20/03/2026
مفت کھانا کھائیں
جگہ جگہ یہ لکھا دیکھ کر خیال آتا ہے، ایسا بینر کہیں نہیں نظر آتا
▪️ جس پر لکھا ہو :
▪️ مفت ویلڈنگ سیکھیں
▪️ مفت الیکٹریشن بنیں
▪️ مفت پلمبرنگ سیکھیں
▪️ مفت آٹو میکینک بنیں
▪️ مفت انجینئرنگ سیکھیں
▪️ مفت کمپیوٹر سیکھیں
▪️ مفت چائینی، کورین، جاپانی کورس ،
▪️ مفت انگلش لینگویج کورس کریں
▪️ مفت درزی بنیں ۔
▪️ پہاڑی اور ٹورازم والے علاقوں میں ٹورازم کے حوالے سے کورسسز
▪️ مفت شیف کورس وغیرہ وغیرہ
دو دیگوں پر جتنا خرچہ آتا ہے اتنے پیسوں میں ویلڈنگ کی مشین اور ضروری آلات آجاتے ہیں آپ تنخواہ پر ایک استاد رکھ لیں اور صرف ایک ہفتے کی ویلڈنگ لرننگ کلاس دیں اور آخر میں دس ہزار کی ایک ویلڈنگ مشین ہر سیکھنے والے کے حوالے کریں
آئندہ کے لئے وہ خود کفیل ہو جائے گا۔ اور تاحیات عزت کی روزی روٹی کمائے گا۔
قوم کو بھکاری نہیں ہنر مند بنائیں ،
یہ کام
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت بھی ہے، آپ سے ایک ضرورت مند نے سوال کیا تو آپ نے اسے کلہاڑا لے کر دیا اور فرمایا جنگل سے لکڑیاں کاٹو اور بیچو۔
پاکستان میں کچھ ادارے سیلانی،الخدمت فاونڈیشن وغیرہ یہ کام کررہے ییں لیکن انکی تعداد آٹے میں نمک کے برابر