01/09/2026
⚖️ ایف بی آر کا اہم نیا سرکلر — یکم ستمبر 2026 سے Assessment Proceedings کے لیے CRM Selection لازمی
وفاقی بورڈ آف ریونیو نے Income Tax Circular No. 01 of 2026-27 (IR-Operations) مورخہ 31 اگست 2026 جاری کر دیا ہے، جس کے تحت یکم ستمبر 2026 سے انکم ٹیکس آرڈیننس، 2001 کے تحت نئی Assessment اور Amendment Proceedings کے آغاز کے لیے Compliance Risk Management (CRM) System کے ذریعے کیس کا انتخاب اور Assignment لازمی قرار دیا گیا ہے۔
خصوصاً Sections 121، 122، 122A، 122C اور 177 کے تحت کوئی نئی کارروائی CRM-based selection کے بغیر شروع نہیں کی جا سکے گی۔
اہم طور پر، 31 اگست 2026 تک پہلے سے جاری اور زیرِ التوا کارروائیاں موجودہ طریقۂ کار کے تحت مکمل کی جا سکتی ہیں، تاہم یکم ستمبر 2026 یا اس کے بعد جاری ہونے والی نئی Amendment، Reassessment یا Show Cause کارروائی کو CRM-based selection process کی پابندی کرنا ہوگی۔
یہ اقدام ٹیکس انتظامیہ میں شفافیت، یکسانیت، Risk-Based Assessment اور اختیارات کے منظم استعمال کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
📚 قانونی حوالہ:
Income Tax Circular No. 01 of 2026-27 (IR-Operations)
مورخہ: 31 اگست 2026
نفاذ: یکم ستمبر 2026
جاری کردہ تحت Section 214, Income Tax Ordinance, 2001
⚖️ ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پریکٹیشنرز کے لیے اہم نکتہ:
یکم ستمبر 2026 کے بعد کسی Assessment یا Amendment Notice کی صورت میں صرف نوٹس کا جواب دینا کافی نہیں؛ متعلقہ کارروائی کے اختیار، قانونی طریقۂ کار، CRM Selection اور دیگر قانونی تقاضوں کا بھی جائزہ لینا ضروری ہوگا۔
قانون سمجھیں، اپنے حقوق جانیں، اور ٹیکس معاملات میں بروقت پیشہ ورانہ مشاورت حاصل کریں۔
Muhammad Uzair
Income Tax Lawyer & Consultant
Uzair Tax Consultant & Associates
Manager — Arbab Law Tax Firm, KP Branch