Dr. Mufti Wasie Fasih Butt

Dr. Mufti Wasie Fasih Butt Chairman Shariah Board-ZTBL
Shariah Advisor-AAML
Assistant Professor (IBF)-Hamdard University

CFOs, Heads of Treasury, Finance Managers, Business Owners — this one's specifically for you."I'll be honest — the first...
07/05/2026

CFOs, Heads of Treasury, Finance Managers, Business Owners — this one's specifically for you.

"I'll be honest — the first time I sat across from an Islamic bank relationship manager, I knew enough to ask for "something Shariah-compliant."I didn't know enough to evaluate what they put in front of me."
That asymmetry is dangerous in corporate finance.

Banks and financial institutions know their products inside out. Your job is to know which product actually fits your company's structure, cash flow cycle, and risk profile — and to ask the right questions before you sign.
That knowledge is what separates a finance professional who uses Islamic finance from one who genuinely understands it.

Following the success of our first cohort on November 11, 2025 — we're back with the second run of this program at NIBAF Pakistan on June 23 in Karachi.
Not Islamic finance 101. The practical corporate application your finance function actually needs.
Because if you — or your organisation — have made the commitment to go riba-free, that commitment deserves more than good intentions.

📎 Full details in the flyer above. 📩 Register or inquire: 0331-5822420

الحمدللہ، یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ Ethical Business Forum  آہستہ آہستہ ایک مضبوط اور باوقار پلیٹ فارم بنتا جا رہا ہے، ...
28/04/2026

الحمدللہ، یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ Ethical Business Forum آہستہ آہستہ ایک مضبوط اور باوقار پلیٹ فارم بنتا جا رہا ہے، جہاں اصولی اور بااخلاق تجارت پر سنجیدہ گفتگو ہو رہی ہے۔

Ethical Business Forum Lahore Chapter کے افتتاح (17 اپریل 2026) پر گفتگو کا موقع ملا، جہاں میں نے “اخلاقی بنیادوں پر کاروبار کی ترقی ” کے موضوع پر بات کی—یعنی کاروبار کو صرف بڑا نہیں بلکہ درست اصولوں، اخلاقیات اور شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے آگے بڑھانا۔

اس تقریب میں 100 سے زائد نمایاں کاروباری شخصیات اور معزز علمائے کرام کی شرکت نے یہ ظاہر کیا کہ ہمارے معاشرے میں ذمہ دار اور اقدار پر مبنی کاروبار کی طرف سنجیدہ رجحان بڑھ رہا ہے۔

ان شاء اللہ یہ سفر مزید آگے بڑھے گا اور ہم سب مل کر ایک بہتر اور بااخلاق کاروباری ماحول کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

26/04/2026

اتوار تھا…
مگر دل نے کہا: آج خود کو بہتر بنانے کا دن ہو۔

فجر کے بعد اپنے شیخ مولانا عبد الستار
کی تربیتی مجلس جامعہ بیت السلام میں حاضری نصیب ہوئی۔
کچھ باتیں ایسی ملتی ہیں جو پورا ہفتہ سنبھال لیتی ہیں۔

واپسی پر بیٹے کے ساتھ حلوہ پوری کا ناشتہ۔
احساس ہوا کہ بچوں کے ساتھ گزارا وقت بھی رزق کی ایک شکل ہے۔

گھر آکر سینٹر آف اسلامک اکنامکس میں AAOIFI کے مشارکہ شریعہ اسٹینڈرڈ پر پروفیشنلز اور طلبہ کو آن لائن لیکچر دیا۔
ہر نشست یاد دلاتی ہے کہ سیکھنا ایک مسلسل سفر ہے۔

اس کے بعد گزشتہ پانچ سال سے ایک کلائنٹ ادارے کے چیف فنانس آفیسر کے گھر جاری صحیح بخاری کا درس دینے کی توفیق ہوئی ۔
سالوں کا تسلسل یہ سکھاتا ہے کہ اصل ترقی شور میں نہیں، استقامت میں ہے۔

پھر ہمدرد یونیورسٹی سٹی کیمپس جانا ہوا۔ ظھر ادا کی
ڈین صاحب کے ساتھ اسلامی بینکاری کے Specialized Degree پروگرام پر مشاورت ہوئی۔
تعلیم میں نئی راہیں کھولنا اصل سرمایہ کاری ہے۔

دوپہر کو نوجوان دوست اور Humantek کمپنی کے سی ای او عطیب ھلال
کی لیڈرشپ اینڈ سیلز ٹریننگ میں شرکت کی،
تاکہ اپنی شریعہ ایڈوائزری کمپنی گلوبل شریعہ سلوشنز کے کلائنٹس کو بہتر خدمات فراہم کر سکیں۔

واپسی پر سسرال سے اہلِ خانہ کو لیا، عصر ادا کی،
اور شام بچوں کے ساتھ وقت گزارنے اور والدہ کی دوائیاں ترتیب سے رکھنے میں گزری۔

اب رات گئے یہ سطور لکھتے ہوئے ایک احساس دل میں تازہ ہے:

زندگی توازن مانگتی ہے —
روحانیت بھی، علم بھی، پیشہ بھی، اور خاندان بھی۔

اللہ کا شکر کہ ایک عام سا اتوار بھی
یہ یاد دلا گیا کہ اصل کامیابی مصروف ہونے میں نہیں،
بامقصد ہونے میں ہے۔

آپ کا اتوار کیسا گزرا؟ 🌙

❓ جدید فنانس میں قرض (Debt Financing) کو شراکت داری پر کیوں ترجیح دی جاتی ہے؟کیونکہ انسان فطری طور پر رسک سے بچنا چاہتا ...
24/04/2026

❓ جدید فنانس میں قرض (Debt Financing) کو شراکت داری پر کیوں ترجیح دی جاتی ہے؟

کیونکہ انسان فطری طور پر رسک سے بچنا چاہتا ہے۔

لوگ منافع اور نقصان میں شریک ہونے کے بجائے یقینی واپسی کو ترجیح دیتے ہیں۔
اسی لیے سرمایہ دارانہ نظام زیادہ تر قرض پر کھڑا ہے۔
حتیٰ کہ ٹیکس نظام بھی قرض کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، کیونکہ سود کو ٹیکس سے پہلے خرچ مان لیا جاتا ہے۔

👉 اسلامی فنانس میں حقیقی تبدیلی صرف نئے پراڈکٹس بنانے سے نہیں آئے گی بلکہ لوگوں کی مالی سوچ اور رویّہ بدلنے سے آئے گی۔

❓ کیا کاروباری اختلافات عقلی بنیادوں پر حل کیے جا سکتے ہیں؟

جی ہاں — خاص طور پر فیملی بزنسز میں۔

فنانشل ریشو اینالیسس فیصلوں کو جذبات سے نکال کر حقائق پر لے آتا ہے۔
مثلاً سوال یہ نہیں ہونا چاہیے کہ کون کیا چاہتا ہے بلکہ یہ کہ:

کیا ابھی بزنس بڑھانا چاہیے؟
کس شعبے میں سرمایہ لگانا زیادہ فائدہ مند ہے؟

ان سوالات کے جواب رائے نہیں بلکہ اعداد و شمار دیتے ہیں۔

👉 کاروبار میں اکثر وہ مسائل نمبرز حل کر دیتے ہیں جو لمبی بحثیں بھی حل نہیں کر پاتیں۔

یہ چند سوچ بدل دینے والے نکات ہیں جو میں نے “Finance for Islamic Finance Professionals” پروگرام (23 اپریل 2026) میں شرکت کے دوران سیکھے، جو IBA CEIF میں منعقد ہوا۔

یاد رکھنے کی بات:
اسلامی فنانس کو صرف روایتی فنانس کو رد کر کے نہیں سمجھا جا سکتا، بلکہ پہلے اسے گہرائی سے سمجھنا ضروری ہے۔

🌙 **کیا آپ جانتے ہیں کہ ماضی میں مسلمانوں کے ہسپتال، مدارس، مسافر خانے اور فلاحی ادارے کیسے چلتے تھے؟**یہ سب **وقف (Waqf...
20/04/2026

🌙 **کیا آپ جانتے ہیں کہ ماضی میں مسلمانوں کے ہسپتال، مدارس، مسافر خانے اور فلاحی ادارے کیسے چلتے تھے؟**

یہ سب **وقف (Waqf)** کے نظام کی بدولت تھا۔

وقف وہ عظیم اسلامی نظام ہے جس میں انسان اپنی جائیداد یا دولت اللہ کی راہ میں وقف کرتا ہے، اور اس کا فائدہ نسلوں تک عوام کو پہنچتا رہتا ہے۔
نہ حکومت پر بوجھ… نہ کسی کاروباری منافع کی شرط… بلکہ مستقل صدقۂ جاریہ۔

آج دنیا غربت، بے روزگاری اور سماجی مسائل کا حل ڈھونڈ رہی ہے، جبکہ اسلام نے صدیوں پہلے **وقف** کی صورت میں ایک پائیدار معاشی اور فلاحی نظام دیا تھا۔

الحمدللہ!
ہماری مشترکہ تحقیق شائع ہوئی ہے جس میں ہم نے بتایا ہے کہ:

✅ وقف کے ذریعے معاشرے میں انصاف اور خوشحالی کیسے لائی جا سکتی ہے
✅ امیر حضرات اپنی دولت کو ہمیشہ کے صدقۂ جاریہ میں کیسے بدل سکتے ہیں
✅ کاروباری افراد کس طرح وقف کو جدید اسلامی فنانس کے ساتھ جوڑ کر قوم کی خدمت کر سکتے ہیں
✅ غیر استعمال شدہ وقف جائیدادوں کو دوبارہ فعال کیسے بنایا جا سکتا ہے

یہ تحقیق صرف علمی کام نہیں بلکہ **امت کی معاشی بحالی کا عملی راستہ** ہے۔

📘 مکمل آرٹیکل یہاں پڑھیں:
https://nuqtahjts.com/index.php/njts/article/view/235

اگر آپ تاجر ہیں، صنعتکار ہیں یا اللہ نے آپ کو وسائل دیے ہیں — تو وقف آپ کے لیے دنیا اور آخرت دونوں کی کامیابی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

🤲 آئیے مل کر وقف کے نظام کو دوبارہ زندہ کریں۔

#وقف #پاکستان #امت

Reviving the Waqf Institution: A Catalyst for Economic and Social Transformation Authors Fawad Ali Ph.D. Research Scholar, Faculty of Usuluddin/Hadith, International Islamic University, Islamabad Dr Muhammad Wasie Fasih Butt Assistant Professor, Hamdard University, Karachi Keywords: Waqf, Endowment,...

10/04/2026

این جی اوز کو زکوۃ کیوں دیں؟
پوری ویڈیو دیکھنے کے لئے لنک پر کلک کریں👇
https://youtu.be/IOWWq9y19Lk

09/04/2026

شریعہ کمپلائنس اور حیلے!
پوری ویڈیو دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں👇
https://youtu.be/WAPo99rq7H8

08/04/2026

دیندار تاجر لیکن تجارت میں دین کیوں نہیں؟
پوری ویڈیو دیکھنے کے لئے لنک پر کلک کریں👇
https://youtu.be/tg7tlLeOOJw

07/04/2026

شریعہ کمپلائنس اور وفادار ملازمین!
پوری ویڈیو دیکھنے کے لئے لنک پر کلک کریں👇
https://youtu.be/NCJ6iUPxPS8

Time Mastery Islamic Perspectiveاسپیکر: ڈاکٹر مفتی وصی بٹاہم نکات:📌اسلام میں ٹائم مینیجمنٹ کی اہمیت📌وقت میں برکت کی تداب...
06/04/2026

Time Mastery Islamic Perspective

اسپیکر: ڈاکٹر مفتی وصی بٹ

اہم نکات:
📌اسلام میں ٹائم مینیجمنٹ کی اہمیت
📌وقت میں برکت کی تدابیر
📌ہر کام بروقت کرنے کا جادو
📌مسلمان مصنفین اور مغربی ماہرین کی تجاویز
https://youtu.be/HJE8NzDwUZk

For More Updates
https://whatsapp.com/channel/0029VaPzYklL2ATt023E8o1a

Time Mastery Islamic Perspective | Training Session by Dr M***i Wasie Butt ...

شریعہ کمپلائنس اور حیلے!اسپیکر: ڈاکٹر مفتی وصی بٹاہم نکات:📌کیا شریعہ ایڈوائزر حیلے بتاتے ہیں؟📌کون سے حیلے جائز ہیں؟📌کیا ...
05/04/2026

شریعہ کمپلائنس اور حیلے!

اسپیکر: ڈاکٹر مفتی وصی بٹ

اہم نکات:
📌کیا شریعہ ایڈوائزر حیلے بتاتے ہیں؟
📌کون سے حیلے جائز ہیں؟
📌کیا ناجائز مالی معاملات حیلے سے جائز ہوجاتے ہیں؟
📌کیا نقصان سے بچنے کے لیے حیلہ کرنا جائز ہے؟

ان تمام سوالات کے جوابات دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں
https://youtu.be/WAPo99rq7H8

For More Updates👇🏻
https://whatsapp.com/channel/0029VaPzYklL2ATt023E8o1a

Shariah Compliance or Heely! Dr M***i Wasie Butt

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Mufti Wasie Fasih Butt posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dr. Mufti Wasie Fasih Butt:

Share