26/07/2025
فنانس ایکٹ 2025 کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 میں تین نئے سیکشنز 14AC، 14AD اور 14AE شامل کیے گئے ہیں، جن کا مقصد غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد پر دباؤ ڈال کر انہیں ٹیکس نیٹ میں شامل کرنا ہے۔
✅ سیکشن 14AC – غیر رجسٹرڈ افراد کی موبائل سمز بند کرنا
مقصد:
سیلز ٹیکس رجسٹریشن پر مجبور کرنا۔
اہم نکات:
اگر کوئی شخص سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کا اہل ہے لیکن رجسٹرڈ نہیں ہوا، تو ایف بی آر موبائل کمپنیوں کو ہدایت دے سکتا ہے کہ اس کی موبائل سم بند کر دیں۔
اس کارروائی سے پہلے نوٹس جاری کیا جائے گا اور رجسٹریشن کا موقع دیا جائے گا۔ سم اسی وقت بحال ہوگی جب وہ فرد ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہو جائے گا۔
✅ سیکشن 14AD – بجلی اور گیس کے کنکشن بند کرنا
اہم نکات:
ایف بی آر بجلی اور گیس فراہم کرنے والے اداروں (DISCOs و دیگر) کو کہہ سکتا ہے کہ غیر رجسٹرڈ کاروباروں کے کنکشن منقطع کر دیں۔
یہ اُن افراد پر لاگو ہوگا جو رجسٹریشن کے اہل ہوں مگر اب تک رجسٹرڈ نہ ہوئے ہوں۔
بجلی/گیس کے کنکشن رجسٹریشن کے بعد ہی بحال کیے جائیں گےـ
✅ سیکشن 14AE – غیر رجسٹرڈ افراد کو سہولت دینے والوں پر جرمانے
اہم نکات:
جو کوئی غیر رجسٹرڈ افراد کی مدد کرتا ہے، جیسے سپلائرز، کنٹریکٹرز یا دیگر سہولیات فراہم کرنے والے، ان پر جرمانہ یا دیگر کارروائی کی جا سکتی ہے۔
اس کا مقصد غیر رجسٹرڈ کاروباروں کے نیٹ ورک کو توڑنا ہے۔