Malik Tax Consultancy

Malik Tax Consultancy We specialize in providing reliable and result-oriented tax and financial services for individuals, businesses, and professionals across Pakistan.

Our expertise covers income tax filing, NTN registration, FBR notices, tax planning, and legal advisory. We are Tax Services Provider

03/02/2026

آج رات ہے بخشش دی

30/01/2026

محبت مصطفی سے پہلے میں کچھ نہیں تھا

28/01/2026

خواب سا یہ جہاں

26/01/2026

مٹی میری ذات

24/01/2026

22/01/2026

Sirf Allah hi Kafi ha

22/01/2026

ایک وکیل دوست نے کچھ عرصہ قبل چند افراد کے لیے زمین کی خرید و فروخت کے سلسلے میں کسی عرضی نویس سے رابطہ کیا تو موصوف نے ان افراد کے این ٹی این بنوا کر، ان کی کسی سے ٹیکس ریٹرن فائل کروا دی تھی۔

لیکن اب ان بے چارے افراد کے گھروں میں قیامتِ صغریٰ برپا ہو گئی ہے۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ یہ تمام لوگ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ حاصل کر رہے تھے۔
مگر جب سے ان کا این ٹی این بنا ہے، ان کا وظیفہ ایسے غائب ہو گیا جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔
کیونکہ قانون کے مطابق، جس شخص کا این ٹی این بن جائے، وہ بینظیر انکم سپورٹ کا اہل نہیں رہتا۔

دوست نے شدید پریشانی کے عالم میں مجھ سے رابطہ کیا اور کہا:
"ملک بھائی، ان لوگوں کا این ٹی این کسی طرح ختم کروانا ہے تاکہ دوبارہ وظیفہ ملنا شروع ہو جائے۔"

میں نے فوراً ایک "انوکھا" نسخہ پیش کیا:
"تمام لوگوں کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوا لو، یا پھر انہیں پاکستانی شہریت چھوڑنے پر لگا دو۔ بس یہی دو طریقے ہیں جن سے این ٹی این ختم ہو سکتا ہے!"

دوست نے حیرت سے آنکھیں پھاڑ کر کہا:
"زندہ لوگوں کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ؟! اور فرض کرو بن بھی جائے یا ملک بدر کر دیں، تو بھی مسئلہ وہیں کا وہیں رہے گا وظیفہ تو پھر بھی نہیں ملے گا!"

میں نے ہنستے ہوئے جواب دیا:
"پھر انتظار کرو قبر تک! کیونکہ ایک بار جب این ٹی این بن جائے تو زندہ بندے کا کبھی ختم نہیں ہوتا۔"

اس نے الجھ کر پوچھا:
"تو کیا واقعی کوئی حل نہیں؟"

میں نے کندھے اچکاتے ہوئے کہا:
"بھائی، سیدھے سادے دو ہی راستے ہیں: یا مر جاؤ، یا ملک چھوڑ دو!"

پھر میں نے اپنا روایتی ٹیکس پریکٹیشنر والا بزنس موڈ آن کیا اور کہا:
"دیکھو، ہر ایک بندے سے پچاس ہزار روپے لے لو، یہ کہہ کر کہ ہم این ٹی این ختم کروانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، اور ایک نہ ایک دن کامیاب ہو ہی جائیں گے۔
آدھے پیسے تم رکھ لینا اور آدھے میں رکھ لوں گا!"

دوست نے سر پکڑ لیا اور بولا:
"بس بھائی، تُو رہنے دے۔ میں ان بیچاروں کو یہی کہہ دیتا ہوں کہ بینظیر انکم سپورٹ کو اس جنم میں بھول جاؤ۔
وہ غریب تو پہلے ہی وظیفے پر گزارہ کر رہے تھے، ہمیں پچاس ہزار فیس کہاں سے دیں گے؟!"

*Malik Tax Consultancy since 2015*

Wa.me//+923336434177
Wa.me//+923067589466

20/01/2026

کچھ دن قبل ایک دوست نے ایک پیٹرول پمپ کے مالک کی ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے مجھ سے رابطہ کیا۔
میں نے کہا، ٹھیک ہے، پہلے ان کی پچھلی ریٹرنز دیکھ لیتے ہیں،
پھر فیصلہ کرتے ہیں کہ ان کا گوشوارہ فائل کرنا بھی ہے یا نہیں۔
جب میں نے پچھلے چار سالوں (2021 تا 2024) کی ریٹرنز چیک کیں تو حیران رہ گیا
2021 کی ریٹرن Nill فائل تھی،
2022 میں ساڑھے 7 لاکھ روپے کی سیل،
2023 میں 10 لاکھ روپے،
اور 2024 میں بمشکل ساڑھے 7 لاکھ روپے کی سیل ظاہر کی گئی تھی۔
اب آتا ہے اصل نکتہ! جب میں نے 2025 کا PSO سیل سرٹیفکیٹ دیکھا،
تو واضح لکھا تھا کہ ایک سال میں موصوف نے 41 کروڑ روپے کا تیل خریدا ہے،
اور تقریباً 19 لاکھ روپے کی ٹیکس کٹوتی سیکشن 156A کے تحت ہوئی تھی،
جسے وہ FBR سے ریفنڈ لینا چاہتے تھے!
میں نے اپنے دوست کو بتایا کہ یہ ٹیکس Final Discharge of Tax Liability کے تحت آتا ہے،
جس کا ریفنڈ نہیں ملتا۔
دوست نے مزید بتایا کہ یہ صاحب اپنی ٹیکس ریٹرن صرف 1500 روپے میں فائل کرانا چاہتے ہیں۔
میں نے کہا، بہتر ہے کہ گوشوارا اسی “ماہر” سے فائل کروائیں،
جس نے پچھلے سالوں میں ان کے یہ ’’شاہکار‘‘ گوشوارے فائل کیے تھے۔
مسئلہ یہ نہیں کہ لوگ ٹیکس نہیں دیتے،
اصل مسئلہ یہ ہے کہ لوگ ٹیکس گوشوارے کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔
ان کے نزدیک یہ بس ایک formaltiy ہے تاکہ بینک سے کٹوتی نہ ہو یا وہ late filer کی فہرست میں شامل نہ ہوں۔
جبکہ انہیں اندازہ ہی نہیں کہ غلط گوشوارہ کل کو FBR کے نوٹس، جرمانوں اور شرمندگی میں بدل سکتا ہے۔
دوستو!
گوشوارہ ایسے فائل کرو جیسے آپ اپنا سوٹ کسی ماہر درزی سے بنواتے ہیں
سلیقے سے، درست پیمائش کے ساتھ، اور بہترین کپڑے و کاریگری کے ساتھ۔

ٹیکس ریٹرن صرف ایک فارم نہیں،
آپ کے کاروبار کا آئینہ ہے۔
شکریہ

*Malik Tax Consultancy since 2015*

Wa.me//+923336434177
Wa.me//+923067589466

19/01/2026

Saadgi to Hamari

*Malik Tax Consultancy since 2015* Wa.me//+923336434177Wa.me//+923067589466
17/01/2026

*Malik Tax Consultancy since 2015*

Wa.me//+923336434177
Wa.me//+923067589466

Address

Mithankot

Telephone

+923067589466

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malik Tax Consultancy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Malik Tax Consultancy:

Share