25/09/2026
آج میرے لیے اور مہر ٹیکس کنسلٹنسی کے لیے ایک نہایت خوشی اور اعزاز کا لمحہ تھا کہ ایف بی آر کے معزز انسپکٹر جناب جاوید لودھی صاحب اچانک ہمارے دفتر تشریف لائے۔
جناب جاوید لودھی صاحب میرے والدِ محترم کے آفس کولیگ ہیں۔ ملاقات کے دوران انہوں نے میرے والدِ محترم کے ساتھ اپنے دیرینہ پیشہ ورانہ تعلق اور ان کی شخصیت و خدمات کا محبت اور احترام سے ذکر کیا، جو میرے لیے باعثِ فخر تھا۔
انہوں نے مجھے میری پیشہ ورانہ کاوشوں پر مبارکباد دی اور میری حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے مستقبل میں رہنمائی اور تعاون کا یقین بھی دلایا۔
جناب جاوید لودھی صاحب، آپ کا تہہ دل سے بہت شکریہ کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت نکالا، ہمارے دفتر تشریف لائے اور اپنی محبت، خلوص اور حوصلہ افزائی سے نوازا۔