Professional Law & Tax Consultant

Professional Law & Tax Consultant Our Services are tax and Law Assistance in Rawalpindi Islamabad specialize in providing tax planning

04/11/2025
سستی ٹیکس ریٹرن فائلنگ وقتی بچت لگتی ہے لیکن دراصل یہ بڑا نقصان کی جڑ بن جاتی ہے۔ ہر سال ہزاروں ٹیکس دہندگان کم فیس کے ل...
05/10/2025

سستی ٹیکس ریٹرن فائلنگ وقتی بچت لگتی ہے لیکن دراصل یہ بڑا نقصان کی جڑ بن جاتی ہے۔ ہر سال ہزاروں ٹیکس دہندگان کم فیس کے لالچ میں اپنی ریٹرن غلط ہاتھوں میں دے دیتے ہیں۔ بظاہر یہ کام آسان نظر آتا ہے کہ چند کاغذ، ایک فارم اور فائلڈ کا اسٹیٹس مل گیا، لیکن جب ایف بی آر سے نوٹس آتا ہے، ڈیٹا میچ نہیں ہوتا یا ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں تضاد سامنے آتا ہے تو اصل نقصان کا احساس ہوتا ہے۔ اکثر اوقات غلط ڈیکلریشن، آمدنی یا اثاثوں کی غلط تفصیل، ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں تضاد، ریکارڈ کی غیر موجودگی، اور غیر قانونی ایڈجسٹمنٹس مستقبل میں جرمانے اور قانونی مسائل پیدا کر دیتے ہیں۔ یاد رکھیں ٹیکس ریٹرن صرف ایک فارم نہیں بلکہ آپ کی مالی ساکھ، قانونی پوزیشن اور مستقبل کی سرمایہ کاری کا ثبوت ہے۔ اس لیے یہ کام کسی غیر ذمہ دار کے بجائے مستند اور پیشہ ور شخص سے کروانا ہی دانشمندی ہے۔ پیشہ ورانہ ریٹرن فائلنگ کا مطلب ہے درست اعداد و شمار پر مبنی ریٹرن، ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی مکمل ری کنسیلی ایشن، دستاویزی ثبوت کے ساتھ جائز ٹیکس بچت، قانونی تحفظ اور آڈٹ سپورٹ۔ حقیقت یہ ہے کہ جو ریٹرن دو دن میں اور بہت سستی فیس پر بنائی جاتی ہے وہ کئی سالوں کا نقصان بن جاتی ہے۔ اس لیے احتیاط کریں اور سمجھداری سے فیصلہ کریں کیونکہ ٹیکس فائلنگ فیس کا نہیں بلکہ اعتماد اور قانونی تحفظ کا معاملہ ہے۔

03333377118

01/10/2025

پاکستان میں ٹیکس ریٹرن فائلنگ کا موسم شروع ہوتے ہی ٹیکس دہندگان اور ان کے نمائندے ایک نہ ختم ہونے والی آزمائش میں داخل ہو جاتے ہیں۔ یہ عمل جو ایک سادہ اور معمولی قومی فرض ہونا چاہیے، بدانتظامی اور ناقص تیاری کے باعث ذہنی اذیت بن جاتا ہے۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی ایف بی آر نے دعویٰ کیا کہ آئی رس (IRIS) پورٹل نہایت شفاف اور سہل ہے، لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس نکلی۔
انکم ٹیکس ریٹرن فارم 15 جولائی کو جاری کیا گیا، مگر یہ مکمل اور مستحکم ہونے کے بجائے بار بار تبدیلیوں کی نذر ہوتا رہا۔ صرف چند ہفتوں میں تین بار اس میں ردوبدل کیا گیا، اور پھر محض پندرہ دن کی مہلت دے کر ایف بی آر نے گویا ٹیکس دہندگان پر احسان جتایا۔ دنیا بھر میں کسی بھی نئی پالیسی سے پہلے آزمائشی منصوبے (Pilot Projects) کے ذریعے اس کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے، لیکن یہاں پالیسی راتوں رات تیار ہو کر صبح لاگو کر دی جاتی ہے۔ اس سے پہلے بھی ٹیکس دہندگان پر ایک کے بعد ایک تجربے مسلط کیے گئے—کبھی سیلز ٹیکس میں QR لاگ اِن، کبھی ہر دو ماہ بعد نیا پاس ورڈ، گویا ہر اقدام اس بات کو یقینی بناتا رہا کہ ریٹرن فائلنگ مزید پیچیدہ ہو جائے۔ اور آخرکار ان بیشتر اقدامات کو ناکامی کے باعث واپس لینا پڑا۔
ستم بالائے ستم یہ کہ پورے مہینے آئی رس سسٹم ناقابل استعمال رہا۔ کبھی لاگ اِن ناکام ہو جاتا، کبھی پورٹل کریش کر جاتا اور کبھی بنیادی فیچرز ہی غائب ملتے۔ کنسلٹنٹس اور وکیل دن رات محنت کر کے ریٹرن تیار کرتے، لیکن "سسٹم ایرر" کا پیغام ان کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دیتا۔ دوسری طرف ایف بی آر کے ترجمان مسلسل یہ دعویٰ دہراتے رہے کہ نظام میں کوئی مسئلہ نہیں۔ عوام کے لیے یہ وضاحت کسی دلجوئی کے بجائے کھلے مذاق سے کم نہ تھی۔
یہ سارا معاملہ محض تکنیکی خرابیوں تک محدود نہیں بلکہ ادارے کی ساکھ کے ساتھ بھی جڑا ہوا ہے۔ ٹیکس وکیل اور کنسلٹنٹس وہ پل ہیں جو ریاست کو عوام سے جوڑتے ہیں، لیکن جب وہی پل ٹوٹ جائے تو بھروسہ بھی ٹوٹتا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ ایف بی آر کے دعووں کے برعکس ٹیکس نیٹ بڑھنے کے بجائے کمزور پڑ رہا ہے اور لوگ ٹیکس دہی سے بدظن ہو رہے ہیں۔
Adv Raja Anwaar Ahmad
اب وقت آ گیا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیراعظم شہباز شریف اس صورتِ حال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔ محض پندرہ دن کی توسیع دینا مسئلے کا حل نہیں بلکہ وقتی پردہ پوشی ہے۔ ضرورت ایک ایسے جدید اور پائیدار ڈیجیٹل نظام کی ہے جو ہر سال انہی خرابیوں کا شکار نہ ہو۔ ڈیڈ لائنز حقیقت پسندانہ ہوں، سہولتیں فعال ہوں اور تکنیکی معاونت نمائشی نہیں بلکہ عملی طور پر مددگار ہو۔
ٹیکس دینا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، لیکن اگر ریاست خود اس عمل کو ناممکن بنا دے تو یہ ذمہ داری سزا بن جاتی ہے۔ جب تک ایف بی آر اپنی سوچ اور نظام کو سنجیدگی سے اصلاح نہیں کرتا، اس کے تمام بلند بانگ بیانات بے وقعت رہیں گے۔ حقیقت یہی ہے کہ ایف بی آر نے اس وقت صرف ایک ہنر کمال مہارت سے سیکھ لیا ہے: ٹیکس دہندگان کے صبر کا بے دریغ امتحان لینا۔

✅ ایف بی آر پاسورڈ بھول گئے؟📧 ای میل یاد نہیں؟ 📱 نمبر نہیں یاد؟اب کوئی ٹینشن نہیں!گھر بیٹھے ریکوری کروائیں 🚀🔹 نیا نمبر آ...
26/09/2025

✅ ایف بی آر پاسورڈ بھول گئے؟
📧 ای میل یاد نہیں؟ 📱 نمبر نہیں یاد؟

اب کوئی ٹینشن نہیں!
گھر بیٹھے ریکوری کروائیں 🚀

🔹 نیا نمبر آپ کے نام پر ہونا چاہیے
🔹 ای میل چینج کرائیں
🔹 پاسورڈ حاصل کریں صرف منٹوں میں

💼 اپنی انکم ٹیکس ریٹرن فائل کروائیں تجربہ کار پروفیشنل سے

📲 رابطہ کریں ابھی:
0333-3377118 (واٹس ایپ پر دستیاب)

ایف بی آر کا پاسورڈ یا ای میل بھول گئے ہیں اور نمبر بھی یاد نہیں؟ کوئی فکر کی بات نہیں، اب آپ گھر بیٹھے آسانی سے اپنا ای...
26/09/2025

ایف بی آر کا پاسورڈ یا ای میل بھول گئے ہیں اور نمبر بھی یاد نہیں؟ کوئی فکر کی بات نہیں، اب آپ گھر بیٹھے آسانی سے اپنا ایف بی آر اکاؤنٹ ریکور کرا سکتے ہیں۔ بس نیا نمبر آپ کے نام پر ہونا چاہیے، ہم آپ کا ای میل تبدیل کر کے منٹوں میں پاسورڈ واپس دلوا دیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ اپنی انکم ٹیکس ریٹرن بھی ہمارے تجربہ کار پروفیشنل کے ذریعے بہترین انداز میں فائل کروا سکتے ہیں۔ رابطہ کے لیے ابھی واٹس ایپ کریں:-
0333-3377118

25/09/2025

ایف بی آر کے تجربات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔

ٹیکس سال 2024-25 کی ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ اگرچہ 30 ستمبر 2025 مقرر ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ ٹیکس دہندگان کو ابتداء ہی سے مشکلات کا سامنا ہے۔ یکم جولائی سے ریٹرن فائلنگ کا عمل شروع ہونا چاہیے تھا لیکن فارم 15 جولائی تک دستیاب ہی نہیں ہوا۔ اگست میں اچانک فارم تبدیل کر دیا گیا اور اب 24 ستمبر کو ایک مرتبہ پھر ترمیم کر دی گئی۔
سوال یہ ہے کہ کیا ٹیکس دہندگان کے ساتھ یہ کھلواڑ کب تک جاری رہے گا؟ ہر بار نئے تجربات اور اچانک تبدیلیوں سے لوگ شدید ذہنی دباؤ اور غیر یقینی کا شکار ہیں۔ ریٹرن فائل کرنے والا یہ فیصلہ ہی نہیں کر پا رہا کہ وہ فارم پر اعتماد کرے یا انتظار کرے۔
افسوس ناک امر یہ ہے کہ ایف بی آر نے اس پورے عمل کو آسان اور شفاف بنانے کے بجائے ایک تجربہ گاہ بنا دیا ہے۔ کوئی پائلٹ پروجیکٹ یا باقاعدہ ٹیسٹنگ کیے بغیر اچانک تبدیلیاں مسلط کر دی جاتی ہیں، جس سے نہ صرف اعتماد مجروح ہوتا ہے بلکہ ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کی بجائے مزید نقصان پہنچتا ہے۔
یہ رویہ اس تاثر کو تقویت دیتا ہے کہ ایف بی آر اصلاحات کے بجائے محض عارضی اقدامات اور آزمائشی فیصلوں پر چل رہا ہے، اور ٹیکس دہندگان کو اس غیر سنجیدہ رویے کی قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔

16/09/2025

ایف بی آرکی نئی اپ ڈیٹ کے بعد اکاؤنٹ ریکور کرنے کے لئے فون نمبر آپ کے نام پر ہونا ضروری ہے۔

Address

Rawalpindi
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 10:00 - 17:00
Tuesday 10:00 - 17:00
Wednesday 10:00 - 17:00
Thursday 10:00 - 17:00
Friday 02:00 - 17:00
Saturday 10:00 - 17:00

Telephone

+923333377118

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Professional Law & Tax Consultant posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Professional Law & Tax Consultant:

Share