16/06/2026
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا کراچی ساؤتھ میں بی آئی ایس پی تحصیل آفس اور ڈائنامک رجسٹری سینٹر سِول لائن، گِزری کا دورہ
اس موقع پر چیئرپرسن نے بینیفشری خواتین سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے فوری حل کیلئے عملے کو ہدایات جاری کیں۔
سینیٹر روبینہ خالد نے ڈیجیٹل والٹ کے لیے مفت سموں کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا، مستحق خواتین کو اکاؤنٹ ایکٹیویشن اور نئے ادائیگی کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی تاکہ خواتین سہولت کے ساتھ اپنی مالی معاونت حاصل کر سکیں۔
چیئرپرسن کے ہمراہ ڈی جی سندھ سنا اللہ رند اور کنسلٹنٹ نوید خان بھی موجود تھے۔
Rubina Khalid