16/06/2026
برآمدے میں پڑی وہ پرانی کرسی شاید گھر کے سب لوگوں سے زیادہ سمجھدار تھی۔
کم از کم نعیم صاحب تو یہی کہتے تھے۔
شام کو دفتر سے واپس آ کر وہ اکثر اسی کرسی پر بیٹھ جاتے۔
چائے کا کپ، سامنے نیم کا درخت، اور گلی میں کھیلتے بچے۔
زندگی میں شاید اس سے زیادہ سکون انہیں کبھی نہیں ملا تھا۔
ایک دن ان کا بیٹا، جو ابھی یونیورسٹی میں تھا، ان کے پاس آ کر بیٹھ گیا۔
باتوں باتوں میں اس نے پوچھ لیا:
"ابو، آپ نے زندگی میں سب سے اچھا فیصلہ کون سا کیا تھا؟"
نعیم صاحب مسکرا دیے۔
کافی دیر خاموش رہے۔
پھر بولے:
"بیٹا، گھر خریدنا، کاروبار شروع کرنا یا گاڑی لینا شاید اچھے فیصلے تھے۔ لیکن بہترین فیصلہ وہ تھا جو اس وقت معمولی لگتا تھا۔"
بیٹے نے حیران ہو کر پوچھا:
"وہ کیا؟"
انہوں نے چائے کا کپ میز پر رکھتے ہوئے کہا:
"میں نے بہت سی چیزیں وقت پر کر لیں۔"
"کیونکہ میں نے اپنے والد کو ایک بات کہتے سنا تھا کہ بیٹا، زندگی میں ہر چیز سستی نہیں ہوتی۔ کچھ چیزیں وقت کے ساتھ مہنگی ہوتی جاتی ہیں۔"
"اور صرف پیسے میں نہیں..."
"بعض اوقات وقت، پریشانی اور ذمہ داری کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے۔"
بیٹا خاموشی سے سنتا رہا۔
نعیم صاحب نے سامنے کھیلتے بچوں کو دیکھتے ہوئے کہا:
"اس زمانے میں جو کام چند ہزار میں ہو جاتا تھا، آج اس کی قیمت کچھ اور ہے۔ جو بات ایک دن میں نمٹ جاتی تھی، آج کئی دن لے لیتی ہے۔"
"اور جو ذمہ داریاں وقت پر پوری کر لی جائیں، وہ بوجھ نہیں بنتیں۔"
یہ کہتے ہوئے وہ خاموش ہو گئے۔
شاید وہ اپنے ماضی کو دیکھ رہے تھے۔
یا شاید آنے والے وقت کو۔
وقت بدل رہا ہے۔
معاملات بدل رہے ہیں۔
قوانین، تقاضے اور کمپلائنس کی نوعیت بھی پہلے جیسی نہیں رہی۔
اور یہ بعید نہیں کہ آنے والے برسوں میں ان معاملات کی لاگت، پیچیدگی اور ذمہ داریاں مزید بڑھ جائیں۔
اس لیے شاید دانشمندی اسی میں ہے کہ جو کام آج نسبتاً آسانی اور سہولت سے ہو سکتا ہے، اسے کل کے لیے نہ چھوڑا جائے۔
کیونکہ بعض اوقات بچت صرف پیسے کی نہیں ہوتی...
بعض اوقات بچت سکون کی بھی ہوتی ہے۔
ٹیکس سیزن 2025-26 شروع ہو چکا ہے۔
اگر آپ بھی اپنے ٹیکس معاملات اور کمپلائنس کو بروقت اور اطمینان کے ساتھ مکمل کرنا چاہتے ہیں تو Professional Edge (Pvt.) Ltd. آپ کی معاونت کے لیے موجود ہے۔
061-6221360 | 0345-7370226
Let's Arrange a Meeting.