Business Solutions Tax Consultants

Business Solutions Tax Consultants Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Business Solutions Tax Consultants, Financial Consultant, Office No. 10-11, 2nd Floor Alnoor Plaza Opposite Mardan Mega Mart Nowshera Road, Mardan.

ٹیکس نظام میں بڑی ہلچلایف بی آر کا نیا حکم جاریاب ہر سیل ریئل ٹائم رپورٹ ہوگی اور ڈیجیٹل انوائس میں تبدیلی صرف 72 گھنٹوں...
04/04/2026

ٹیکس نظام میں بڑی ہلچل
ایف بی آر کا نیا حکم جاری
اب ہر سیل ریئل ٹائم رپورٹ ہوگی اور ڈیجیٹل انوائس میں تبدیلی صرف 72 گھنٹوں کے اندر ممکن ہوگی!
یہ ایک اہم پیش رفت ہے جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے ٹیکس نظام کو مزید ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کے لیے ایک نیا قدم اٹھایا ہے۔ 30 مارچ 2026 کو جاری ہونے والے Sales Tax General Order نمبر 01 آف 2026 کے ذریعے یہ واضح کیا گیا کہ اب سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ افراد کے لیے اپنی سیلز کو ریئل ٹائم میں رپورٹ کرنا لازمی ہوتا جا رہا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب ہر سیل کی انوائس فوری طور پر FBR کے سسٹم میں رپورٹ ہوگی، جس سے ٹیکس نظام میں شفافیت بڑھے گی اور فراڈ کے امکانات کم ہوں گے۔
اس آرڈر کی بنیاد سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی سیکشن 23 کی شق (5) اور (6) پر ہے، جو FBR کو یہ اختیار دیتی ہیں کہ وہ کسی بھی کاروبار کو اپنے سسٹم کو FBR کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ساتھ منسلک (integrate) کرنے کا پابند بنا سکے۔ پہلے SRO 1413(I)/2025 کے ذریعے یہ لازم کیا گیا تھا کہ تمام رجسٹرڈ افراد صرف ایک لائسنس یافتہ انٹیگریٹر کے ذریعے ڈیجیٹل انوائسز جاری کریں، مگر اس میں کچھ مشکلات سامنے آئیں، خاص طور پر ان کاروباروں کے لیے جو ایک سے زیادہ سسٹمز استعمال کرتے ہیں۔
اب نئے آرڈر میں اس مسئلے کو حل کرتے ہوئے FBR نے اجازت دے دی ہے کہ کاروبار اپنی ضرورت کے مطابق ایک سے زیادہ licensed integrators کے ساتھ کام کر سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ FBR سے منظور شدہ ہوں۔ اس سے کاروباری افراد کو زیادہ flexibility ملے گی اور ان کے لیے سسٹم کو manage کرنا آسان ہو جائے گا۔
ایک اور اہم نکتہ یہ ہے کہ اگر کوئی ڈیجیٹل سیلز ٹیکس انوائس غلطی سے بن جائے تو اسے صرف 72 گھنٹوں کے اندر FBR کے سسٹم کے ذریعے درست، delete یا cancel کیا جا سکتا ہے۔ اگر یہ مدت گزر جائے تو پھر کوئی بھی تبدیلی صرف متعلقہ Commissioner Inland Revenue کی پیشگی اجازت سے ہی ممکن ہوگی۔ اس شرط کا مقصد یہ ہے کہ غیر ضروری رد و بدل کو روکا جائے اور ہر انوائس کی authenticity برقرار رہے۔
مجموعی طور پر، یہ آرڈر اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ پاکستان کا ٹیکس نظام تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں ہر لین دین ریکارڈ میں ہوگا اور نگرانی مزید سخت ہوگی۔ اس سے ایک طرف ایماندار کاروباری افراد کو فائدہ ہوگا، جبکہ دوسری طرف غیر شفاف طریقوں کے لیے گنجائش کم ہوتی جائے گی۔

12/01/2026
📢 Job Vacancies Announcement – Join Our Growing Team!An reputed Organization (Peshawar Based) offering professional serv...
02/08/2025

📢 Job Vacancies Announcement – Join Our Growing Team!

An reputed Organization (Peshawar Based) offering professional services to a wide range of clients. They are currently hiring for the following positions:

🔹 Sales Tax Filing Specialist
🔹 Income Tax Filing Officer
🔹 Bookkeeping & Accounts Executive
🔹 Audit Assistant / Associate

Requirements:
✔ Relevant qualifications in accounting, finance, or taxation
✔ Experience in the respective field will be preferred
✔ Proficiency in accounting software (e.g., Ms Office, QuickBooks, etc.)
✔ Attention to detail, punctuality, and professional ethics

What We Offer:
✅ Competitive salary package
✅ Learning & growth opportunities
✅ Supportive work environment

📍 Location: Peshawar

📧 Send your Cv on whatsapp

Males and females are both can apply

29/07/2025

پراپرٹی خریدنے والوں کے لیے خوشخبری! اب یکم اکتوبر کا انتظار ختم!

اب وہ تمام افراد جو صرف اس لیے پراپرٹی نہیں خرید رہے تھے کہ وہ یکم اکتوبر کا انتظار کر رہے تھے تاکہ ایکٹو فائلر بن کر کم ٹیکس ادا کر سکیں — ان کے لیے اچھی خبر ہے!

ایف بی آر نے واضح کر دیا ہے کہ جیسے ہی آپ 2025 کی انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں اور اسٹیٹس اپڈیٹ کرواتے ہیں، آپ کا نام فوری طور پر ایکٹو فائلرز کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔

یعنی اب:

*نہ یکم اکتوبر کا انتظار*
*نہ اورسیز اپرول لینے کی ضرورت*
*نہ ATL چلان جمع کروانے کی ضرورت اب*
*نہ ہی اضافی ٹیکس کا خوف!*
*بس ریٹرن فائل کریں اور پراپرٹی خریدتے وقت فائدہ اٹھائیں*

فوری ریٹرن فائلنگ اور فائلر اسٹیٹس اپڈیٹ کے لیے آج ہی رابطہ کریں:

29/07/2025

*خوشخبری.* لیٹ فائلر ختم

ایف بی آر نے عوام کو بہت بڑا ریلیف دے دیا.

ایسے تمام افراد جو 2025 کے گوشوارے مقررہ تاریخ میں جمع کروا رہے ہیں. وہ فوری *فل ایکٹو* لسٹ میں شمار ہو رہے ہیں.

اسلیے اس شاندار موقع کا فائدہ اٹھائیں اور فوری فائلر بنیں.

28/07/2025

ضریری یاددہانی۔
محترم سیلز ٹیکس رجسٹرٹڈ پرسن آپ اپنی نادرا سہولت مرکز سے سیلز ٹیکس کی بائیو میٹرک کروا لیں۔ یہ لازمی ہے۔ آخری تاریخ اکتیس جولائی ہے۔ اس کے بعد اگر بائیو میٹرک نہ ہوئی تو ریٹرن فائل نہی ہو گی۔

26/07/2025

*فنانس ایکٹ 2025 کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 میں تین نئے سیکشنز 14AC، 14AD اور 14AE شامل کیے گئے ہیں، جن کا مقصد غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد پر دباؤ ڈال کر انہیں ٹیکس نیٹ میں شامل کرنا ہے۔*

*✅ سیکشن 14AC – غیر رجسٹرڈ افراد کی موبائل سمز بند کرنا*

*مقصد:*
*سیلز ٹیکس رجسٹریشن پر مجبور کرنا۔*

*اہم نکات:*
*اگر کوئی شخص سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کا اہل ہے لیکن رجسٹرڈ نہیں ہوا، تو ایف بی آر موبائل کمپنیوں کو ہدایت دے سکتا ہے کہ اس کی موبائل سم بند کر دیں۔*

*اس کارروائی سے پہلے نوٹس جاری کیا جائے گا اور رجسٹریشن کا موقع دیا جائے گا۔ سم اسی وقت بحال ہوگی جب وہ فرد ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہو جائے گا۔*

*✅ سیکشن 14AD – بجلی اور گیس کے کنکشن بند کرنا*

*اہم نکات:*
*ایف بی آر بجلی اور گیس فراہم کرنے والے اداروں (DISCOs و دیگر) کو کہہ سکتا ہے کہ غیر رجسٹرڈ کاروباروں کے کنکشن منقطع کر دیں۔*

*یہ اُن افراد پر لاگو ہوگا جو رجسٹریشن کے اہل ہوں مگر اب تک رجسٹرڈ نہ ہوئے ہوں۔*

*بجلی/گیس کے کنکشن رجسٹریشن کے بعد ہی بحال کیے جائیں گےـ*

*✅ سیکشن 14AE – غیر رجسٹرڈ افراد کو سہولت دینے والوں پر جرمانے*

*اہم نکات:*
*جو کوئی غیر رجسٹرڈ افراد کی مدد کرتا ہے، جیسے سپلائرز، کنٹریکٹرز یا دیگر سہولیات فراہم کرنے والے، ان پر جرمانہ یا دیگر کارروائی کی جا سکتی ہے۔*

*اس کا مقصد غیر رجسٹرڈ کاروباروں کے نیٹ ورک کو توڑنا ہے۔*

09/07/2025

ٹیکس ریٹرن فائلنگ 2025 میں اہم تبدیلی!
اب پن کوڈ کی بجائے ویریفکیشن کوڈ آئے گا!
ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن کی تصدیق کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی ہے۔
اب ٹیکس دہندگان کو پن کی جگہ رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ویریفکیشن کوڈ موصول ہوگا، جس کے بعد ریٹرن جمع ہو سکے گا۔

اس تبدیلی سے کام کے دنوں میں مشکلات بڑھ سکتی ہیں، خاص طور پر جب ٹیکس دہندگان کی بڑی تعداد سسٹم میں داخل ہو رہی ہو۔

اپڈیٹ رہیں، بروقت فائل کریں، اور کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے اپنا موبائل نمبر درست رکھیں۔

01/07/2025

*سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 میں فراڈ کی نئی تعریف — فنانس ایکٹ 2025*

حکومت نے فنانس ایکٹ 2025 کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ، 1990 کی سیکشن 37 میں ترمیم کی ہے تاکہ ٹیکس فراڈ کی تعریف کو وسیع کیا جا سکے۔ اس کا مقصد ٹیکس چوری کی روک تھام، ریونیو میں اضافہ، اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔

*✅ اب درج ذیل کارروائیاں "ٹیکس فراڈ" تصور ہوں گی:*

1.جعلی یا جھوٹے دستاویزات (ریٹرن، انوائس، اینیکسیور وغیرہ) تیار کرنا یا استعمال کرنا۔

2.جعلی لین دین پر مبنی ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کا دعویٰ کرنا۔

3.انوائس جاری کرنا بغیر مال کی سپلائی کے۔

4.ریکارڈز کو چھپانا، چھیڑ چھاڑ کرنا یا تباہ کرنا۔

5.سیکشن 73 کی خلاف ورزی یعنی فرضی بینک ٹرانزیکشنز سے ادائیگی ظاہر کرنا۔

6.انوائس کے بغیر مال کی سپلائی یا قانون کے مطابق رجسٹریشن نہ کروانا۔

7.سپلائیز یا کٹوتی شدہ ٹیکس کو چھپانا یا جمع نہ کروانا تین ماہ سے زائد عرصہ تک۔

8.ضبطی کے مستحق مال کی نقل و حمل، چھپانا یا فروخت کرنا.

*🔍 مقصد:*

ایف بی آر کو قانونی طور پر مضبوط بنانا تاکہ وہ فراڈی عناصر کے خلاف کارروائی کر سکے۔

جعلی کمپنیوں اور فیک انوائسنگ نیٹ ورکس کا خاتمہ۔

ٹیکس نیٹ میں وسعت اور رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی میں اضافہ.

Address

Office No. 10-11, 2nd Floor Alnoor Plaza Opposite Mardan Mega Mart Nowshera Road
Mardan
23200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Business Solutions Tax Consultants posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share