Gaba Agro International

Gaba Agro International Overthinking can't find you a way to do something! Come let us know your Problem! So you will surely

Greatly rare moments of my life.
09/08/2023

Greatly rare moments of my life.

A memory from childhood 🫥
24/07/2023

A memory from childhood 🫥

28/01/2023

تحریر: سید مہدی بخاری

اپنی عمر کے پہلے پچیس سال تک میرے اپر پورشن اور لوئر پورشن میں کئی کیڑے تھے۔ ان میں ایک کیڑا تھا جو کہتا تھا کہ اس ملک میں ایک ہی ادارہ ہے جو ٹھیک چل رہا ہے۔پھر میں اپنی چھوٹی سے بیٹھک سے باہر نکلا اور اندرون و بیرون ممالک کے سفر کئیے تو معلوم ہوا کہ اس ملک میں ایک ہی ادارہ ہے جو کسی بھی ادارے کو چلنے نہیں دیتا۔

ایک کیڑا ایسا تھا جو کہتا تھا کہ اس ملک کی آبادی کا ساٹھ فیصد نوجوانان پر مشتمل ہے جو افرادی قوت کے سبب اس ملک کا سرمایہ بنیں گے۔پھر معلوم ہوا کہ لیٹ نوے اور دو ہزار کی دھائی میں پیدا ہونے والی نسل کا کتابوں سے واسطہ نہیں، تاریخ سے آشنائی نہیں اور ساری نسل پروپیگنڈا وار کی فی سبیل اللہ مجاہد ہے۔اختلاف پر گالی ہے یا ٹرولنگ۔

ایک کیڑا تھا جو ہر دم کاٹتا تھا کہ گوادر سونے کی کنجی، بلوچستان سونے کی کانیں، تھر کوئلے کا کوہ ہمالیہ، چنیوٹ لوہے کا عظیم خزانہ، شمال میں زمرد کے پہاڑ، جنوب میں گیس کے ذخائر، مشرق میں اجناس کا سرپلس اور مغرب میں تیل ہی تیل ہے۔ پھر معلوم ہوا کہ دراصل یہ کہانیاں سنڈریلا ان ونڈرلینڈ کا مقابلہ کرنے کو سنائیں گئیں ہیں۔

ایک کیڑا تھا جس کے مطابق مارشل لاء رجیم کرپٹ نہیں ہوتی بلکہ ملک کی ترقی کا ضامن ہوتی ہے۔ ایوبی ، ضیائی اور مشرفیاتی ترقی کی مثالیں سن کر انگلیاں دانتوں میں داب لیتا تھا اور سیاستدانوں کو روزانہ رات گالیاں دے کر سو جاتا تھا۔ پھر دھیرے دھیرے انکشاف ہوا کہ مملکت کے کُل رقبے کا چالیس فیصد تو اس ترقی رجیم نے اپنے پاس رہن رکھا ہے۔

اور ایک کیڑا تو ایسا تھا جس کی دم جگنو کی مانند چمکتی تھی۔ ملک اسلام کا قلعہ ہے۔ ایٹمی قوت کی بدولت عالم اسلام میں بہت عزت ہے۔ دوست ممالک ہر دم ہمارے ناز اٹھاتے ہیں۔ ہم امت مسلمہ کے ہاتھوں کا چھالا ہیں۔ پھر عقدہ کھُلا کہ ہم صرف و صرف عرب و عجم کے بخشو ہیں۔

ایک کیڑے کا سینہ پھُولا رہتا تھا۔ وہ کہتا تھا کہ صرف بھارت ہی دشمن ہے باقی ہمسائیوں سے تو جینے مرنے کا رشتہ ہے۔ پھر پتہ چلا کہ سوائے سمندر کے کوئی ہمسائیہ دوست نہیں اور رضیہ غنڈوں میں گھِری ہوئی ہے۔

صاحبو، یہ سارے کیڑے مارنے میں وقت لگا تھا۔ میں سمجھ سکتا ہوں جب کوئی بائیس پچیس سالہ نوجوان فرطِ جذبات میں اپنے سیاسی نظرئیے،ادارہ جاتی اُلفت یا اپنے مولوی کی حمایت میں اُبھر کر سامنے آ کر ناچنے لگتا ہے تو وہ اپنی عمر، تجربے اور مطالعہ کے لحاظ سے ٹھیک ہوتا ہے۔ اس کے کیڑے مرتے وقت لگے گا اور جس دن کیڑے مر جائیں گے اس دن سے اسے ابدی چین نصیب ہو گا۔ اس لیے میرا کہنا ہے کہ آپ میں سے جو جو جہاں جہاں لگا ہوا ہے لگا رہے۔ یہ ارتقاء کا پراسس ہے۔شعور خود ہی اپنا راستہ طے کرتے منزل پاتا ہے۔
Copied

AAMEEN ALLAH'UMA'AAMEEN ❤️🤲
11/06/2022

AAMEEN ALLAH'UMA'AAMEEN ❤️🤲

07/05/2022
21/02/2021

Pi is a new digital currency being developed by a group of Stanford PhDs. For a limited time, you can join the beta to earn Pi and help grow the network.

Address

Office # 304 Nishtar Heights Bahria Town Lahore
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gaba Agro International posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gaba Agro International:

Share