11/07/2026
کیا Commissioner 60 دن گزرنے کے بعد Section 114(6) کی درخواست مسترد کرسکتا ہے؟ ATIR کراچی کا اہم فیصلہ
اگر کوئی taxpayer Section 114(6) کے تحت return revise کرنے کے لیے Commissioner سے approval مانگتا ہے اور Commissioner 60 دن کے اندر کوئی فیصلہ نہیں کرتا، تو کیا بعد میں وہ درخواست مسترد کرسکتا ہے؟
Appellate Tribunal Inland Revenue (Special Division Bench), Karachi نے اس اہم سوال کا جواب "نہیں" میں دیا ہے۔
کیس میں taxpayer نے 27.04.2024 کو Section 114(6) کے تحت return revise کرنے کی درخواست دی تاکہ property income کے خلاف markup/interest expense claim کیا جا سکے۔ قانون کے مطابق Commissioner کو اس درخواست پر 60 دن کے اندر فیصلہ کرنا تھا، مگر مقررہ مدت کے دوران نہ approval دیا گیا اور نہ rejection۔ پہلی مرتبہ Commissioner نے 13.08.2024 کو، یعنی درخواست دائر ہونے کے تقریباً 108 دن بعد، taxpayer سے مزید documents طلب کیے، جبکہ باقاعدہ rejection order 12.09.2024 کو جاری کیا گیا۔
ATIR نے قرار دیا کہ Section 114(6) کے Third Proviso کے مطابق اگر Commissioner 60 دن کے اندر تحریری طور پر approval یا rejection کا فیصلہ نہیں کرتا تو approval قانوناً (deemed approval) خود بخود حاصل ہوجاتی ہے۔ Tribunal نے واضح کیا کہ 60 دن کی مدت mandatory ہے، directory نہیں۔ ایک مرتبہ deemed approval وجود میں آجائے تو Commissioner کی بعد میں approval روکنے یا application reject کرنے کی jurisdiction ختم ہوجاتی ہے۔
Tribunal نے مزید قرار دیا کہ 60 دن گزرنے کے بعد Commissioner "functus officio" بن جاتا ہے، یعنی اس معاملے میں مزید کوئی فیصلہ کرنے کا قانونی اختیار نہیں رہتا۔ اس لیے 12.09.2024 کا rejection order without lawful authority قرار دے کر annul کردیا گیا۔ Tribunal نے یہ بھی واضح کیا کہ Third Proviso میں استعمال ہونے والا لفظ "OR" disjunctive ہے، اس لیے Commissioner بعد میں کسی دوسری proviso کا سہارا لے کر deemed approval کے قانونی اثر کو ختم نہیں کرسکتا۔
نتیجتاً ATIR نے Commissioner کا rejection order کالعدم قرار دیتے ہوئے taxpayer کی appeal منظور کرلی۔
Case Reference: Muhammad Dawood Jan Muhammad v. Commissioner Inland Revenue, Zone-V, MTO Karachi — ITA No. 2039/KB/2024, Tax Year 2023, Order dated 09.06.2026, 2026 SLD 2928, ATIR (Special Division Bench), Karachi.