02/07/2026
سرچارج کے حوالے سے پاکستاں ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا چئیرمین ایف بی آر کے نام خط
پاکستان ٹیکس بار ایسو سی ایشن نے چئیر مین ایف بی آر کے نام ایک محبت نامہ لکھ بھیجا ہے اور انہیں بتانے کی کوشش کی قانون کے مطابق آپ ٹیکس ائیر 2025 کے لئے 25،000 والا سرچارج نہیں لگا سکتے ، مہربانی کر کے عنایت خسروانہ سے کام لیتے ہوئے پرال کو کہیں کہ سسٹم کو کریکٹ کریں یہ قانون ریٹراسپیکٹو نہیں پراسپیکٹو یعنی آنے والے سالوں کے لئے نافذ ہونا چاہیئے دوسرے لفظوں میں دو ہزار چھبیس کی ریٹرن اگر کوئی شخص وقت پر فائل نہیں کرتا تو اس کے لئے نافذ ہونا بنتا ہے۔۔
اگر آپ یہ بھی نہیں کرتے تو کم از کم تب تک پچیس ہزار پر عمل درآمد رکوا دیں جب تک آئرس پورٹل پر 2026 کی ریٹرن دستیاب نہیں ہوتی