Muhammad Naeem ACA

Muhammad Naeem ACA Fellow Chartered Accountant, FCA

سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیعایف بی آر نے جون 2025 کے مہینے کی سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری ت...
05/08/2025

سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع
ایف بی آر نے جون 2025 کے مہینے کی سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ بڑھا دی ہے۔

نئی آخری تاریخ: 8 اگست 2025

03/08/2025

اب ایف بی آر کے مطابق 2 لاکھ یا زائد کا کیش ڈپازٹ بھی "بینکنگ چینل" ہے!
وضاحت بھی اپنی، تعریف بھی اپنی، قانون بھی اپنا!
بینک میں کیش ڈپازٹ = بینکنگ چینل 😵
ایف بی آر کا نیا کمال!

03/08/2025

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سرکلر نمبر 1 (2025-26) کے مطابق، 2 لاکھ یا زائد کی نقد رقم کی بینک میں جمع، خواہ قومی ٹیکس نمبر رکھنے والا ہو یا نہ ہو، بینکنگ چینل تصور ہوگی اور اخراجات کی نا منظوری کی بنیاد نہیں بنے گی۔

03/08/2025

ای کامرس پر نیا ٹیکس نظام - فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تفصیلی وضاحت

ایف بی آر نے مالیاتی ایکٹ 2025 کے تحت ای کامرس کے لیے ایک نیا اور جامع ٹیکس نظام متعارف کروا دیا ہے۔ حالیہ سرکلر نمبر 01 کے ذریعے اس کی وضاحت جاری کی گئی ہے، جو تمام آن لائن کاروبار کرنے والوں کے لیے نہایت اہم ہے۔

1. ہر آن لائن آرڈر پر ٹیکس لاگو ہوگا
اب ہر وہ ادائیگی جو کسی آن لائن مارکیٹ پلیس، ویب سائٹ یا ای اسٹور کے ذریعے وصول کی جائے گی، اس پر براہ راست ٹیکس لاگو ہوگا۔ یہ ٹیکس اشیاء اور سروسز دونوں پر قابل اطلاق ہوگا۔

2. وِد ہولڈنگ ایجنٹس کی نئی ذمہ داریاں
بینک، مالیاتی ادارے، فارن ایکسچینج ڈیلرز، پیمنٹ گیٹ وے اور کورئیر سروسز کو وِد ہولڈنگ ایجنٹ مقرر کیا گیا ہے جو درج ذیل شرح سے ٹیکس کاٹیں گے

آن لائن ادائیگی کی صورت میں 1 فیصد

کیش آن ڈیلیوری (COD) کی صورت میں 2 فیصد

3. رجسٹریشن لازمی قرار
ہر آن لائن سیلر کے لیے ایف بی آر کے ساتھ رجسٹریشن اور NTN لینا لازمی ہوگا۔
آن لائن پلیٹ فارمز اور کورئیر سروسز کو غیر رجسٹرڈ سیلرز کو سروس دینے سے روک دیا گیا ہے۔

4. ماہانہ رپورٹنگ کی شرط
ہر وِد ہولڈنگ ایجنٹ (جیسے بینک یا کورئیر) پر لازم ہے کہ وہ ہر مہینے تمام سیلرز کی سیلز تفصیلات پر مبنی ود ہولڈنگ اسٹیٹمنٹ ایف بی آر کو جمع کروائے۔

5. خلاف ورزی پر جرمانے
اگر کوئی مارکیٹ پلیس یا کورئیر سروس غیر رجسٹرڈ سیلر کے ساتھ کام کرتی ہے یا مقررہ ٹیکس نہیں کاٹتی تو ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

6. ذمہ داری کی وضاحت

اگر ویب سائٹ یا ایپ کے ذریعے آن لائن ادائیگی ہوئی تو ادائیگی حاصل کرنے والا بینک ٹیکس کاٹے گا

اگر ادائیگی کیش آن ڈیلیوری ہے تو کورئیر کمپنی پر ٹیکس کی ذمہ داری ہوگی

اگر سیل OMP پلیٹ فارم کے ذریعے ہوئی اور ادائیگی آن لائن ہوئی تو OMP کے بینک کو ٹیکس کاٹنا ہوگا

7. ڈیجیٹل ادائیگی کی حوصلہ افزائی
ڈیجیٹل ادائیگی پر کم ٹیکس ریٹ رکھ کر حکومت نے کیش لیس اکانومی کی طرف قدم بڑھایا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے ڈیجیٹل انوائسنگ کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیعتمام سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کے لیے ڈیجیٹل انوائسنگ کے انٹ...
01/08/2025

ایف بی آر کی جانب سے ڈیجیٹل انوائسنگ کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع
تمام سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کے لیے ڈیجیٹل انوائسنگ کے انٹیگریشن کی آخری تاریخوں میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

1️⃣ تمام پبلک کمپنیز، امپورٹرز اور وہ کمپنیاں جن کا ٹرن اوور 1 ارب روپے سے زائد ہے:
ڈیڈ لائن: 1 ستمبر 2025

2️⃣ انفرادی کاروبار، AOPs اور کمپنیاں جن کا ٹرن اوور 100 ملین سے زائد ہے:
ڈیڈ لائن: 1 اکتوبر 2025

3️⃣ کمپنیاں جن کا ٹرن اوور 100 ملین سے کم ہے:
ڈیڈ لائن: 1 نومبر 2025

4️⃣ انفرادی کاروبار اور AOPs جن کا ٹرن اوور 100 ملین سے کم ہے:
ڈیڈ لائن: 1 دسمبر 2025

31/07/2025

حکومت نے بین الاقوامی ای-کامرس پلیٹ فارمز اور اسٹریمنگ سروسز کو 5٪ ڈیجیٹل ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا۔
مگر مقامی پلیٹ فارمز کا کیا؟
کیا یہ پالیسی سرمایہ کے انخلاء اور لوکل انٹرپرینیورز کی حوصلہ شکنی نہیں؟

حکومتِ پاکستان نے یکم جولائی 2025 سے Temu، SHEIN، AliExpress اور دیگر غیر ملکی آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز پر عائد 5 فیصد ڈ...
30/07/2025

حکومتِ پاکستان نے یکم جولائی 2025 سے Temu، SHEIN، AliExpress اور دیگر غیر ملکی آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز پر عائد 5 فیصد ڈیجیٹل پرزنٹ پراسیڈز ٹیکس ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ان پلیٹ فارمز پر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، تاہم 18 فیصد سیلز ٹیکس بدستور برقرار رہے گ

الرٹ: نان-انٹیگریٹڈ ٹیکس دہندگان کیلئے جرمانے کی وارننگایف بی آر نے تمام ایسے کاروباری اداروں/کمپنیوں کے خلاف فوری جرمان...
30/07/2025

الرٹ: نان-انٹیگریٹڈ ٹیکس دہندگان کیلئے جرمانے کی وارننگ

ایف بی آر نے تمام ایسے کاروباری اداروں/کمپنیوں کے خلاف فوری جرمانے کے نوٹس جاری کرنے کی ہدایات دے دی ہیں جنہوں نے سیلز ٹیکس رول 1990 کے رول 150Q اور SRO 709(I)/2025 کے تحت اب تک POS / انوائس سسٹم کے ساتھ انٹیگریشن مکمل نہیں کی۔

یہ قدم ایف بی آر کی انٹیگریشن مہم کا حصہ ہے تاکہ ڈیجیٹل سسٹم کے تحت ریونیو کو مانیٹر کیا جا سکے۔

غیر مطابقت کی صورت میں نہ صرف جرمانے بلکہ قانونی کارروائی کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔

تمام کاروباری افراد کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر انٹیگریشن مکمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی کارروائی یا نقصان سے بچا جا سکے۔

یہ معاملہ ایف بی آر کی جانب سے "انتہائی ترجیحی" (Top Priority) قرار دیا گیا ہے۔

22/07/2025

نگران حکومت (کاکڑ دور) میں گندم کی درآمد کے معاملے پر خصوصی آڈٹ نے 40 ارب روپے سے زائد کے سنگین فراڈ، بے ضابطگیوں اور ناقص فیصلوں کا انکشاف کیا ہے۔
یہ سارے فراڈ ہمیشہ درآمدات (Import) پر ہی کیوں سامنے آتے ہیں؟ چاہے گندم ہو یا چینی!

22/07/2025

آڈٹ میں انکشاف ہوا کہ صرف ایک ماہ میں پانچ ڈسکوز نے 2.78 لاکھ صارفین سے 47.81 ارب روپے اضافی وصول کیے۔ سال بھر میں 90 کروڑ یونٹس زائد چارج ہوئے، کسی اہلکار کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی۔ پر گندا ہے تے دھندہ ہے

21/07/2025

ابھی تو آئی ٹی آر فائلنگ کا آغاز بھی نہیں ہوا اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا آئرس نظام پہلے ہی بیٹھ گیا 😐 لگتا ہے اس بار بھی ٹیکس دہندگان اور کنسلٹنٹس دونوں کے صبر کا امتحان ہوگا!

20/07/2025

کیش رقم جمع کروانے کی حد 2 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کی تجویز۔
اخراجات کی کٹوتی کی شرح بھی 50% سے کم کر کے 20% کرنے کی تجویز۔

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Naeem ACA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhammad Naeem ACA:

Share