، گاڑیوں کی خرید اور جائیداد کی خرید و فروخت پر کم ہے۔

اے ٹی ایل میں ان لوگوں کے نام شامل کئے جائیں گے جنہوں نے ٹیکس سال 2020 کے انکم ٹیکس گوشوارے بروقت داخل کئے ہیں یا پھر متعلقہ کمشنرز ان لینڈ ریونیو کی طرف سے دی گئی تاریخ میں توسیع کے اندر جمع کئے ہیں۔اپ ڈیٹیڈ اے ٹی ایل ہفتہ وار بنیاد پر ہر اتوار رات 12 بجے جاری کر دی جائے گی۔ اے ٹی ایل ایف بی آر کی ویب سائٹ اور ٹیکس آسان ایپ پر بھی دستیاب ہو گی۔ افراد کو اے ٹی ایل سٹیٹس چیک کرنے کے لئے "اے ٹی ایل (سپیس) 13 ہندسوں والا شناختی کارڈ نمبر" درج کر کے 9966 پر میسج بھیجنا ہو گا جبکہ ایسوسی ایشن آف پرسنز اور کمپنیز کو "اے ٹی ایل (سپیس) سات ہندسوں والا این ٹی این نمبر" درج کرکے میسج 9966 پر بھیجنا ہو گا۔

وہ افراد جنہوں نے انکم ٹیکس گوشوارے تاریخ گزرنے کے بعد اور کمشنرز ان لینڈ ریونیو کے طرف سے دی گئی تاریخ میں توسیع کے بعد جمع کئے ہیں ان کو اے ٹی ایل میں شامل ہونے کے لئے سرچارج ادا کرنا پڑے گا۔کمپنیز کے لئے سر چارج 20،000 روپے ایسوسی ایشن آف پرسنز 10000 اور افراد کے لئے سرچارج 1000روپے ہے۔

Address

Office#18 Mardan City Centre, Cantt Mardan
Mardan
32200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923137583584

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azeem's Co. Certified Public Accountant posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Azeem's Co. Certified Public Accountant:

Share