03/09/2023
ایف بی آر نے ٹیکس سال 2023 کا انکم ٹیکس
آن لائن پورٹل پر جاری کر دیا تھا ۔۔۔ پورے 2 ماہ گزرنے کے بعد یکم ستمبر کو اس گوشوارے میں سیکشن 7E کے تحت بلکل تبدیل کردیا۔ ۔۔ اب ہر ٹیکس گزار کو اپنی تمام پراپرٹیز نئے سرے سے 7 ای کے فارم میں درج کرنی ہوں گی ۔۔۔ یہ بتانا ہو گا ان پر 7 ای کا ٹیکس بنتا ہے کہ نہیں ۔۔۔ اگر بنتا ہے تو اسے پہلے جمع کروائیں ورنہ آپ کی پراپرٹیز ویلتھ سٹیٹمنٹ میں ظاہر نہیں ہوں گی۔اور آپکی ریٹرن مکمل نہیں ہو گی۔ ۔۔
جو افراد جولائی اور اگست میں گوشوارے جمع کروا چکے ہیں انکو 7 ای کا علیحدہ فارم جمع کروانا ضروری ہے ۔۔۔ورنہ انکا گوشوارہ نامکمل رہے گا۔ ۔