07/12/2025
عاام پوچھے جانے والے سوالات
# #1 کیا لرنر لائسنس کے ہوتے ہوئے چالان یا ایف آئی آر ہو سکتی ہے؟
جواب: نہیں لرنر کی بھی اتنی ہی اہمیت ہے جتنی پرماننٹ کی ہے۔ اس کے ہوتے ہوئے آپ پر کسی قسم کا چالان ، جرمانہ یا ایف آئی آر نہیں ہو سکتی ہے۔
# #2 لرنر لائسنس کی معیاد کتنی ہے؟
جواب: لرنر لائسنس کی مدت میعاد 6 ماہ ہے۔ یعنی 6 ماہ تک آپ کا چالان نہیں ہو سکتا۔
# #3 کیا 6 ماہ کے بعد لرنر دوبارہ بن سکتا ہے؟
جی ہاں آپ 6 ماہ کے بعد لرنر کو دوبارہ 6 ماہ کے لیے ری نیو کرواسکتے ہیں۔
# # 4 لرنر بنوانے کے کتنے ٹائم کے بعد ریگولر لائسنس کے لیے اپلائی کیا جا سکتا ہے
جواب: اگر موٹر سائیکل کا لرنر ہو تو آپ فوری ریگولر بنوا سکتے ہیں اگر کار کا لائسنس ہو تو 42 دن بعد ریگولر بنوا سکتے ہیں
# #5 اگر میں ریگولر لائسنس نہ بنواوں اور لرنر سے ہی کام چلاوں تو کیا ایسا ممکن ہے کہ مجھے حکومت کی طرف سے کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو
جواب: جی بلکل آپ 6 ماہ تک بغیر کسی پریشانی کے پورے پاکستان (سوائے موٹروے ) میں ڈرائیونگ کر سکتے ہیں، لیکن کوشش کرنی چاہیے کہ جلد از جلد لرنر لائسنس کو ریگولر لائسنس میں تبدیل کروا لینا چاہیے کیونکہ اُس کی اہمیت لرننگ لائسنس سے زیادہ ہوتی ہے
7 # کیا ہماری سروس سے جاری کیا گیا لرنر اور لائسنس گاڑی یا خدمت مرکز سے بنایا گیے لرنر لائسنس میں کوئی فرق ہوتا ہے؟
جواب: بلکل بھی فرق نہیں ہوتا
# # 8 کیا لائسنس والی گاڑی فری میں لرنر لائسنس بنا دے گی
جواب: بلکل بھی نہیں لرنر کی سرکاری فیس 500 ہے۔ آپ جہاں مرضی سے بنوائیں یہ فیس آپ سے لازمی وصول کی جائے گی
# # آپ لرنر بنانے کے کیا چارجز لیتے ہیں
جواب:550 +400
کل 950
اس میں 550 حکومتی فیس
400 ہماری فیس ہے
# #9
کیا آپ لرنر کا کارڈ بنا کر دیں گے؟
جواب: جی نہیں ہم آپ کو PDF نکال کر دیں گے۔ آپ اس کو کسی بھی فوٹو کاپی والے سے رنگین یا سادہ جیسا آپ کو چاہیے ویسا پرنٹ کروا سکتے ہیں۔
# #10 کیا آپ پرماننٹ لائسنس بھی بنا سکتے ہو؟
جواب: جی نہیں
ہم صرف لرنر لائسنس بنا سکتے ہیں اور پہلے سے موجود ریگولر لائسنس کو ری نیو کر سکتے ہیں
# #11 اس کے علاوہ آپ کیا سہولیات دیتے ہیں
جواب: اس کے علاوہ ہم آپ کو گھر بیٹھے آن لائن جابز اپلائی داخلہ اپلائی سی وی، ڈیزائننگ، انگلش اردو درخواستیں اور سرکاری سکیموں میں اپلائی کی سہولت دیتے ہیں
مفتی عبدالحفیظ