Etax Consultant

Etax Consultant Welcome to etax consultants - your tax partner. Tailored solutions for compliance and optimization.

Muharram
16/06/2026

Muharram

Finance Bill 2026-27
15/06/2026

Finance Bill 2026-27

INCOME TAX Return  2026
26/05/2026

INCOME TAX Return 2026

18/05/2026

اگر یہ سمارٹ سسٹم منظور ہوگیا تو کچھ بھی چھپانا آسان نہیں ہوگا... ٹیکس ریٹرن 2026 ڈرافٹ ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن 2026 کیل...
13/05/2026

اگر یہ سمارٹ سسٹم منظور ہوگیا تو کچھ بھی چھپانا آسان نہیں ہوگا... ٹیکس ریٹرن 2026 ڈرافٹ
ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن 2026 کیلئے جو نیا مجوزہ ڈرافٹ تیار کیا ہے، وہ صرف ایک عام اپڈیٹ نہیں بلکہ پورے ٹیکس سسٹم کو بدلنے کی کوشش لگ رہا ہے۔ پہلے مختلف لوگوں اور کاروباروں کیلئے الگ الگ ریٹرن فارم ہوتے تھے، جیسے ٹریڈرز، مینوفیکچررز، SMEs، نان ریزیڈنٹس وغیرہ۔ لیکن اب ایف بی آر تقریباً سب کو ایک ہی مرکزی سسٹم میں لانا چاہتا ہے۔ بظاہر یہ تبدیلی آسانی دکھائی دیتی ہے، مگر حقیقت میں اس کا مقصد ٹیکس دہندگان کی تمام معلومات کو ایک جگہ اکٹھا کر کے زیادہ مؤثر نگرانی کرنا ہے۔

سب سے بڑی تبدیلی “Withholding Summary Dashboard” ہے۔ اب ریٹرن فائل کرتے وقت سب سے پہلے وہ معلومات سامنے آئیں گی جو ایف بی آر کے پاس پہلے سے موجود ہیں۔ یعنی بینک ٹرانزیکشنز، پراپرٹی خرید و فروخت، ودہولڈنگ ٹیکس، حتیٰ کہ کچھ سیلز ٹیکس ریکارڈ بھی۔ پہلے لوگ اپنی معلومات خود درج کرتے تھے، مگر اب سسٹم پہلے ہی کافی چیزیں جانتا ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی نے کوئی جائیداد، آمدن یا ٹرانزیکشن ظاہر نہ کی تو اسے چھپانا پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مشکل ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اب یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز، انفلوئنسرز اور سوشل میڈیا سے کمانے والے افراد بھی ایف بی آر کی خاص توجہ میں آ گئے ہیں۔ نئے ریٹرن میں پہلی بار “Social Media Content Income” کا الگ سیکشن شامل کیا گیا ہے۔ اس میں پوسٹس کی تعداد، ویوز، کمائی اور دیگر تفصیلات پوچھی جائیں گی۔ یہ واضح اشارہ ہے کہ ڈیجیٹل اکانومی اب باقاعدہ ٹیکس نیٹ کا حصہ بنتی جا رہی ہے۔

پراپرٹی سے متعلق نظام بھی پہلے سے کافی سخت اور جدید بنایا جا رہا ہے۔ اب صرف ایک سادہ انٹری کافی نہیں ہوگی بلکہ ہر پراپرٹی کی مکمل تفصیل دینی پڑے گی، جیسے مکمل ایڈریس، پراپرٹی کی نوعیت، خریداری کی تاریخ، رقبہ اور فروخت کی معلومات۔ اگر ایف بی آر کے ریکارڈ میں کسی پراپرٹی پر ٹیکس کٹ چکا ہو لیکن وہ ریٹرن میں ظاہر نہ کی گئی ہو تو سسٹم خود وارننگ دے گا۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اب جائیداد کے معاملات پر سخت ڈیٹا میچنگ ہونے والی ہے۔

تنخواہ دار طبقے کیلئے بھی کچھ تبدیلیاں آئی ہیں۔ پہلے صرف مجموعی تنخواہ درج کی جاتی تھی، مگر اب ہر employer کی الگ تفصیل دینی ہوگی۔ اگر کسی نے سال کے دوران نوکری بدلی ہو یا ایک سے زیادہ اداروں میں کام کیا ہو تو سب کی الگ انٹری کرنا پڑے گی۔ اس سے ایف بی آر کیلئے مختلف اداروں سے موصول ہونے والا ڈیٹا چیک کرنا آسان ہو جائے گا۔

اسی طرح غیر ملکی اثاثوں اور آمدن سے متعلق بھی بڑا فرق آیا ہے۔ پہلے اس کیلئے الگ declaration فائل کرنا پڑتی تھی، مگر اب تمام foreign assets اور liabilities کو مین ریٹرن کے اندر ہی شامل کر دیا گیا ہے۔ یعنی بیرونِ ملک جائیداد، سرمایہ یا بینک بیلنس سب ایک ہی ریٹرن میں ظاہر کرنا ہوگا۔

چھوٹے کاروباروں کیلئے شاید یہ تبدیلی کچھ مشکل ثابت ہو، کیونکہ ٹریڈر، SME اور مینوفیکچرر جیسے سادہ ریٹرنز ختم کیے جا رہے ہیں۔ پہلے ان کیلئے نسبتاً آسان فارم موجود تھے، لیکن اب انہیں مکمل unified ریٹرن سسٹم استعمال کرنا ہوگا، جس سے compliance کا بوجھ بڑھ سکتا ہے۔

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو ایف بی آر اب ایک ایسے سسٹم کی طرف جا رہا ہے جہاں ہر چیز زیادہ digital، connected اور automated ہوگی۔ مقصد یہی لگتا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی معاشی سرگرمیوں، پراپرٹی، بینکنگ اور آن لائن آمدن کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لا کر cross-check کیا جا سکے۔ نئے نظام میں معلومات چھپانا یا غلط تفصیلات دینا پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مشکل ہو جائے گی
03057612515

اسلام آباد: ماہرین نے جمعہ کے روز مطالبہ کیا کہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سیلز ٹیکس نظام میں موجود بے ضابطگیوں کو ختم ...
10/05/2026

اسلام آباد: ماہرین نے جمعہ کے روز مطالبہ کیا کہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سیلز ٹیکس نظام میں موجود بے ضابطگیوں کو ختم کیا جائے، جس کے لیے سیلز ٹیکس ایکٹ کے تھرڈ شیڈول (پرنٹڈ ریٹیل پرائس آئٹمز) کو مزید وسعت دی جائے تاکہ تمام شعبوں کے لیے یکساں اور منصفانہ کاروباری ماحول فراہم کیا جا سکے۔

پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی (PRIME) نے جمعہ کو “اسلام آباد پالیسی ایکسچینج” کے عنوان سے ایک مذاکرے کا انعقاد کیا، جس میں پاکستان کے جنرل سیلز ٹیکس (GST) نظام میں اہم اصلاحات پر غور کیا گیا۔

اس گول میز کانفرنس کا عنوان “GST Framework: Levelling the Playing Field” تھا، جس میں معروف ماہرینِ معیشت، پالیسی سازوں اور صنعتی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں جی ایس ٹی کی تنظیمِ نو، تھرڈ شیڈول کی توسیع، اور ریٹیل معیشت کی دستاویزی شکل دینے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا تاکہ آئندہ وفاقی بجٹ 2026-27 کے لیے فوری سفارشات مرتب کی جا سکیں۔

اجلاس کا آغاز PRIME کی ریسرچ اکانومسٹ مریم ایوب کے ورکنگ پیپر “GST Framework in Pakistan: Levelling the Playing Field through the Third Schedule” کی پیشکش سے ہوا۔

اس مقالے میں ٹیکس نظام میں موجود اہم تضادات کی نشاندہی کی گئی۔ بتایا گیا کہ اگرچہ 2024-25 میں سیلز ٹیکس نے مجموعی ٹیکس وصولیوں میں 65.5 فیصد حصہ ڈالا، لیکن پاکستان کے 37 لاکھ ریٹیلرز میں سے 92 فیصد اب بھی غیر دستاویزی ہیں۔

مقالے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ غیر رجسٹرڈ ریٹیلرز پر اضافی 6.5 فیصد بالواسطہ ٹیکس کا بوجھ دراصل مینوفیکچرنگ سیکٹر کے ساتھ ناانصافی ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے سفارش کی گئی کہ تھرڈ شیڈول کو ضروری اشیاء تک توسیع دی جائے اور پرنٹڈ ریٹیل قیمت کی بنیاد پر مینوفیکچرنگ سطح پر یکساں 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے۔

Important Update for Taxpayers:Supreme Court of Pakistan has issued a final verdict on Section 7E of the Income Tax Ordi...
07/05/2026

Important Update for Taxpayers:

Supreme Court of Pakistan has issued a final verdict on Section 7E of the Income Tax Ordinance, 2001. Here's what you need to know in simple words.

Court Verdict

سوال (Query):کیا ٹیکس ایئر 2026 میں کیش نکالنے پر ٹیکس لاگو ہوتا ہے؟ اگر ہاں تو کس پر اور کتنی شرح سے؟جواب:جی ہاں۔ ٹیکس ...
10/03/2026

سوال (Query):
کیا ٹیکس ایئر 2026 میں کیش نکالنے پر ٹیکس لاگو ہوتا ہے؟ اگر ہاں تو کس پر اور کتنی شرح سے؟
جواب:
جی ہاں۔ ٹیکس ایئر 2026 میں انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 231AB کے تحت کیش نکالنے پر ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔
اگر کوئی شخص Active Taxpayers List (ATL) میں شامل نہیں ہے تو بینک اس سے 0.8% ایڈجسٹ ایبل ایڈوانس ٹیکس وصول کریں گے۔
یہ ٹیکس اُس وقت کٹے گا جب ایک ہی دن میں مجموعی طور پر 50,000 روپے سے زائد کیش نکالا جائے۔
یاد رہے کہ 50,000 روپے کی حد فی ٹرانزیکشن نہیں بلکہ پورے دن کی کل رقم پر لاگو .

Address

G Block Multan Opposite Ibrahimi Masjid Shah Rukne Alam Colony
Multan

Telephone

+923057612515

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Etax Consultant posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Etax Consultant:

Share