26/06/2025
السلام علیکم محترم کلائنٹس،
جیسا کہ آپ بخوبی واقف ہیں، موجودہ مالی سال 30 جون 2025 کو اختتام پذیر ہو رہا ہے، جس کے بعد آپ کو اپنا سالانہ انکم ٹیکس گوشوارہ یکم جولائی 2025 سے ایف بی آر میں جمع کروانا ہوگا۔
اس سلسلے میں مؤدبانہ گزارش ہے کہ آپ اپنے بینک اکاؤنٹس کا بیلنس 30 جون 2025 کو کم سے کم رکھیں، تاکہ آپ کی بینک اسٹیٹمنٹ کو آپ کی آمدن و اخراجات کے مطابق درست طور پر ڈیکلئر کیا جا سکے۔
اگر آپ کے بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم آپ کی ڈیکلریشن میں ظاہر کردہ آمدن سے زیادہ ہوئی، تو اس پر اضافی ٹیکس، وضاحت اور ممکنہ جرمانے عائد ہو سکتے ہیں، جس سے بچنا آپ کے مفاد میں ہے۔
لہٰذا اس قسم کی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے بروقت بینک بیلنس کو مناسب سطح پر لائیں۔ اگر کسی قسم کی رہنمائی یا مشورے کی ضرورت ہو تو براہ کرم ہمارے آفس سے فوری رابطہ کریں۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔
سید شیراز الحسن گیلانی
📞 0301-6174120