Professional Tax Consultants

Professional Tax Consultants We provide Accounting, bookkeping, Auditing and Tax Consultancy services.

Key Services are given below:
NTN, Filing of Returns, Tax Notices,
Company, AOP & NGO Registration,
Import & Export, Trademark Registration & all SECP and FBR related matters.

14/02/2026
21/01/2026

عورت کوئی بےخبر نہیں ہوتی ہے ۔۔۔ اس کو معلوم ہےکہ، اس کا سینہ کھلا ہوا ہےاس کو معلوم ہےکہ، وہ ذرا سا جھک کر بیٹھتی ہے، تو کلیویج نظر آتا ہےاس کو معلوم ہےکہ، اس کی چاک اتنی اونچی ہےکہ اٹھنے بیٹھنے میں اس کی کمر کی سائیڈ نظر آجاتی ہے اس کو معلوم ہے کہ، اس کا دوپٹہ اس کے سینے کو ڈھانپ نہیں رہا اس کو معلوم ہے کہ، اس کے کپڑے دھوپ میں ٹرانسپیرنٹ ہوگئے ہیں اس کو معلوم ہے کہ، پسینے کی وجہ سے اس کے کپڑے اس کے جسم سے چپک رہے ہیں اس کو معلوم ہے کہ، اس کا تنگ کُرتا اس کے جسم کے سارے خد و خال نمایاں کر رہا ہے اسکو معلوم ہے کہ، اس کے سلیولیس بازوؤں نے اس کے بازو کو ننگا کر دیا ہے اس کو معلوم ہے کہ، اس کے پیچھے کی طرف کا گلا اتنا بڑا ہے کہ آدھی کمر ننگی ہوئی ہوئی ہے اس کو معلوم ہے کہ، اس کے کندھوں سے اس کے برا کا #اسٹریپ ہر وقت نظر آتا ہے اس کو معلوم ہے کہ، اس کے کُرتے کا دامن اتنا چھوٹا ہے کہ بیٹھتے ہوئے اُس کی رانوں کو ڈھانپ بھی نہیں سکتا اس کو معلوم ہے کہ، اس کے چہرے کا میک اپ سب کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے. اس کو معلوم ہے کہ، اس کا پرفیوم ہر راہ چلتے شخص کو پلٹنے کے لیے مجبور کر رہا ہے۔ جی ہاں ایسا کرنے والی خواتین کو سب معلوم ہے ... تو پھر کیوں وہ یہ سب کر رہی ہیں؟ آخر مقصد کیا ہے ان کا؟ ایسے سوالات کرنے والے کو ہی گردن سے پکڑ کر معاشرے میں چپیڑیں ماری جاتی ہیں۔ اخے خواتین کو آزادی نہی۔ ایسی حرکتیں کرنے والیاں تم باز آجاو اسی میں بھلائی ہے تمہاری۔۔۔

Extension in filing Sales tax returns for the month of June 2025.
24/07/2025

Extension in filing Sales tax returns for the month of June 2025.

Filer and non-filer tax rates in Pakistan
17/07/2025

Filer and non-filer tax rates in Pakistan

Punjab Sales Tax on Commercial Rental income 2025
05/07/2025

Punjab Sales Tax on Commercial Rental income 2025

The Punjab government has imposed a 16 percent sales tax on the rental of commercial properties starting July 1, 2025, under a new framework introduced

05/07/2025

Finance Act 2025 – Highlights of Changes to Income Tax

The National Assembly has officially passed the Finance Act 2025, marking a pivotal shift in Pakistan’s income tax regime with wide-ranging amendments that will reshape fiscal compliance and broaden the tax base.

The Act, which incorporates numerous changes to the Finance Bill 2025, introduces a refined legislative framework aimed at boosting revenue, tightening enforcement, and providing clarity on exemptions and rates

Here are the major highlights:

1. Pension Fund Exemption Retained: One significant relief for retirees is the withdrawal of the proposed amendment to eliminate the tax exemption on withdrawals from Approved Pension Funds. This means that income from such funds remains tax-free.

2. Tax on Pensions and Annuities Introduced: In contrast, income in the form of pensions and annuities from former employers has now become taxable from July 1, 2025. This income will fall under a final tax regime, albeit at a concessional rate. However, commuted pensions remain exempt.

3. Expanded Authority to Issue Exemption Certificates: The Finance Act empowers tax Commissioners to grant full exemption certificates to public limited companies, moving beyond the previous cap of 50% reduced withholding rates.

4. Ineligible Person Provisions Enacted: The Act upholds the concept of ineligible persons, restricting their participation in key economic activities. However, the controversial ban on maintaining bank accounts has been rolled back. A newly inserted Fifteenth Schedule sets thresholds and conditions, to be enforced on dates notified via the official gazette.

5. Time Limit for Amendment Orders Extended: The time limit to issue an amended assessment order post-show cause notice has been extended from 180 days to one year, providing both the tax authority and taxpayers more time for due process.

6. Property Sale Exemption: Sellers of immovable property held for at least 15 years, declared in wealth statements, and used personally are now eligible for withholding tax exemption—available once every 15 years. These transactions are also excluded from Super Tax under Section 4C.

7. Tax on Mutual Fund Dividends: Corporate entities receiving dividends from income earned by mutual funds through debt instruments will now be taxed at the standard corporate rate of 29%.

8. Digital Transaction Tax Rates Revised: Withholding tax on digital income from e-commerce platforms is now differentiated—1% for banking channels and 2% for Cash on Delivery transactions, aligning taxation with digital growth trends.

9. Exemptions for Select NPOs Restored: Certain Non-Profit Organizations have had their unconditional exemptions restored by placing them under Clause (57), reversing the Finance Bill’s proposal to subject all such NPOs to Section 100C conditions.

10. Minimum Rent Proposal Dropped: A proposed minimum fair market rent requirement for commercial properties has been scrapped, avoiding added complications for landlords and businesses.

11. Disallowance on Agricultural Purchases Clarified: The Finance Bill’s broader disallowance of 10% of expenditure from unregistered sellers has been narrowed. Now, disallowance only applies when agricultural produce is bought from middlemen, not directly from farmers.

12. Tax Recovery Provisions Rationalised: Provisions introduced via the Tax Laws (Amendments) Ordinance 2025, enabling immediate tax recovery, have been softened. Now, such recovery can only proceed if a matter is upheld by at least three appellate forums including a High Court, and if the tax exceeds Rs200 million.

13. Capital Gains Tax on Non-Residents Tightened: The higher CGT rate of 20% on non-resident investors dealing in debt and government securities will now apply to investments held for less than six months, down from the earlier proposal of 12 months.

14. Tax Deduction on Profit Enhanced: The tax deduction rate on profit/yield from bank accounts and financial institutions has been increased from 15% to 20%. This now also covers income from government securities (excluding National Savings), becoming final tax for AOPs earning up to Rs5 million.

15. Property Tax Adjustments for Non-Filers: Withholding tax on the purchase of immovable property by non-filers has been reduced to encourage formal documentation. However, the tax on sale by such persons has been increased to counterbalance revenue loss.

16. Online Marketplace Penalty Withdrawn: A proposal to penalize online platforms for hosting unregistered vendors has been shelved, easing compliance pressure on e-commerce businesses.

The Finance Act 2025 represents a comprehensive move to enhance the income tax regime’s efficiency, enforceability, and fairness. From digital commerce to property transactions and corporate income streams, the changes are set to impact nearly every taxpayer segment. With a clear push to boost documentation and revenue, the Finance Act positions Pakistan to meet its fiscal goals while navigating domestic and global economic pressures.

Neelum Valley
05/07/2025

Neelum Valley

Nature at its Best- Neelum Valley ...

The beauty of Norway
29/06/2025

The beauty of Norway

This place in Norway doesn't feel real.You can see

12/06/2025

بجٹ میں جہاں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اور پنشن میں سات فیصد کا اضافہ کیا گیا وہیں آن لائن اپنی رقم نکلوالنے پر ٹیکس بڑھا دیا۔ جہاں حکومت مہنگی بجلی دے رہی ہے وہیں سولر پر ٹیکس لگا دیا ہے۔ ایک عام آدمی زندگی بھر جوڑ کے آلٹو ٹائپ کوئی چھوٹی گاڑی لینا چاہے تو اس پر اٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس کے ساتھ ایک فیصد کاربن ڈیوٹی لگا دی ہے۔ پراپرٹی سیکٹر کو اٹھانے کے لیے ٹیکسز میں رعایت دے دی ہے اور شرح سود کم کر دی ہے تاکہ لوگ پراپرٹی میں پھر انویسٹ کریں اور ایک ہی شعبہ پھلے پھولے۔ اس ملک میں مینوفیکچرر کو سہولت نہیں دی جاتی پراپرٹی سیکٹر ساری رقم کھا جاتا ہے۔ اس کو پھر نواز دیا اور امپورٹ (را میٹریل) جو مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے لیے ضروری ہے اس پر مزید ٹیکسز لگا دیے۔ڈھائی ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ کے لیے ہیں مگر ای کامرس پر اٹھارہ فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ یعنی ای کامرس سٹارٹ اپ لینے کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں اور غریب کو بھیک کی جانب راغب کر رہے ہیں۔

ماہانہ تین لاکھ تیتس ہزار سے کم کمانے والوں کے لیے انکم ٹیکس سلیب کم ضرور کی ہے مگر رقم کی منتقلی اور وڈرال پر ڈائریکٹ ٹیکسز لگا دیے ہیں۔ اسی طرح ڈائیریکٹ اور ان ڈائیریکٹ ٹیکسز ہر اس شے پر عائد ہو گئے جو آج کے دور میں بنیادی ضرورت ہے۔ گاڑی، سولر پینلز، آن لائن شاپنگ۔ کیا شاندار بجٹ ہے۔ تنخواہ دار طبقے کو ایک ہاتھ سے تھپکی دے کر دوسرے ہاتھ سے دھکا دے دیا ہے۔البتہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے واسطے نان فائلر کیٹیگری ختم کرنا اچھا فیصلہ ہے۔ اس ملک میں نان فائلر پراپرٹی، گاڑی کی خریداری اور بینک ٹرانزیکشنز کے واسطے اضافی ٹیکسز دے دیتا مگر وہ ٹیکس نیٹ میں نہیں آنا چاہتا تھا۔ ماہانہ تین لاکھ تیتس ہزار سے زائد کمانے والوں کے لیے 27.5 فیصد انکم ٹیکس عائد کیا گیا ہے مگر ترقیاتی بجٹ کے نام پر اللوں تللوں کے لیے کوئی حد نہیں ۔ اس کے واسطے ایک ہزار ارب روپے کا وافر بجٹ ہے۔ ریلوے جیسے خسارتی ادارے کے لیے ایک سو بیس ارب دے دیے لیکن تعلیم یا یونیوسٹیوں کی گرانٹ کے لیے پینسٹھ ارب ہیں۔ زراعت کا کوئی والی وارث نہیں۔ بڑا کاروباری طبقہ ایک بار پھر بجٹ کی زد سے بچ نکلا اور چھوٹا کاروباری ٹیکس لوڈ اٹھائے پھرے گا۔ تنخواہ دار طبقہ پہلے بھی معیشت کا بوجھ ڈھو رہا تھا اب بھی اسے کوئی ریلیف نہیں ملا۔پٹرول پر کاربن لیوی کی مد میں مزید سرچارج اور وفاق کو بجلی پر سرچارج بڑھانے کا اختیار دے دیا ہے۔ فیول اور بجلی مزید مہنگے ہوں گے۔

میری ہوش کے ستائیس اٹھائیس سالوں میں ہر حکومت نے بجٹ کے بعد یہی کہا کہ اس بار قوم کو کڑوا گھونٹ بھرنا پڑے گا اگلے سال حالات بہتر ہونے لگیں گے۔ یہ کڑو گھونٹ ایلیٹ نے کبھی خود نہیں بھرا۔ اس ملک میں صرف دو طبقے ہیں جو سکون سے جی رہے ہیں اور فکر سے آزاد ہیں۔ ایک خطِ غربت سے نیچے بستا طبقہ یا لیبر کلاس جس کی امیدیں ٹوٹ چکیں اور اس کا کُل زور اسی پر ہے کہ کسی طرح وہ آج کا دن دو وقت کی روٹی کھا کر گزار لے۔محنت مشقت کرے ، بھیک مانگے یا جگاڑ لگائے مگر رات کو وہ چین سے لمبی تان کے سو جاتا ہے۔ دوسرا طبقہ امیر یا ایلیٹ یا بزنس کلاس ہے۔ وہ کبھی متاثر نہیں ہوتا۔ٹیکسز کا بوجھ صارف نے ڈھونا ہوتا ہے۔ دولت مزید دولت کو جمع کرتی ہے۔

یہ تو لوئر مڈل یا اپر مڈل کلاس ہوتی ہے جو متاثر ہوتی ہے۔ یہی تنخواہ دار یا چھوٹا کاروباری طبقہ ہوتا ہے۔ اس نے کمانا ہے، جوڑنا ہے، گھر بنانے کی خواہش اور ایک فیملی کار کے لیے ساری عمر مشقت کرتا ہے۔ لوئر مڈل سے اپر مڈل میں جانا چاہتا ہے اور اپر مڈل کلاس کی تگ و دو امیر بننے کی ہوتی ہے۔وہ اپنا شمار آسودہ طبقے میں کرانا چاہتے ہیں۔ پچیس کروڑ کے اس ملک میں ساڑھے نو سے دس کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے ہیں۔ باقی سب لوئر اپر مڈل کلاس ہے۔ اور ان سے اوپر امیر طبقہ جو شاید اس آبادی کا دو فیصد یا چند لاکھ کی تعداد میں ہے۔ یہ جو چودہ کروڑ مڈل کلاس ہے یہی بجٹ کی مار سہتی ہے۔ اس میں آپ بھی ہیں، میں بھی ہوں۔ فرد کی معاشی ترقی نہیں ہو گی تو ملکی معیشت کی کیسے ہو گی اگر عوام سے نچوڑ کر خزانہ بھرنا ہے تو عوام کیونکر اس نظام کو پسند کرے گی۔اسی سبب ہر شخص ملک سے ہجرت کرنے کو تیار رہتا ہے۔ جس کے سینگ سماتے ہیں وہ چلا جاتا ہے۔

صحت ، تعلیم، انصاف، چھت، خوراک۔ ان پانچ بنیادی انسانی ضروریات کو معیار بنا لیں تو معلوم ہوگا کہ نوے فیصد سے زائد شہریوں کو اس نام نہاد منصوبہ بندی سے کوئی فائدہ نہیں۔ نتیجتاً جس پر آج بجٹ کے نام پر تجزیاتی مغز ماری کی جارہی ہے اس میں نہ عزت محفوظ ہے نہ جان کی امان ہے اور نہ مستقبل کی ضمانت۔ کہنے کو آج کا کل بجٹ 17.6 کھرب روپوں کا بجٹ ہے (جس میں 6.2 کھرب خسارہ یا قرض کی اقساط کے مد میں ہے) لیکن شہری کی فلاح پر یہ ریاست گن کر بارہ روپے مہینہ خرچ کرتی ہے۔ ہاں ! حکمرانوں کی حفاظت، عیش اور ممبران اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات کے لیے وسائل اندھا دھند ہیں۔

کوئی حد نہیں، کوئی قدغن نہیں، ان پر نہ بجلی کا بل اثر کرتا ہے اور نہ سبزیوں اور دالوں کے بھاؤ۔ ان کی غذا مرغن ہے۔ صحت ایسی بھرپور کہ جیسے اکھاڑے سے نکلا ہوا پہلوان۔ بجٹ تو ایک کھیل ہے۔ اصل میں یہ فیصلہ تو قیام پاکستان کے فوراً بعد کیا جاچکا تھا کہ یہاں کے عوام کو ہمیشہ اس اذیت میں مبتلا رکھنا ہے کہ ان کو ایک نوالے کی فراہمی بھی من و سلویٰ لگے۔ اتنے زخمی ہوں کہ طبیعت پوچھنے پر بھی ساری زندگی شکرگزاری میں تعریف کی تسبیح پڑھتے رہیں۔ اگر ایسا نہ ہوا ہوتا تو آج ہم سب اس بدحالی کا شکار ہوتے جس نے ہماری کمزور ترین امیدوں کو بھی خاک میں ملا دیا ہے؟

بجٹ اس مفصل واردات کا حصہ ہے جو اس ملک پر قابض طبقے ہر سال ہمارے ساتھ کرتے ہیں۔ اگر سیاسی و عسکری اشرافیہ میں کسی کو کاروبار ، ریاست اور قوم کے حالات کو بدلنے میں کوئی حقیقی دلچسپی ہوتی تو وہ یقیناً اسی استطاعت اور کامیاب منصوبہ بندی کا سہارا لیتے جس کے ذریعے انہوں نے ذاتی معاشی معاملات کو ایسے سنبھالا ہے کہ ہر طرف سے فائدہ کے سوا کچھ نتیجہ سامنے نہیں آتا۔ نہ کوئی سہارا ہے نہ کوئی تنگی، جن تمام سالوں میں (بجٹ کے باوجود یا شاید بجٹ کی وجہ سے) پاکستانی عوام کی ہڈیوں سے ماس غائب ہو گیا اسی دوران بجٹ بنانے والے اور بجٹ کھانے والے فربہ اندام ہو گئے۔ ملک کی معیشت ڈوب گئی، ان کی دولت کے انبار آسمان کو چھونے لگے۔

حکومتی آفس میں وزیر بے تدبیر اور بے بس نظر آئے مگر اپنی صنعتوں اور ملوں میں ان سے کائیاں اور ماہر کاروباری دکھائی نہ دیا۔ ڈی ایچ ایز تو پھلتے پھولتے رہے مگر دفاع کا سارا بوجھ خزانے پر ہی رہا۔یہ کیا ماجرہ ہے کہ ملک کی معیشت کو درست کرنے میں ناکام افراد ذاتی دولت اکھٹا کرنے میں اتنے کامیاب ہو جاتے ہیں؟ بنیادی بات یہی ہے جو میں نے پہلے آپ کے لئے تحریر کر دی ہے۔ بجٹ قبضہ گروپ کا وہ ہتھیار ہے جو وہ ہر سال استعمال کرکے آپ کو اپنی خودساختہ مجبوریوں کے واویلے سے متاثر کرتے ہیں اور پھر تمام دن اپنی دن دگنی اور رات چگنی ترقی کے اہتمام کرنے پر مامور ہو جاتے ہیں۔ اگر ان کو تبدیلی لانا ہوتی تو آج غریب کی اولاد جھگیوں میں مٹی پھانکنے کے بجائے دبئی اور لندن میں ارب پتیوں کے ساتھ ان کی اولادوں کی طرح مکمل آسائش میں نہ پل بڑھ رہے ہوتے ؟۔

پھر بھی امید رکھنی چاہئیے کہ جیسے کاروباری مواقعے اور خالص برق رفتار منافعے پاکستان کی سول و عسکری ایلیٹ کو میسر ہو جاتے ہیں ایک دن ہمیں بھی یہ رعایتیں مل جائیں گی۔ میری دعا ہے کہ یہ دن دیکھنے کے لیے چوبیس کروڑ پچانوے لاکھ لوگ کم از کم سو برس زندہ رہیں۔ آمین۔

14/05/2025

Address

Islamabad
042

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Professional Tax Consultants posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share