12/02/2026
*سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر*
سندھ کابینہ نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن کی منظوری دے دی
سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پراپرٹی کی رجسٹریشن آسان بنانے کے لیے سندھ رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترمیم کی منظوری
سیل ڈیڈ کی ایگزیکیوشن اب آن لائن ہو سکے گی، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ کی 49 سب رجسٹرار دفاتر نادرا سے منسلک ہیں، سید مراد علی شاہ
اوورسیز پاکستانی اب پاکستانی سفارتخانوں/مشن جا کر ڈیڈز کی ایگزیکیوشن کر سکیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
کابینہ نے ڈیڈز کی ایگزیکیوشن کے لیے بایومیٹرک ویریفکیشن کی گنجائش دینے کے لیے سندھ رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
نادرا کے ساتھ مربوط ای-رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کی جائے گی ، وزیراعلیٰ سندھ
صوبے بھر کے کسی بھی سب رجسٹرار آفس یا پیپلز سروس سینٹر سے بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی اجازت ہو گی ،وزیراعلیٰ سندھ