Hamza Tax Consultant

Hamza Tax Consultant Income Tax Consultant firm. We provide services of Company Registration, Income & Sales Tax

We provide online services all over Pakistan in; 1. NTN Registration 2. Return Filling 3. GST Registration 4. Company Re...
31/10/2025

We provide online services all over Pakistan in;
1. NTN Registration
2. Return Filling
3. GST Registration
4. Company Registration SECP
5. Firm Registration
6. Sole Proprietorship / AOP
7. NGO Registration
8. Private Limited
9. Chamber of Commerce Registration
10. Import Export License
11. Audit Closure within weeks
12. TR-1, POS installation and solution.
13.All types of Tax related issues other than mentioned above.
Feel free to contact us at;
Whatsapp:
0301 3942008

09/10/2025

کل ایک بزنس مین صاحب میرے دفتر آئے، بڑے مطمئن انداز میں کہنے لگے:
“سر! میں نے اپنے اکاؤنٹنٹ کو کہا ہے کہ ریٹرن میں زیادہ سے زیادہ خرچے ڈال دو تاکہ ٹیکس کم ہو جائے۔”

میں نے مسکرا کر پوچھا، “اچھا، یہ خرچے آپ کے ہیں یا اکاؤنٹنٹ کے؟”
وہ بولے، “بس ڈالنے سے کیا فرق پڑتا ہے، چیک تو کوئی نہیں کرتا!”

میں نے آہستہ سے کہا، “فلحال تو شاید نہ کرے…
مگر جب FBR کرے گا، تو پھر یہ خرچے نہیں، دردِ سر بن جائیں گے۔”

اصل مسئلہ یہ نہیں کہ لوگ ٹیکس بچانا چاہتے ہیں،
مسئلہ یہ ہے کہ وہ غلط طریقے سے بچانا چاہتے ہیں۔

جعلی اخراجات، بوگس رسیدیں، اور جھوٹے کلیمز وقتی سکون دیتے ہیں،
لیکن کل کو ایک audit notice آ جائے تو سب سکون ہوا ہو جاتا ہے۔

دوستو!
ٹیکس ریٹرن میں “چالاکی” نہیں، “درستگی” کرو۔
جتنی سچائی سے کاروبار کرو، اتنی ہی سچائی سے گوشوارہ بھی فائل کرو۔

یاد رکھو

ایف بی آر سے زیادہ خطرناک وہ ریٹرن جو غلط فائل کرتے ہیں

ٹیکس سے بچنا نہیں،
سمجھداری سے فائل کرنا سیکھو۔

*🚨Taxpayers, Stay Safe Online!🚨*Filing your tax return means sharing sensitive details like CNIC, bank accounts & proper...
08/09/2025

*🚨Taxpayers, Stay Safe Online!🚨*
Filing your tax return means sharing sensitive details like CNIC, bank accounts & property records. Don’t risk identity theft by using unverified agents or social media ads.

✅ File through the FBR portal or licensed consultants
✅ Never share CNIC/bank details with strangers
✅ Remember: Be vigilant while filing with third parties
Don’t trade convenience for security—protect your identity and stay compliant.
For Detail please visit:
Lahore Office: Xinhua Mall 24-B/2, Mian Mehmood Ali Kasoori Road, Lahore.
Rahim Yar Khan Office: Main Road District Court, Rahim Yar Khan
Contact No: 0301 3942008

فائلر کے بارے میں خطرناک غلط فہمی 🚫مارکیٹ میں کچھ پراپرٹی رجسٹری ڈیلرز 🏠 یا گاڑی ٹرانسفر ایجنٹس 🚗 عوام کو یہ غلط مشورہ د...
18/08/2025

فائلر کے بارے میں خطرناک غلط فہمی 🚫
مارکیٹ میں کچھ پراپرٹی رجسٹری ڈیلرز 🏠 یا گاڑی ٹرانسفر ایجنٹس 🚗 عوام کو یہ غلط مشورہ دیتے ہیں:
"آپ فی الحال عارضی طور پر فائلر بن جائیں، اپنی رجسٹری یا گاڑی ٹرانسفر کروا لیں، اس کے بعد چاہیں تو سسٹم چلائیں یا چھوڑ دیں۔"
⚠️ یہ انتہائی غلط اور نقصان دہ سوچ ہے!
📌 حقیقت یہ ہے کہ:
ایک بار NTN یا فائلر اسٹیٹس لینے کے بعد، ہر سال بروقت انکم ٹیکس گوشوارہ u/s 114 اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ u/s 116 جمع کروانا زندگی بھر کی قانونی ذمہ داری ہے۔
یہ ذمہ داری اس بات سے آزاد ہے کہ آپ کی آمدنی ہے یا نہیں، یا آپ کاروبار کرتے ہیں یا نہیں۔
📜 گوشوارہ جمع نہ کروانے پر قانونی سزائیں — سیکشن 182، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001
❌ تنخواہ دار افراد: ایک سال کا جرمانہ 10,000 روپے
❌ کاروباری افراد: ایک سال کا جرمانہ 50,000 روپے
❌ اضافی سزا: واجب الادا ٹیکس کا 📈 %200 تک جرمانہ
💡 یاد رکھیں:
"عارضی فائلر" بننے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ اس لیے وقتی فائدہ اور مستقل نقصان کا سودا نہ کریں۔
ہر سال بروقت ریٹرن فائل کریں تاکہ نہ صرف قانون کی پابندی ہو بلکہ غیر ضروری جرمانوں اور زیادہ ٹیکس
سے بچا جاسکے۔
0301-3942008

ٹیکس نوٹس: بچت کی کوشش اور بھاری نقصان!پاکستان میں ٹیکس فائلنگ کو اکثر لوگ ایک معمولی سا کام سمجھتے ہیں اور چند روپوں کی...
19/07/2025

ٹیکس نوٹس: بچت کی کوشش اور بھاری نقصان!
پاکستان میں ٹیکس فائلنگ کو اکثر لوگ ایک معمولی سا کام سمجھتے ہیں اور چند روپوں کی بچت کی خاطر غیر معیاری یا ناتجربہ کار افراد سے اپنی ٹیکس فائل جمع کروا لیتے ہیں۔ انہیں یہ اندازہ نہیں ہوتا کہ یہی "بچت" مستقبل میں انہیں بھاری نقصان، ذہنی دباؤ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے نوٹسز کی صورت میں واپس مل سکتی ہے۔

سستی فائلنگ کے مہنگے نتائج: ٹیکس نوٹسز کیوں آتے ہیں؟

جب آپ کسی غیر معیاری کنسلٹنٹ سے ٹیکس فائل کرواتے ہیں تو درج ذیل غلطیاں عام ہوتی ہیں جو ایف بی آر کے نوٹس کا باعث بنتی ہیں:

غیر مطابقت شدہ معلومات: آپ کی آمدنی، اثاثوں اور بینک ٹرانزیکشنز کی معلومات کو ٹیکس ریٹرن میں صحیح طریقے سے ظاہر نہیں کیا جاتا۔ ایف بی آر کے پاس مختلف ذرائع سے آپ کی مالی معلومات موجود ہوتی ہیں، اور جب وہ آپ کے فائل کردہ ریٹرن سے مطابقت نہیں کھاتیں تو نوٹس جاری ہوتا ہے۔

پروفائل میں غلطیاں: آپ کی ٹیکس پروفائل (NTN) میں بنیادی غلطیاں یا ادھوری معلومات، جیسے غلط پتہ، نام یا شناختی کارڈ نمبر، نوٹسز کا سبب بن سکتی ہیں۔

صفر یا کم آمدنی ظاہر کرنا: اگر آپ کی بینک ٹرانزیکشنز زیادہ ہیں یا آپ نے حالیہ پراپرٹی خریدی ہے، اور آپ ٹیکس ریٹرن میں صفر یا انتہائی کم آمدنی ظاہر کرتے ہیں، تو ایف بی آر آپ کو فوری نوٹس بھیج سکتا ہے اور وضاحت طلب کر سکتا ہے۔

اثاثوں کا عدم اظہار: آپ کی جائیدادیں، گاڑیاں، اور دیگر اثاثے اگر ٹیکس ریٹرن میں ظاہر نہیں کیے گئے، تو یہ بھی نوٹس اور جرمانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

لاپرواہی سے دی گئی معلومات: غیر معیاری کنسلٹنٹ اکثر آپ کی دی ہوئی معلومات کو بغیر تصدیق کے یا غلط طریقے سے درج کر دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں ایف بی آر کی جانب سے نوٹس موصول ہوتا ہے۔

پاسورڈ کا نہ ملنا: جب آپ کے پاس اپنی ٹیکس پروفائل کا پاسورڈ نہیں ہوتا، تو ایف بی آر سے آنے والے نوٹسز اور ان کا جواب دینے میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں۔ آپ کو یہ بھی معلوم نہیں ہو پاتا کہ آپ کے نام پر کیا کچھ فائل کیا گیا ہے۔

چھوٹی بچت، بڑا پچھتاوا!

چند سو یا ہزار روپے کی بچت کی خاطر اپنی ٹیکس فائلنگ کو غیر سنجیدگی سے لینا آپ کو ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں روپے کے جرمانے، بینک اکاؤنٹس کی فریزنگ اور دیگر قانونی کارروائیوں کی صورت میں نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ایک ٹیکس نوٹس کا جواب دینا اور اس کے بعد کی قانونی پیروی ایک طویل اور مہنگا عمل ہے۔

یاد رکھیں: ایف بی آر کے پاس اب جدید ڈیٹا تجزیاتی نظام موجود ہیں جو کسی بھی قسم کی غلطی یا عدم مطابقت کو فوری پکڑ لیتے ہیں۔

اپنی مالی حفاظت کو یقینی بنائیں اور ہمیشہ ایک مستند اور تجربہ کار ٹیکس کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کریں۔ آپ کی چھوٹی سی لاپرواہی مستقبل میں بہت بڑا مسئلہ بن سکتی ہے

19/07/2025
10/07/2025

السلام علیکم محترم ممبران،
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے ایف بی آر (FBR) نے حال ہی میں انکم ٹیکس ریٹرن فائلنگ کے عمل میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ یہ تبدیلیاں S.R.O. 1212(I)/2025 کے تحت متعارف کرائی گئی ہیں، جن کا مقصد سسٹم کو مزید شفاف، ڈیجیٹل اور ذمہ دار بنانا ہے۔
ہم آپ کو اس SRO کے تحت ہونے والی دو بڑی تبدیلیوں کی تفصیل سے آگاہ کر رہے ہیں تاکہ آپ بہتر تیاری کر سکیں:

🔷 1. پن کوڈ (PIN) کا نیا نظام

پہلے ہم خود PIN جنریٹ کرکے ٹیکس ریٹرن فائل کر دیتے تھے، مگر اب یہ ممکن نہیں:

اب FBR خود PIN بھیجے گا، وہ بھی ٹیکس دہندہ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر۔

وہ PIN ٹیکس دہندہ ہمیں فراہم کرے گا، تب جا کر ہم ریٹرن سبمٹ کر سکیں گے۔

یہ PIN دراصل ایک ڈیجیٹل ڈیکلریشن ہے کہ "یہ معلومات میری معلومات کے مطابق درست ہے اور میں اس کا ذمہ دار ہوں۔"

🔷 2. ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں “ویلیوایشن ڈیٹا” کا اضافہ

پہلے ہم اثاثہ صرف اس قیمت پر ظاہر کرتے تھے جس پر وہ خریدا گیا تھا۔
لیکن اب نیا کالم شامل کیا گیا ہے جس میں درج کرنا ہوگا:

اثاثہ کتنے میں خریدا؟

موجودہ سال میں اس کی مارکیٹ ویلیو کتنی ہے؟

اگلے سالوں میں اس کی ویلیو میں کیا فرق آیا؟یہ ڈیٹا FBR کو ریسک پروفائلنگ اور مانیٹرنگ میں مدد دے گا۔

---

🔶 مثال:

اگر کسی نے ویلتھ میں 50 تولہ سونا شو کیا ہے، اور فی تولہ قیمت 356,000 روپے ہے:

> 50 × 356,000 = 17,800,000 روپے
لیکن آمدنی صرف 12 یا 15 لاکھ روپے شو کی گئی ہے۔

ایسی صورت میں FBR اس کو High Risk Profile "مختلف زمروں
میں شامل کر کے مستقبل میں نوٹس جاری کرے گا کہ:

> “اتنی کم آمدنی کے ساتھ اتنے بڑے اثاثے کیسے بنے؟ وضاحت کریں!”
✅ کیا کرنا چاہیے؟

آمدنی حقیقت کے مطابق شو کریں۔

ویلتھ اسٹیٹمنٹ کو آمدنی کے مطابق متوازن رکھیں۔

اگر آپ کے اثاثے زیادہ ہیں تو کچھ اضافی ٹیکس ادا کر کے آمدنی بڑھا دیں تاکہ آپ کی فائل مضبوط ہو۔

🔸 گروپ ممبران سے گزارش:
آپ سب ان تبدیلیوں کو سنجیدگی سے لیں، کیونکہ اب FBR کی مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل ویری فکیشن سسٹم بہت سخت اور جدید ہو چکا ہے۔

25/06/2025

📣 توجہ فرمائیں!

انکم ٹیکس ریٹرن / گوشوارہ برائے سال 2025 جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز یکم جولائی سے ہو رہا ہے! ✅

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی ریٹرن:
🔹 غلطیوں سے پاک ہو
🔹 مکمل دستاویزات پر مبنی ہو
🔹 اور پیشہ ورانہ مہارت سے فائل ہو...۔۔تو ابھی سے تیاری شروع کریں! 💼🧾

🔖 اس لیے درج ذیل دستاویزات اکٹھی کرنی شروع کر دیں۔۔۔

• 💸 آمدن و اخراجات کی تفصیل۔۔ یکم جولائی 2024 سے لے کر 30 جون 2025 تک۔۔۔
• 🏦 اسی عرصے کی بینک اسٹیٹمنٹس ، پراپرٹی اور گاڑی کی خرید و فروخت کی تفصیل
• 📊 سرمایہ کاری اور منافع کی تفصیل
• 🧾 ادا شدہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے ثبوت
• 📎 اور دیگر تمام متعلقہ دستاویزات

🧑‍💼 اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لیے آپ بلا ہچکچاہٹ رابطہ کر سکتے ہیں 😊💞

✅ یاد رکھیں:
بروقت ریٹرن فائل کرنے سے آپ نہ صرف ریگولر فائلر ہونے کے مکمل فوائد حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اضافی ٹیکس، جرمانوں اور قانونی پیچیدگیوں سے بھی بچ سکتے ہیں

ہماری آن لائن خدمات پاکستان کے تمام شہروں اور بیرون ممالک میں موجود تمام پاکستانیوں کے لیے 24/7 حاضر ہیں
شکریہ
🤝 آپ کا اعتماد، ہماری پہچان!

For further information / details you can call or visit our office.
Hamza Tax Consultant
Office Modal Town Court Lahore, Sub office Rahim Yar Khan District Court
0301-3942008

16/12/2024

اگر آپ نے اپنے دوست یا رشتہ دار سے قرض (Loan) لیا ہے تو اس کی تین اہم شرائط ہیں جن کو پورا کرنا لازمی ہے۔ اگر آپ ان شرائط پر عمل نہیں کرتے تو ایف بی آر (Federal Board of Revenue) آپ کے اس قرض کو آپ کی انکم کا حصہ تصور کر سکتا ہے، اور اس پر ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے۔ ذیل میں ان شرائط کی وضاحت کی گئی ہے:

1. پہلی شرط:- قرض دینے والے کا NTN (نیشنل ٹیکس نمبر) ہونا ضروری ہے.
- جس شخص سے آپ قرض لے رہے ہیں، اس کا NTN ہونا لازمی ہے۔
- یہاں یہ ضروری نہیں کہ وہ شخص ٹیکس فائلر ہو یا نان فائلر؛ اہم بات یہ ہے کہ اس کا NTN موجود ہو۔

2. دوسری شرط:- قرض بینکنگ چینل کے ذریعے حاصل کیا گیا ہو
- قرض کی ادائیگی اور وصولی "بینکنگ چینل" کے ذریعے ہونی چاہیے تاکہ اس کا مکمل ریکارڈ موجود ہو۔
- قابل قبول ذرائع درج ذیل ہیں:
- آن لائن ٹرانزیکشن(Bank Transfer)
- پے آرڈر (Pay Order)
- چیک(Cheque)
- ڈیمانڈ ڈرافٹ (Demand Draft)
- یہ ذرائع قرض کی شفافیت کو یقینی بناتے ہیں، اور بغیر بینکنگ چینل کے قرض ناقابل قبول تصور ہو سکتا ہے۔

3. تیسری شرط: قرض کی دستاویزات (Evidence) کا موجود ہونا ضروری ہے.
- قرض لینے والے کے پاس قرض کی وصولی کے "شواہد" (Evidence) موجود ہونے چاہئیں۔
- ریٹرن فائلنگ کے وقت یہ شواہد اپلوڈ کرنا لازمی ہوتا ہے۔
- قابل قبول شواہد میں شامل ہیں:
- چیک یا بینکنگ ٹرانزیکشن کی کاپی
- پے آرڈر یا ڈیمانڈ ڈرافٹ کی رسید
- اضافی دستاویز (Optional):
- قرض دینے اور لینے والے کے درمیان "Loan Agreement" (قرض کا معاہدہ) بھی رکھا جا سکتا ہے۔ یہ ایک مضبوط ثبوت فراہم کرتا ہے۔

اگر ان شرائط پر عمل کیے بغیر کسی دوست یا رشتہ دار سے قرض لیا جاتا ہے تو ایف بی آر اس قرض کو آپ کی انکم کا حصہ تصور کرے گا اور اس پر ٹیکس عائد کر دے گا۔ لہذا، قرض لینے کے لیے ان تمام شرائط کو یقینی بنانا ضروری ہے تاکہ آپ ٹیکس کی پیچیدگیوں سے بچ سکیں۔

مزید رہنمائی کے لیے آپ رابطہ کر سکتے ہیں:

Address

Rahimyar Khan
64200

Telephone

+923013942008

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamza Tax Consultant posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hamza Tax Consultant:

Share