Taxation Services

Taxation Services Contact us for Taxation Services...
(2)

29/07/2025

*خوشخبری.*

ایف بی آر نے عوام کو بہت بڑا ریلیف دے دیا.

ایسے تمام افراد جو 2025 کے گوشوارے مقررہ تاریخ میں جمع کروا رہے ہیں. وہ فوری *فل ایکٹو*لسٹ میں شمار ہو رہے ہیں.

اسلیے اس شاندار موقع کا فائدہ اٹھائیں اور فوری فائلر بنیں.

(25 جولائی 2025): پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پی ایل آر اے) نے شہریوں کی آسانی کیلیے پراپرٹی کی رجسٹری آن لائن ڈاؤن لوڈ ک...
28/07/2025

(25 جولائی 2025): پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پی ایل آر اے) نے شہریوں کی آسانی کیلیے پراپرٹی کی رجسٹری آن لائن ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دے دی۔

پی ایل آر اے نے لینڈ ایڈمنسٹریشن کو ڈیجیٹل کرنے کی طرف اہم قدم اٹھاتے ہوئے شہریوں کو پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ (پلس) کے ذریعے اسکین شدہ رجسٹری دستاویزات ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت دی۔

مذکورہ فیصلہ پنجاب حکومت کے وسیع تر لینڈ ریفامز کے اقدام کا حصہ ہے تاکہ زمین سے متعلق معاملات میں شفافیت، کارکردگی اور آسانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس نئے نظام کا مقصد اسکین شدہ رجسٹری دستاویزات تک آن لائن رسائی کو فعال کر کے دفاتر کے چکر اور لمبی قطاروں کی پریشانی کو ختم کرنا ہے۔

شہری اب پنجاب بھر کے تمام سب رجسٹرار دفاتر سے رجسٹریوں کی اسکین شدہ کاپیاں دیکھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کیلیے پر جا سکتے ہیں۔

یہ پی ایل آر اے کو کاغذ پر مبنی ریکارڈ رومز کے افراتفری سے آزادی فراہم کرنے کی امید ہے جو پراپرٹی کی دستاویزات کیلیے صارف دوست اور شفاف حل پیش کرے گی۔

16/07/2025
16/07/2025

وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ

ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کا فیصلہ

12/07/2025

Return forms for tax year
2025 are available on IRIS

*Latest Update about Teacher & Researcher 25% Tax Rebate**مزید کٹوتی نہیں ہو گی۔**گزشتہ 2 ماہ کی گئی کٹوتی واپس ہو گی۔**...
07/07/2025

*Latest Update about Teacher & Researcher 25% Tax Rebate*

*مزید کٹوتی نہیں ہو گی۔*
*گزشتہ 2 ماہ کی گئی کٹوتی واپس ہو گی۔*
*کٹوتی واپس لینے کیلئے ستمبر 2025 میں ٹیکس ریٹرن جمع کرانا ہوں گی۔*

Fuel Price Increase in Pakistan – Effective July 1, 2025
01/07/2025

Fuel Price Increase in Pakistan – Effective July 1, 2025

31/05/2025

بینکوں سے کیش نکلوانے پر ٹیکس کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ، ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ 2025 کی تیاریاں جاری ہے اور اگلے مالی سال میں پاکستانی حکومت ریونیو بڑھانے کے لیے نان فائلرز پر بینک سے کیش نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو دوگنا کرنے اور مالیاتی لین دین پر سخت پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔
نئی تجویز بینکوں سے 50,000 روپے یا اس سے زیادہ رقم نکالنے والے افراد کو براہ راست متاثر کرے گی، جس کا مقصد 15 سے 20 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل کرنا ہے۔
اس وقت نان فائلرز سے ایک دن میں 50 ہزار روپے سے زائد رقم بینک سے نکالنے پر 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔
نئی تجویز کے تحت اس شرح کو 1.2 فیصد تک دگنا کیا جا سکتا ہے، یعنی 1 لاکھ روپے نکالنے پر نان فائلر کو 1200 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔
اس تجویز کے تحت اب نہ صرف بینک کاؤنٹر سے نکلوانے والی رقم بلکہ اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے نکلوانے والی رقم پر بھی نیا شرح ٹیکس لاگو ہوگا، بشرطیہ کہ وہ یومیہ حد سے تجاوز کرے۔

23/04/2025

بھارت کا پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان،

اٹاری بارڈر کو بند کر دیا۔
انڈیا نے پاکستان سے اپنے تمام سپورٹ سٹاف کو واپس بلا لیا
انڈیا نے نیو دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سپورٹ سٹاف کو بھی انڈیا چھوڑنے کا حکم دے دیا

انڈیا کے پاکستانی شہریوں پر سارک ایگزیمپشن ویزہ سکیم کے تحت انڈیا سفر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی

انڈیا نے اسی سکیم کے تحت جاری ویزہ بھی کینسل کر دیے

اندیا نے پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں انڈیا چھوڑنے کا حکم دے دیا

پہلی بار جائیداد فروخت کرنے والوں پر ایڈوانس ٹیکس لاگو نہیں ہوتا۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ایک اہم عبوری حکم جاری...
20/04/2025

پہلی بار جائیداد فروخت کرنے والوں پر ایڈوانس ٹیکس لاگو نہیں ہوتا۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ایک اہم عبوری حکم جاری کرتے ہوئے پہلی بار جائیداد فروخت کرنے والوں کو ایڈوانس انکم ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی قانونی حیثیت کو تسلیم کر لیا ہے، اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو پہلی مرتبہ بیچنے والوں سے یہ ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا ہے۔

جسٹس جواد حسن نے یہ عبوری حکم انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 236C (4)(b) کی روشنی میں جاری کیا۔

واضح رہے کہ دفعہ 236C کے تحت جائیداد کی فروخت پر ایڈوانس انکم ٹیکس کی کٹوتی لازمی قرار دی گئی ہے، جو کہ افراد اور اداروں دونوں پر لاگو ہوتی ہے۔ تاہم، مذکورہ شق کے مطابق اگر کوئی اصل الاٹی (Allottee) اپنی جائیداد پہلی بار فروخت کر رہا ہو، تو اسے اس ٹیکس سے قانونی طور پر استثنیٰ حاصل ہے۔

Address

Malakwal
Mandi Bahauddin

Opening Hours

Monday 09:00 - 06:00
Tuesday 09:00 - 06:00
Wednesday 09:00 - 06:00
Thursday 09:00 - 06:00
Friday 09:00 - 06:00
Saturday 09:00 - 06:00
Sunday 09:00 - 06:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Taxation Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share