Filer Today

Filer Today Pakistan's # 1
Online Tax Filing Portal
Register NTN & File Tax Return Easily with FilerToday.

31/10/2025

FBR PRESS RELEASE

As per the directions of the Prime Minister, no blanket extension in the filing deadline has been granted.

31 OCT 2025

"1.7 ملین (17 لاکھ) افراد نے زیرو انکم ظاہر کی ہے"اور"ایف بی آر (FBR) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 31 اکتوبر کے بعد ٹیکس نوٹسز ...
29/10/2025

"1.7 ملین (17 لاکھ) افراد نے زیرو انکم ظاہر کی ہے"
اور
"ایف بی آر (FBR) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 31 اکتوبر کے بعد ٹیکس نوٹسز جاری کرے گا۔"

یعنی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو ان افراد کو نوٹسز جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جنہوں نے سال 2025 کی انکم ٹیکس ریٹرن میں "صفر آمدنی (Zero Income)" ظاہر کی ہے — ممکنہ طور پر ان کے بینک ٹرانزیکشنز، املاک، یا دیگر مالی ریکارڈ کی بنیاد پر ان کی تصدیق یا جانچ کی جائے گی۔

یہ اقدام ایف بی آر کی جاری ٹیکس بیس Broadening اور Non-filer نگرانی مہم کا حصہ ہے۔

🔹 ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ڈی رجسٹریشن کا نظام مکمل طور پر آن لائن کر دیافیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رجس...
27/10/2025

🔹 ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ڈی رجسٹریشن کا نظام مکمل طور پر آن لائن کر دیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رجسٹریشن ختم (De-Registration) کرنے کا تمام نظام ڈیجیٹل کر دیا ہے۔ اس ضمن میں جاری کردہ Sales Tax General Order No. 04 of 2025 کے مطابق اب کسی بھی ٹیکس دہندہ کی سیلز ٹیکس ڈی رجسٹریشن کے لیے دستی درخواست (Manual Application) قبول نہیں کی جائے گی۔

نئے حکم نامے، جو 8 اکتوبر 2025 کو ایف بی آر کے ریونیو ڈویژن کی جانب سے جاری ہوا، کے تحت تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ڈی رجسٹریشن کی درخواستیں کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے آن لائن جمع کروائیں۔ یہ درخواستیں متعلقہ کمشنر اِن لینڈ ریونیو (Commissioner-IR) کو ارسال ہوں گی جو اپنے دائرہ اختیار میں موصول ہونے والی درخواستوں کو قانون کے مطابق نمٹائیں گے۔

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ اب تک جمع کرائی گئی تمام زیر التواء دستی درخواستیں بھی کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے ہی پراسیس کی جائیں گی اور آئندہ کوئی بھی کاغذی کارروائی قابلِ قبول نہیں ہوگی۔

یہ اقدام Sales Tax Act 1990 کی سیکشن 21 اور Sales Tax Rules 2006 کے رول 11 کے تحت اٹھایا گیا ہے تاکہ ٹیکس انتظامی عمل کو شفاف اور خودکار بنایا جا سکے۔

پنجاب میں بڑے ٹیکس میں ریلیف کا اعلان!پنجاب حکومت نے 22 اکتوبر 2025 کو ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے (SO(TAX)1-10/2025-2...
27/10/2025

پنجاب میں بڑے ٹیکس میں ریلیف کا اعلان!

پنجاب حکومت نے 22 اکتوبر 2025 کو ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے (SO(TAX)1-10/2025-26)، جس کے تحت دو اہم شعبوں میں سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے👇

🏠 1. جائیداد کرایے یا لیز پر دینے پر اب کوئی سیلز ٹیکس نہیں لگے گا۔
یعنی اگر آپ اپنی زمین، دکان، فلیٹ یا کوئی بھی جائیداد کسی کو کرایے یا لیز پر دیتے ہیں، تو اب اس پر پنجاب سیلز ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

🚌 2. مسافر ٹرانسپورٹ کی زیادہ تر سروسز پر بھی ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔
اب بسیں، ویگنیں، کوسٹرز وغیرہ چلانے والے ٹرانسپورٹ مالکان کو سیلز ٹیکس نہیں دینا پڑے گا۔
لیکن یاد رہے کہ رینٹ اے کار، ہوائی سفر (ایئر ٹریول) اور رائیڈ ہیلنگ ایپس (جیسے Careem, Uber) پر اب بھی ٹیکس لاگو رہے گا۔

یہ فیصلہ جائیداد مالکان، ٹرانسپورٹ والوں اور کاروباری طبقے کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ اس سے کاروبار میں آسانی، سرمایہ کاری میں اضافہ اور لوگوں کو مالی ریلیف ملنے کی امید ہے۔

📄 (یہ نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ، حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اور فوری طور پر نافذ العمل ہے۔)

20/09/2025

*⚠️ اہم اعلان برائے خریداری پنجاب ای اسٹام پیپر*

معزز کسٹمر حضرات!
پنجاب حکومت نے ای۔اسٹام پیپر کے اجراء کے لیے جدید خودکار نظام نافذ کر دیا ہے۔

🔹 اب ای۔اسٹام پیپر خریدنے کے لیے درج ذیل شرائط لازمی ہیں:
1️⃣ خریدار کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ موبائل نمبر ہونا ضروری ہے۔
2️⃣ شناختی کارڈ کی تصدیق کے بعد سسٹم اسی نمبر پر میسج بھیجے گا۔
3️⃣ اس آن لائن ویری فیکیشن کے مکمل ہونے کے بعد ہی اسٹام پیپر جاری ہوگا۔

⚠️ یاد رکھیں! اگر کسی کے شناختی کارڈ پر موبائل نمبر رجسٹرڈ نہیں ہوگا تو سسٹم کسی بھی صورت اسٹام پیپر جاری نہیں کرے گا۔
لہٰذا آئندہ جب بھی اسٹام پیپر لینے آ ئیں تو اپنا رجسٹرڈ موبائل نمبر لازمی ساتھ لے کر آئیں اور اسٹام فروش حضرات سے تعاون کریں۔ بلاوجہ بحث سے گریز کریں۔

15/08/2025

ٹیکس دہندگان کا تمام بینکنگ ڈیٹا ایف بی آر کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ظاہر کردہ آمدن اور بینک اکاؤنٹس میں فرق کی صورت میں کارروائی ہوگی۔

ٹیکس چوری پر قابو پانے اور منی لانڈنگ کی روک تھام کیلئے مختلف اداروں کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کا عمل بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ فنانس بل 2025 کے تحت ایف بی آر کو اختیارات سونپ دیئے گئے۔

ایف بی آر کے مطابق کمرشل بینکوں کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔ کراس چیکنگ کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔ قوانین کی تیاری کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بینکوں کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کیلئے قانونی طریقہ کار پر کام شروع کردیا گیا، شیڈول بینک ایف بی آر کے ساتھ کراس میچنگ کیلئے ڈیٹا شیئر کریں گے، ایف بی آر گوشواروں، مالی اور اثاثہ جات کی تفصیلات بینک کو فراہم کرے گا۔ بینک ٹیکس دہندگان کا سنگل ڈیپازٹری ڈیٹٓا شیئر کرنے کے پابند ہوں گے۔

ایف بی آر کے مطابق بینکوں کی طرف سے فراہم کردہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی، اکاؤنٹ ہولڈرز کا مختلف بینکوں میں موجود ڈیٹا ایک جگہ جمع کیا جائے گا، ظاہر کردہ آمدن اور بینک اکاؤنٹس میں فرق کی صورت میں ہی کارروائی ہوگی۔

آئی ایم ایف کے خدشات دور کرنے کیلئے سسٹم میں مزید بہتری لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، منی لانڈرنگ، بینیفیشل اونرشپ کا سراغ لگانے کیلئے نظام مؤثر بنایا جائے گا، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، ایس ای سی پی، کمرشل بینک ڈیٹا شیئرنگ کریں گے۔ منی ایکسچینج کمپنیاں بھی تحقیقاتی اداروں کو معلومات دینے کی پابند ہوں گی۔

پراپرٹی خرید و فروخت نیو ریٹس جو کہ جولائی2025سے لاگو ہوں گے۔
19/06/2025

پراپرٹی خرید و فروخت نیو ریٹس جو کہ جولائی2025سے لاگو ہوں گے۔

31/05/2025

Withholding tax on cash withdrawals from banks by non-filers from 0.6 percent to 1.2 percent

31/05/2025

*🚗 FBR Proposes Higher Withholding Tax on Vehicles Above 1300cc 🇵🇰*

In the upcoming Budget 2025-26, the Federal Board of Revenue (FBR) is considering an increase in withholding tax (WHT) rates for vehicles with engine capacities exceeding 1300cc.

*📊 Current WHT Rates:*
1. 1301cc–1600cc: 2%
2. 1601cc–1800cc: 3%
3. 1801cc–2000cc: 5%
4. 2001cc–2500cc: 7%
5. 2501cc–3000cc: 9%
6. Above 3000cc: 12%

30/05/2025

جون 2025 میں ایف بی آر کا سسٹم سست کیوں پڑا؟ صرف اتفاق یا سوچا سمجھا اقدام؟
جون کا مہینہ ہر سال ایف بی آر کے لیے مصروف ترین مہینہ ہوتا ہے۔ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو پراپرٹی کی خرید و فروخت میں سرگرم ہوتے ہیں، کیونکہ رجسٹریشن کے وقت ٹیکس بچانے کے لیے "فائلر" ہونا لازمی ہے۔ مگر اس سال 2025 میں، مسئلہ صرف مصروفیت کا نہیں—بلکہ غیر معمولی سست روی کا ہے۔ سسٹم کا بار بار ریفریش ہونا، ویری فکیشن کوڈ ای میلز کی تاخیر، اور پاس ورڈ ری سیٹ کی مشکلات اب معمول بن چکی ہیں۔

ایف بی آر کا ہدف اور کارکردگی: ایک نظر
مالی سال 2024–25 کے لیے ایف بی آر کا ابتدائی ٹارگٹ 12,900 ارب روپے تھا، جو بعد میں کم ہو کر 12,332 ارب تک آ گیا۔ اپریل 2025 تک ایف بی آر 9,309 ارب روپے ہی جمع کر سکا ہے—یعنی ہدف سے 821 ارب روپے کم۔

یہ فرق اس وقت مزید تشویش ناک ہو جاتا ہے جب ہم جانتے ہیں کہ جون میں ایف بی آر کو پراپرٹی سیکٹر سے قابلِ ذکر آمدن کی توقع ہوتی ہے۔

رجسٹریشن کا مسئلہ: صرف رش یا کچھ اور؟
میرا ذاتی مشاہدہ یہ ہے کہ اس سال مسئلہ صرف رش کا نہیں۔ IRIS سسٹم کی دیگر سروسز تو بالکل درست کام کر رہی ہیں، لیکن صرف نئے فائلرز کی رجسٹریشن کا عمل سست ہے۔Bilal Khan

صوبہ پنجاب میں زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کا نفاز، ٹیکس ریٹس کا نوٹیفیکیشن جاری۔زرعی ٹیکس ریٹرن بھی جمع کرانی ہو گی۔
22/04/2025

صوبہ پنجاب میں زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کا نفاز،
ٹیکس ریٹس کا نوٹیفیکیشن جاری۔
زرعی ٹیکس ریٹرن بھی جمع کرانی ہو گی۔

31/03/2025

Address

Office No. 3, Al-Sheikh Plaza, Near Taxila Court
Rawalpindi
47080

Opening Hours

Monday 08:00 - 20:00
Tuesday 08:00 - 20:00
Wednesday 08:00 - 20:00
Thursday 08:00 - 20:00
Friday 08:00 - 20:00
Saturday 08:00 - 20:00

Telephone

+923455088042

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Filer Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Filer Today:

Share