22/10/2025
بجلی و گیس کے صنعتی کنکشن پر NTN/STRN کی تبدیلی کا نیا طریقہ کار — ایف بی آر کا اہم سرکلر جاری
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی اور گیس کے کنکشن پر نیشنل ٹیکس نمبر (NTN) اور سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر (STRN) کی تبدیلی کا نیا طریقہ کار (SOP) جاری کر دیا ہے۔ یہ ہدایت Sales Tax Circular No. 03 of 2025 (IR Operations) کے تحت جاری کی گئی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق، اب کسی بھی DISCO (بجلی تقسیم کار کمپنی) یا GASCO (گیس کمپنی) کو یہ اختیار حاصل نہیں ہوگا کہ وہ خود سے صنعتی کنکشن پر NTN یا STRN تبدیل کر سکیں۔ یہ تبدیلی صرف متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو (Commissioner-IR) کی منظوری سے ممکن ہوگی۔
نئے طریقہ کار کی تفصیلات:
1. درخواست کا مرحلہ:
صنعتی صارف کو بجلی یا گیس کے بل پر NTN یا STRN تبدیل کروانے کے لیے متعلقہ کمشنر-IR کو باضابطہ درخواست دینا ہوگی۔
2. جانچ پڑتال:
کمشنر-IR درخواست کی تفصیلات کی تصدیق کرے گا، اور ضرورت پڑنے پر بزنس پریمیسز کی فزیکل ویریفکیشن (جگہ پر جا کر تصدیق) بھی کرائی جا سکتی ہے۔ اگر تمام تفصیلات درست پائی جائیں تو کمشنر متعلقہ DISCO یا GASCO کو تبدیلی کا حکم جاری کرے گا۔
3. عمل درآمد:
بجلی یا گیس فراہم کرنے والی کمپنی (DISCO/GASCO) صرف کمشنر-IR کی سفارش موصول ہونے پر ہی NTN یا STRN میں تبدیلی کرے گی۔
ایف بی آر کی ہدایات:
سرکلر میں تمام چیف کمشنرز-IR، LTOs، MTOs، CTOs، RTOs کو اس نئے SOP پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسی طرح تمام DISCOs اور GASCOs کو کہا گیا ہے کہ وہ اس پالیسی کے مطابق تمام زیرِ التواء درخواستوں کو بھی نمٹائیں۔
مزید برآں، ایف بی آر کے چیف (TPS)، اسلام آباد کو اس سرکلر کو FBR ویب پورٹل پر فوری شائع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔