Raja Shahzaib Tax & Legal Services

Raja Shahzaib Tax & Legal Services Tax Problems? Legal Confusion? We Handle It Professionally. NTN • Tax Filing • Sales Tax • Company Registration • Legal Drafting
Serving Across Pakistan 🇵🇰

15/05/2026

یف بی آر زرعی آمدن پر ٹیکس نہیں لیتا…
اگر زرعی آمدن ظاہر کی ہے تو قانون کو سمجھنا بہت ضروری ہے، ورنہ بعد میں جرمانہ، نوٹس اور پریشانی سب کچھ ہو سکتا ہے۔

فرض کریں آپ کے پاس پاکستان میں زرعی زمین ہے۔ آپ فصل اگاتے ہیں، اسے مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں اور اس سے آمدن حاصل کرتے ہیں۔ اب عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ چونکہ زرعی آمدن FBR کے لیے Exempt ہوتی ہے، اس لیے اس پر کسی قسم کا ٹیکس نہیں بنتا۔ لیکن اصل قانون یہاں سے شروع ہوتا ہے۔
پاکستان میں زرعی آمدن پر وفاقی حکومت یعنی FBR انکم ٹیکس وصول نہیں کرتی۔ اسی وجہ سے انکم ٹیکس ریٹرن میں Agricultural Income کو Exempt Income کے طور پر ظاہر کیا جاتا ہے۔ مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ آمدن مکمل طور پر ٹیکس فری ہے، کیونکہ زرعی آمدن پر ٹیکس لینے کا اختیار صوبائی حکومتوں کے پاس ہوتا ہے۔
یعنی اگر زمین پنجاب میں ہے تو پنجاب حکومت، اگر سندھ میں ہے تو سندھ حکومت، اور اسی طرح ہر صوبہ اپنے قانون کے مطابق زرعی آمدن پر ٹیکس عائد کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ FBR میں زرعی آمدن ظاہر تو کر دیتے ہیں، مگر بعد میں صوبائی نوٹس آنے پر حیران رہ جاتے ہیں۔
جب آپ IRIS پورٹل پر ریٹرن فائل کرتے ہیں تو وہاں Agricultural Income کے سیکشن میں صوبہ، تحصیل اور نیٹ زرعی آمدن درج کی جاتی ہے۔ FBR اس رقم پر ٹیکس نہیں لگاتا، لیکن یہ معلومات متعلقہ صوبائی اداروں کے ساتھ شیئر ہو جاتی ہیں۔ بعد میں DC آفس یا صوبائی ریونیو اتھارٹی آپ سے زرعی ٹیکس کا مطالبہ کر سکتی ہے۔
یہاں سب سے اہم بات یہ سمجھنا ہے کہ زرعی ٹیکس کل آمدن یا Gross Sale پر نہیں لگتا، بلکہ صرف نیٹ منافع پر لگتا ہے۔ یعنی آپ اپنی آمدن میں سے تمام جائز زرعی اخراجات منہا کر سکتے ہیں، جیسے بیج، کھاد، سپرے، مزدوری، ہارویسٹنگ اخراجات، ٹیوب ویل کے بل، مشینری کا کرایہ یا اگر زمین لیز پر ہے تو لیز کی ادائیگی۔
ان تمام اخراجات کے بعد جو اصل منافع بچتا ہے، وہی قابلِ ٹیکس زرعی آمدن شمار ہوتی ہے۔ اسی لیے ہر بڑے خرچے کی رسید اور ریکارڈ سنبھال کر رکھنا بہت ضروری ہے، تاکہ کل کو کسی نوٹس یا انکوائری کی صورت میں آپ کے پاس مکمل ثبوت موجود ہو۔
2026 کے لیے نئی زرعی ٹیکس سلیب ریٹس نافذ ہو چکی ہیں اور ٹیکس اسی حساب سے calculate کیا جاتا ہے۔ ادائیگی کا طریقہ بھی صوبائی ہوتا ہے، جو عموماً Form 32-A (Provincial Challan) کے ذریعے کی جاتی ہے۔ کچھ لوگ نوٹس آنے کا انتظار کرتے ہیں، لیکن غیر ضروری تاخیر جرمانے یا قانونی مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔
مختصر بات یہ ہے کہ زرعی آمدن FBR کے لیے Exempt ضرور ہے، مگر صوبائی حکومت کے لیے Taxable ہے۔ اس لیے اپنی نیٹ آمدن درست ظاہر کریں، اخراجات کا مکمل ریکارڈ رکھیں اور بروقت صوبائی ٹیکس ادا کریں تاکہ مستقبل میں کسی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ٹیکس کو آسان زبان میں سمجھنے کے لیے پیج کو فالو کریں۔
مزید معلومات اور پروفیشنل رہنمائی کے لیے رابطہ کریں۔

Raja Shahzaib Tax & Legal Services

ٹیکس سسٹمز اپڈیٹنیا انکم ٹیکس ریٹرن فارم برائے سال 2026عزیزو!ایف۔بی۔آر نے رواں سال کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کیلئے ای...
12/05/2026

ٹیکس سسٹمز اپڈیٹ
نیا انکم ٹیکس ریٹرن فارم برائے سال 2026

عزیزو!

ایف۔بی۔آر نے رواں سال کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کیلئے ایس۔آر۔او 2026 (1) 835 کے تحت نیا ٹیکس فارم جاری کر دیا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو سات دن کے اندر اپنے اعتراضات، تجاویز اور ردعمل جمع کرانے کی مہلت دی گئی ہے۔

اس فارم میں جو درج ذیل تبدیلیاں کی گئی ہیں ان کے تحت اب آپ کو اپنی ہر قسم کی مالی سرگرمیوں کی مکمل سمری بھی فراہم کرنی پڑے گی۔

1)۔
تنخواہ دار طبقے کو اپنے ایمپلائر کا نام، اس کا رجسٹریشن نمبر اور ٹیکس کٹوتی کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔

2)۔
پراپرٹی کا کرایہ پہلے سمپلی ایک اینٹری میں ڈال دیتے تھے لیکن اب الگ الگ ہر پراپرٹی کو مینشن کرکے بتانا پڑے گا کہ کس جگہ سے کتنا کرایہ آیا ہے اور اس کے ڈیڈکٹیبل اخراجات کیا ہیں۔

3)۔
ادر انکم میں بھی پہلے سب لوگ ایک سادہ سی اینٹری ڈال دیتے تھے اب اس کی بھی انسٹیٹیوشن وائز تفصیلات دینی ہوں گی۔

4)۔
اسی طرح زرعی انکم میں بھی ایک اینٹری ڈال دی جاتی تھی لیکن اب زرعی زمین کی تفصیلات بھی کھیت نمبر وغیرہ کیساتھ یعنی زمین کی لوکیشن بھی ساتھ میں فراہم کرنی پڑے گی۔

5)۔
ٹیکس ڈیڈکشنز کا بھی سارا نظام انٹیگریٹڈ ہے، آپ بتائیں گے فلاں نے پیسے کاٹے ہیں تو اس کا ہاں یا نہ کا ریفرینس خود بخود اپڈیٹ ہوجائے گا۔

6)۔
بزنس میں کتنی رقم پیمنٹ کی ہے یا وصول کی ہے اور اس پر دونوں طرف سے کتنا کتنا ٹیکس کاٹا گیا ہے یہ بھی بتانا پڑے گا۔

اس کا نقصان یہ ہوگا کہ اب ٹیکس ڈیڈکشن جہاں نہیں ہوئی ہوگی وہاں فوراً سیکشن 161 کے تحت سوال کھڑا ہوجائے گا جو کافی تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔

یعنی جو بزنس ودہولڈنگ ایجنٹ بنتے ہیں ان سے یہ رقم وصول کر لی جائے گی۔

مثال کے طور پر بیشمار کمپنیاں ایسی ہیں جو ملازموں سے ٹیکس نہیں کاٹتیں، اب ایک ملازم بتاتا ہے کہ فلاں کمپنی سے میں لاکھ روپیہ مہینہ لیتا ہوں تو انٹیگریٹڈ سسٹم اب ٹیکس آفیسر کو خود بتائے گا کہ فلاں کمپنی کے دس ایمپلائیز نے بتایا ہے کہ وہ اتنی اتنی تنخواہ لیتے ہیں لیکن ایمپلائر نے کسی ایک کا بھی ٹیکس نہیں کاٹا۔

اب اس کیس میں جتنا ٹیکس ایمپلائر نے کاٹنا تھا اور نہیں کاٹا تو وہ اس ایمپلائر سے وصول کر لیا جائے گا۔

اس کے بعد ایمپلائر ملازموں سے کہے گا کہ پچھلے سال کا بل آگیا ہے مجھے لہذا یہ ٹیکس کٹواؤ اور ملازم کہیں گے صاحب ہم نے تو ریٹرن کیساتھ اپنی جیب سے ٹیکس جمع کرا دیا تھا اسلئے اب ہم آپ کو کیوں دیں لہذا وہ لائبلٹی ایمپلائر کے سر ہی پڑے گی۔

علی ہذا القیاس جو لوگ بزنس پیمنٹس پر بھی ڈیو ٹیکس نہیں کاٹتے ان کو بھی یہی پرابلم فیس کرنی پڑے گی۔

7)۔
ایک اچھی بات جو اس نئے فارم میں نظر آرہی ہے وہ یہ ہے کہ ریفنڈ کیلئے آپ کا ایک مین بینک اکاؤنٹ اس میں انٹیگریٹ ہو جائے گا اور ودہولڈنگ کے سارے ثبوت اپلوڈ ہو جانے کے بعد آپ کو آٹومیٹک طریقے سے ریفنڈ مل جایا کرے گا، اس کی منظوری کیلئے آئیندہ آپ کو ٹیکس آفس نہیں جانا پڑے گا۔

مجوزہ فارم کی قانونی حیثیت:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ فارم ابھی تجویز کیا گیا ہے اور اطلاع عام کیلئے سات دن کی قانونی مہلت کے بعد بزنس چیمبرز اور ٹیکس بارز سے حاصل ہونے والے ردعمل کے تحت تھوڑا بہت تبدیل بھی ہو سکتا ہے، پھر یہ بجٹ کیساتھ ہی منظور ہو کے نافذ العمل ہو جائے گا۔

احتیاط برائے سال 2026:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تنخواہ دار طبقہ جن کی تنخواہ ٹیکس ایبل ہے لیکن ایمپلائر ٹیکس نہیں کاٹتا وہ اپنا ریٹرن ایمپلائر کیساتھ مشورہ کرکے جمع کرائیں ورنہ جب اس کو نوٹس آئے گا تب وہ آپ سے ٹیکس مانگے گا اور آپ جیب سے ٹیکس ادا کر چکے ہوں گے۔

اس کا بہترین حل یہ ہے کہ آپ کا ایمپلائر جون میں آپ کا سال بھر کا ٹیکس جمع کرا دے، اس سے دونوں کی بچت ہو جائے گی، ممکن ہے لیٹ ٹیکس جمع کرانے پر اس کو پانچ چھ فیصد جرمانہ ہوجائے لیکن یہ اس سے بہتر ہے کہ لاکھوں روپے کا بل اس کو آجائے اور پھر وہ آپ سے کاٹنے بیٹھ جائے۔

گزشتہ سال میں نے ہر پارٹی کا ریٹرن ان کے بینک اکاؤنٹس کو بہت تفصیل کیساتھ سمرائز کرکے بنایا تھا تاکہ ان کو کوئی ٹکر نہ لگے، اس وجہ سے میرے کافی ریٹرن لیٹ ہوگئے تھے لیکن میں نے کوالٹی پر کمپرومائز نہیں کیا۔

اندریں حالات آپ کو بھی یہی کرنا چاہئے کہ اپنا ٹیکس ریٹرن کسی ایسے بندے سے جمع کرائیں جسے قانون اور مالیاتی امور پر یکساں عبور حاصل ہو تاکہ وہ بینک کو سمرائز کرکے نان بزنس ٹرانزیکشنز کو الگ کرے پھر انکم اسٹیٹمنٹ اور الاؤ۔ایبل اخراجات کو ڈیفائن کرکے آپ کا ریٹرن سیف زون میں لاکے فائنل کرے۔

گورنمنٹ نے اس سال تاریخ میں پہلی بار مئی میں فارم جاری کیا ہے ورنہ یہ مڈجولائی میں ہی آیا کرتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ گورنمنٹ ٹیکس فائلنگ کو پہلی جولائی سے شروع کرانا چاہتی ہے تاکہ کنسلٹینٹس کو نوے دن کا پورا فائلنگ ٹائم مل جائے۔

اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس بار ٹیکس ریٹرن بنانے میں کنسلٹینٹ کا دو گنا ٹائم لگے گا جو ریوینیو بورڈ کو بھی نظر آرہا ہے لہذا ایک تو تیس جون کے فوراً بعد اپنا ڈیٹا کنسلٹینٹ کو لازمی فراہم کر دیں۔
Raja Shahzaib Tax & Legal Services

دوسرا، کنسلٹینٹ اگر فیس میں اضافے کا تقاضا کرے تو اس کی یہ بات بھی ماننی چاہئے کیونکہ پروفیشنل کنسلٹینٹ کبھی بھی کوالٹی پر کمپرومائز نہیں کرتے لہذا اضافی وقت دینے کیلئے اضافی فیس بھی ان کو ملنی چاہئے۔

💐💐💐

⏰ Limited Time Offer — Sirf 24 Hours!Aaj hi apna FREE NTN banwayein🚫 No Service Charges🚫 No Hidden FeeSirf 24 ghanton ke...
08/05/2026

⏰ Limited Time Offer — Sirf 24 Hours!

Aaj hi apna FREE NTN banwayein
🚫 No Service Charges
🚫 No Hidden Fee

Sirf 24 ghanton ke andar registration karwane walon ke liye special offer.

✔ Fast Process
✔ Professional Guidance
✔ Complete Assistance

📞 Raja Shahzaib Tax & Legal Services
03005227545

Inbox ya WhatsApp karein abhi.

Non-Filer reh kar extra tax dena band karein.Aaj hi Active Filer banein aur apna paisa bachayein.📞 Raja Shahzaib Tax & L...
08/05/2026

Non-Filer reh kar extra tax dena band karein.
Aaj hi Active Filer banein aur apna paisa bachayein.
📞 Raja Shahzaib Tax & Legal Services
03005227545

⚠️جائیداد کی رجسٹری کروانے والے متوجہ ہوں!30 جون کے بعد جائیداد کے لین دین میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔✅ ڈی سی (DC) ریٹ م...
05/05/2026

⚠️جائیداد کی رجسٹری کروانے والے متوجہ ہوں!
30 جون کے بعد جائیداد کے لین دین میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔
✅ ڈی سی (DC) ریٹ میں اضافہ۔
✅ ٹیکسز کی شرح بڑھ سکتی ہے۔
✅ یکم جولائی سے "فرد" ختم اور "گرین سرٹیفیکیٹ" کا نیا نظام لازمی قرار دیا جا رہا ہے۔
✅ نئے سسٹم کی منتقلی سے رجسٹری کے عمل میں تعطل یا تاخیر آ سکتی ہے۔
💡 کسی بھی قسم کے اضافی مالی بوجھ اور پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے معاملات 15 جون سے پہلے مکمل کر لیں۔

゚viralシ

24/04/2026
Hurry up
22/04/2026

Hurry up

16/04/2026

انگلش کا "A" سب سے زیادہ استعمال ہونے والا حرف ہے،
دنیا کے تقریباً 99 فیصد انسانوں، چیزوں اور جگہوں کے ناموں میں "A" لازمی لکھا جاتا ہے،
لیکن آپکو یہ جان کر حیرانگی ہوگی کہ انگلش کی گنتی میں 1 سے 999 یعنی، One سے Nine Hundred Ninety Nine تک کے ہندسوں میں کہیں بھی لفظ "A" استعمال نہیں ہوا۔
Raja Shahzaib Tax & Legal Services

یاد رکھیں۔ایک جائیداد جو خرید کر آپ اپنے نام کروا رہے ہیں اس پر FBR کے ٹیکسز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔صرف ایک نیا طریقہ ...
15/04/2026

یاد رکھیں۔
ایک جائیداد جو خرید کر آپ اپنے نام کروا رہے ہیں اس پر FBR کے ٹیکسز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
صرف ایک نیا طریقہ کار متعارف کروایا گیا ہے Assignable deed کا، اُس میں ٹیکسز میں کچھ چھوٹ موجود ہے۔
لہٰذا خریداری اور اپنے نام کروانے پر یہ FBR ٹیکسز آپ پر لاگو ہونگے۔
Raja Shahzaib Tax & Legal Services

13/04/2026

📢 رجسٹری سے متعلق نیا قانون کیا ہے— ٹیکسز میں کیا کمی آئی ہے؟

نیا قانون آنے کے بعد رجسٹری اور پراپرٹی ٹیکسز کے حوالے سے کافی کنفیوژن پائی جا رہی ہے، اِس حوالے سے کچھ معلومات بیان کی جا رہی ہے:

✅ خرید و فروخت (بیع نامہ) پر لگنے والے ٹیکسز میں کوئی خاص کمی نہیں کی گئی

✅ صرف دیہاتی علاقوں میں اسٹامپ ڈیوٹی %3 سے کم کر کے %1 کر دی گئی ہے

✅ البتہ اگر آپ سرمایہ کاری کے لیے پراپرٹی خریدتے ہیں تو اب ضروری نہیں کہ آپ اسے اپنے نام رجسٹر کروائیں

✅ ایک نیا طریقہ متعارف کروایا گیا ہے، آپ Assignable Deed تیار کروا سکتے ہیں جو ایک طرح کا مختار نامہ (Power of Attorney) ہوگا

✅ اس کے ذریعے آپ مالک بنے بغیر ہی اس جائیداد کو آگے فروخت کرنے کا اختیار حاصل کر لیتے ہیں

✅ اگر یہ Deed ایک سال کے لیے ہو تو %1 اسٹامپ ڈیوٹی ہوگی

✅ اگر یہ Deed ایک سال سے زیادہ مدت کے لیے ہو تو %2 اسٹامپ ڈیوٹی ہوگی

✅ اس Assignable Deed پر FBR کے ٹیکسز لاگو نہیں ہوں گے۔

Raja Shahzaib Tax & Legal Services

Address

Rawalpindi
46000

Telephone

+923005227545

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raja Shahzaib Tax & Legal Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Raja Shahzaib Tax & Legal Services:

Share