Shaban Ishaq

Shaban Ishaq Your one-stop for all FBR matters! Taxation, Compliance, and more!

07/05/2026
27/01/2026

وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کے خلاف تمام اپیلیں خارج کر دیں، حکومت کو 300 ارب روپے سے زائد آمدنی کی توقع — کاروباری حلقوں کے لیے بڑا دھچکا۔۔۔

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے منگل کو سپر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف دائر تمام اپیلیں خارج کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 4B کو بحال کر دیا گیا۔ عدالت نے طویل سماعت کے بعد مختصر فیصلہ جاری کیا، جس سے حکومت کے محصول میں 300 ارب روپے سے زائد اضافے کی توقع ہے۔

سپر ٹیکس سب سے پہلے 2015 میں خیبر پختونخوا میں دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے عائد کیا گیا تھا، جس کے تحت سالانہ منافع 30 کروڑ روپے سے زائد والے افراد اور اداروں پر 5 فیصد اضافی ٹیکس لگایا گیا۔ بعد میں 2022 میں اس کی حد کم کر کے 15 کروڑ روپے کر دی گئی اور شرح بڑھا کر زیادہ سے زیادہ 10 فیصد کر دی گئی۔

کاروباری شخصیات، بینک اور کارپوریٹ اداروں نے اس ٹیکس کو مختلف ہائی کورٹز میں چیلنج کیا، جن میں بنیادی دلائل میں سابقہ اطلاق اور دوہری ٹیکسیشن کے الزامات شامل تھے۔ تاہم تمام ہائی کورٹز نے سپر ٹیکس کی قانونی حیثیت کو برقرار رکھا۔

سپر ٹیکس کا کیس پہلی بار 2019 میں سپریم کورٹ پہنچا اور بعد میں 26ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی بینچ کو منتقل ہوا۔ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد نئ وفاقی آئینی عدالت نے 17 سماعتوں کے بعد مختصر فیصلہ سنایا۔

عدالت کے بینچ میں چیف جسٹس امین الدین خان، جسٹس حسن رضوی اور جسٹس ارشاد حسین شاہ شامل تھے۔ سماعت کے دوران ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی نمائندگی حافظ احسان کھوکھر نے کی، جبکہ کمشنر کراچی اور لاہور کی نمائندگی ڈاکٹر شاہ نواز اور اسما حمید نے کی۔

عدالت کے فیصلے کے بعد سپر ٹیکس نافذ العمل رہے گا، جس سے حکومت کے اختیار اور محصول کی قانونی بنیاد مضبوط ہوئی ہے، جبکہ کاروباری کمیونٹی کے لیے یہ فیصلہ مالی دباؤ میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔

ایکسپورٹرز کی اسکرونٹی: قانونی حدود اور ممکنہ تنازعوفاقی بورڈ آف ریونیو (FBR) کی جانب سے فنانس ایکٹ 2024 کے تحت ایکسپورٹ...
31/12/2025

ایکسپورٹرز کی اسکرونٹی: قانونی حدود اور ممکنہ تنازع
وفاقی بورڈ آف ریونیو (FBR) کی جانب سے فنانس ایکٹ 2024 کے تحت ایکسپورٹ آمدن پر ٹیکس نظام میں تبدیلی کے بعد بڑے ایکسپورٹرز کی اسکرونٹی کے فیصلے نے قانونی اور آئینی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ ٹیکس ماہرین کے مطابق فائنل ٹیکس رجیم سے منیمم ٹیکس رجیم میں منتقلی کے نتیجے میں قابلِ ٹیکس آمدن میں کمی آنا ایک قدرتی اور قانونی اثر ہے، جسے ازخود ٹیکس چوری یا غلط بیانی قرار نہیں دیا جا سکتا۔
قانونی حلقوں کا کہنا ہے کہ محض آمدن میں کمی کی بنیاد پر اسکرونٹی یا ایڈیشن کرنا قدرتی انصاف کے اصولوں اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعات 122 اور 177 سے متصادم ہو سکتا ہے، کیونکہ قانون شواہد کے بغیر مفروضات پر ٹیکس عائد کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فیلڈ فارمیشنز نے ایف بی آر کی ہدایات کو خودکار کارروائی میں بدل دیا تو یہ معاملہ آئین کے آرٹیکل 10-A (منصفانہ سماعت کا حق) کی خلاف ورزی تصور ہو سکتا ہے۔
ٹیکس ماہرین کے مطابق اسکرونٹی اسی صورت قانونی دائرے میں رہے گی جب ہر کیس میں باقاعدہ نوٹس، شفاف سماعت اور دستاویزی ثبوت کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے، بصورت دیگر یہ اقدام مستقبل میں بڑے پیمانے پر ٹیکس لٹیگیشن اور عدالتی چیلنجز کو جنم دے سکتا ہے۔

05/10/2025

کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرنےوالےنان فائلرز ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے،ایف بی آر نے کریڈٹ کارڈ ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ جمع کرنا شروع کر دیا۔

کریڈٹ کارڈ سےماہانہ 2 لاکھ سے زیادہ شاپنگ کرنےوالوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا،انکم ٹیکس ریٹرن میں کریڈٹ کارڈ سےشاپنگ کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی،کمرشل بینکوں نے کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کا ڈیٹا شیئر کرنا شروع کر دیا۔

ایف بی آرحکام کاکہنا ہےکہ ٹیکس دہندگان 15 اکتوبر تک9 ایمانداری کےساتھ ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی توسیع شدہ ڈیڈ لائن میں مزید توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کو ایس ایم ایس ٹیکسٹ میسج بھیجنا شروع کر دیئے۔

حکام کےمطابق کریڈٹ کارڈ اخراجات کےذریعےنان فائلرزکی حقیقی آمدن کا پتہ لگایا جائے گا، ڈیڈ لائن گزرنے پرآن لائن پیمنٹ یابزنس کرنےوالےنان فائلرزکےخلاف کارروائی ہوگی،کریڈٹ کارڈ کےذریعےلاکھوں کے اخراجات کرنےوالوں کونوٹسزبھیجےجائیں گے،گوشوارے میں تمام بینک ٹرانزیکشنز کی درست معلومات دینا ضروری ہے۔

FBR started messages regarding Bank Accounts  Credit Entries Amount
03/10/2025

FBR started messages regarding Bank Accounts Credit Entries Amount

*IRIS Portal Updates – September 2025 Sales Tax Return*1️⃣ Annexure J (for Manufacturers) and Annexure H1 (for Commercia...
01/10/2025

*IRIS Portal Updates – September 2025 Sales Tax Return*

1️⃣ Annexure J (for Manufacturers) and Annexure H1 (for Commercial Importers, Distributors & Wholesalers) have been removed from the Sales Tax Return of September 2025.

2️⃣ Single Sales Tax Return - All Provincial Sales Tax Returns (SRB, PRA, BRA and KPRA) are now integrated with the Federal Sales Tax Return.

3️⃣ Filing of Applications 26AB (extension in filing of Sales Tax & Federal Excise Returns) is currently restricted — the portal is not allowing submission after the due date of return filling.

*⚠️ Important Note:*
*These changes have not been formally announced by the Federal Board of Revenue (FBR).* However, they are already implemented in the IRIS Portal and taxpayers are advised to review these changes in their Sales Tax Returns for September 2025 accordingly.

SOP for change of jurisdiction
10/09/2025

SOP for change of jurisdiction

08/09/2025

*FBR Unveils Digital Invoicing System for Sales Tax Registered Businesses.*

Workshop on Preparation of Final Account Statement & Balance Sheet Arranged by the STBA Tax Academy.*
08/09/2025

Workshop on Preparation of Final Account Statement & Balance Sheet Arranged by the STBA Tax Academy.*

*📢New Launch – PRA Sahulat Mobile Application*Punjab Revenue Authority (PRA) has introduced its official mobile applicat...
08/09/2025

*📢New Launch – PRA Sahulat Mobile Application*

Punjab Revenue Authority (PRA) has introduced its official mobile application “PRA Sahulat”, a one-stop digital solution for taxpayers. This initiative aims to provide ease of access, transparency and improved taxpayer facilitation.

*✅Key Features/Modules Available in PRA Sahulat:*

*POS Invoice Verification*– Verify invoices issued through Point of Sale.

*Report Invoice*– Report any suspicious or invalid invoices.

*Invoice Status*– Track the current status of your invoices.

*Active Taxpayer List (ATL)*– Check the updated list of PRA-registered taxpayers.

*📲Download Links:*

Android Users (Google Play Store):
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.pral.taxasaan_pra

iPhone Users (Apple Store):
https://apps.apple.com/pk/app/pra-sahulat/id67498939

📝 Important: All taxpayers registered with PRA are strongly encouraged to download and install the PRA Sahulat App for ease of use and to stay updated with digital tax services.

Address

Shaban Ishaq & Company , Office No 10 , 2nd Floor Taseer Center , Kutchery Road Sialkot
Sialkot
51310

Telephone

+923217176248

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaban Ishaq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shaban Ishaq:

Share