18/09/2021
حکومت نے ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لیے آرڈیننس جاری کردیا
ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی سم بند ہو جائیں گی، آرڈیننس
اگر 25 ہزار کا بجلی یا گیس کا بل یا ڈاک ہوئی تو گوشوارہ جمع کرانا ہوگا، آرڈیننس
صدر مملکت نے ٹیکس قوانین تیسرے ترمیمی آرڈیننس 2021 پر دستخط کردیے
اسلام آباد۔آرڈیننس کے نفاذ سے نیب اور نادار کو ٹیکس دہندگان کی تفصیلات تک رسائی مل گئی۔آرڈیننس
اسلام آباد۔ آرڈیننس کے نفاذ سے پارلیمنٹرین اور سرکاری افسران کو ٹیکس کی تفصیلات ظاہر کرنے کا استثنی ختم ہو گیا ہے۔
اسلام آباد۔ٹیکس سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے پر کم از کم پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال سزا ہو سکے گی۔ آرڈیننس
اسلام آباد۔ایف بی آر نان فائیلر کے ٹیلی فون اور بجلی کے کنکشن منقطع کر سکے گا۔
اسلام آباد۔نان فائیلر بنکنگ کی سہولت سے بھی محروم ہو سکتے ہیں۔
اسلام آباد۔نیب کو بیس سال سے پرانے بند کئے گئے مقدمات دوبارہ کھولنے کا اختیار بھی مل گیا۔
اسلام آباد۔نیب کو او ای سی ڈی کے تحت ملنے والے آف شور ٹیکس ڈیٹا تک رسائی کا حق حاصل ہو گیا ہے۔
اسلام آباد۔نان فائیلر پرفیشنلز کے لئے بجلی کے بل کی مختلف سلیب ہر پنتیس فی صد تک ٹیکس عاید کر دیا گیا۔
اسلام آباد۔پروفیشنلز میں وکلاء، ڈاکٹرز، اکاوٹنٹ، انجنیئر، آئی ٹی ماہرین اور دوسری سروسز فراہم کرنے والے افراد شامل ہیں۔
اسلام آباد۔کمپنیاں اور کارپوریٹ سیکٹر پچیس ہزار روپے تک ڈیجٹیل ترسیلات کر سکتی ہیں۔