31/07/2026
اطلاع برائے ٹیکس ریٹرن 2026
محترم کلائنٹ!
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ٹیکس ریٹرن برائے سال 2026 جمع کروانے کا سلسلہ یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 کی مالی معلومات کی بنیاد پر شروع ہو چکا ہے، اور اب باقاعدہ ٹیکس ریٹرن فائل کی جا رہی ہیں۔
براہِ کرم اپنی ٹیکس ریٹرن بروقت تیار کرنے کے لیے درج ذیل معلومات اور متعلقہ دستاویزات فراہم کریں:
• پاکستان سے حاصل ہونے والی تمام آمدن (تنخواہ، کاروبار، کرایہ وغیرہ)
• بیرونِ ملک سے موصول ہونے والی ترسیلاتِ زر
• 30 جون 2026 تک تمام بینک اکاؤنٹس کا اختتامی بیلنس
• گاڑی، سونا یا دیگر اہم اثاثوں کی خرید و فروخت کی تفصیلات
*اگر آپ کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ/ اثاثہ جات میں کوئی جائیداد پہلے سے موجود ہے یا اس سال نئی شامل کرنی ہے، تو ہر جائیداد کے بارے میں درج ذیل معلومات فراہم کریں:*
• جائیداد کی نوعیت (رہائشی، تجارتی، زرعی، پلاٹ، مکان، دکان، فلیٹ وغیرہ)
• رقبہ (مرلہ، کنال، ایکڑ، مربع فٹ یا مربع گز)
• خریداری یا فروخت کی *تاریخ*
• خریداری یا فروخت کی *مالیت*
• مکمل پتہ (صوبہ، شہر، ٹاؤن/علاقہ)
• اگر سال کے دوران جائیداد خریدی، فروخت کی یا منتقل کی گئی ہو تو اس کی مکمل تفصیلات
*اہم نوٹ:*
نئے ٹیکس ریٹرن فارم کے مطابق جائیداد سے متعلق مذکورہ معلومات فراہم کرنا لازمی ہے۔ ان معلومات کے بغیر ٹیکس ریٹرن اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ مکمل اور درست طور پر جمع نہیں کی جا سکتی۔