APMIA

APMIA All Pakistan Marble Industries Association ( ) www.apmia.org.pk, since 1985.

*آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن (APMIA) اور پاکستان کاؤنسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (PCSIR)، پشاور کے مابی...
16/02/2026

*آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن (APMIA) اور پاکستان کاؤنسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (PCSIR)، پشاور کے مابین میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ (MoU)*
(تحقیق، جدت، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور استعدادِ کار کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی تعاون)

آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 11 فروری، 2026 بروز بدھ، آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن (APMIA) اور پاکستان کاؤنسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (PCSIR) کے درمیان PCSIR لیبز کمپلیکس، پشاور میں میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ (MoU) ساتھ دستخط کیے گئے.
ایپمیا کی جانب سے چیئرمین جناب محمد بلال خان، زونل وائس چیئرمین (مردان) جناب نہاد علی، زونل وائس چیئرمین (رسالپور۔نوشہرہ) جناب اعجاز احمد خان اور دیگر ممبران شریک ہوئے جبکہ پی سی ایس آئ آر، پشاور کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت، ڈائریکٹر (پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ) جہانگیر خان مہمند، انجینئر مہتاب، انجینئر یونس، انجینئرا جاوید، انجینئر وحید الرحمٰن بھی تقریب میں موجود تھے۔
اس MoU کا مقصد ڈائمینشنل سٹون سیکٹر کی ترقی اور ٹیکنیکل معاونت کے لیے باہمی اشتراکِ عمل کو فروغ دینا ہے. جس کے تحت درج ذیل امور پر اتفاق کیا گیا؛

1۔ لیبارٹری ٹیسٹنگ میں ڈسکاؤنٹ
• ایسوسی ایشن کے ممبران کو PCSIR میں ڈائمینشنل سٹون کے لیب ٹیسٹ پر 15 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔
• ⁠اگر ایسوسی ایشن ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ (EDF) کے ذریعے لیبارٹری ٹیسٹنگ کی مشینری خرید کر PCSIR کو فراہم کرے گی تو اس صورت میں ایسوسی ایشن کے ممبران کو لیب ٹیسٹ کی سروسز پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ حاصل ہوگا، بشرطیکہ فنڈنگ EDF سے ہو.

2۔ ٹریننگ اور آگاہی پروگرامز
پی سی ایس آئ آر درج ذیل پروگرامز کے انعقاد میں ایسوسی ایشن کو مکمل سہولت فراہم کرے گا:
• ٹیکنیکل ٹریننگ پروگرامز
• ⁠آگاہی سیمینار
• ⁠کپیسٹی بلڈنگ ورکشاپس
• ⁠انڈسٹری کے لیے رہنمائی سیشنز

3۔ جوائنٹ کارڈینیشن کمیٹی کا قیام
ایسوسی ایشن اور پی سی ایس آئ آر کے نمائندگان پر مشتمل ایک جوائنٹ کارڈینیشن کمیٹی (JCC) تشکیل دی جائے گی جو فعال رابطہ، طے شدہ اقدامات پر مؤثر عمل درآمد اور انڈسٹری کے مفاد میں مسلسل تعاون کو یقینی بنائے گی۔

4۔ طے شدہ امور پر عمل درآمد
میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ (MoU) کے تحت متفقہ سرگرمیوں پر باہمی تعاون سے عمل درآمد کیا جائے گا، جس کا فوکس درج ذیل معاملات پر ہوگا؛
• ڈائمینشنل سٹون سیکٹر کے معیار میں بہتری
• ⁠تحقیق اور ڈیویلپمنٹ میں تعاون
• ٹیکنیکل مشاورتی خدمات کی فراہمی
• ⁠ایکسپورٹ مسابقت میں اضافہ
• ⁠انٹرنیشنل معیارا کے مطابق انڈسٹری کی جدید کاری

یہ اشتراک پاکستان کے ڈائمینشنل سٹون سیکٹر کی ٹیکنیکل صلاحیت، معیار اور ایکسپورٹس میں اضافے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
تمام ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اس میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ (MoU) کے تحت فراہم کردہ سہولیات اور رعایات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں.

08/12/2025
آج مورخہ 21 اکتوبر 2025، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) اور آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن (APM...
21/10/2025

آج مورخہ 21 اکتوبر 2025، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) اور آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن (APMIA) کے مابین NAVTTC ہیڈکوارٹر، اسلام آباد میں ایک اہم معاہدہ طے پایا۔ اس معاہدے کا مقصد پاکستان کے ماربل/گرینائٹ مائننگ اور پراسیسنگ میں لیبر کی سکلز ڈیویلپ کرنے کو فروغ دینا، نوجوانوں کو خصوصی تربیت فراہم کرنا اور ان کے لیے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنا ہے۔
اس موقع پر APMIA کی جانب سے جناب محمد بلال خان، چیئرمین APMIA، جناب نہاد علی، زونل وائس چیئرمین مردان، جناب اکمل خان، زونل وائس چیئرمین مالاکنڈ ڈویژن، اور سید مسعود گیلانی، سیکرٹری جنرل APMIA نے شرکت کی، جبکہ NAVTTC کی نمائندگی جناب ظفر حیدر خان، ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، ڈاکٹر لبنیٰ، مس عاصفہ مقبول، جناب شعیب شہزاد اور دیگر عہدیداران نے کی۔

اس کے علاوہ جناب محمد بلال خان، چیئرمین APMIA کی سربراہی میں ایپمیا کے وفد نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر NAVTTC جناب عامر جان سے بھی ملاقات کی، جس میں ماربل اور گرینائٹ سیکٹر میں لیبر کی سکل ڈیولپمنٹ اور انڈسٹری کی بہتری کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

08/10/2025
05/02/2025

ایپمیا کی حالیہ ایگزیکٹو کمیٹی میٹنگ میں چائنہ ویزا کے مسائل سے متعلق خدشات کا اظہار کیا گیا تھا، جسے ہم نے چینی کونسل جنرل، کراچی اور FPCCI کے ساتھ اٹھایا۔
درج ذیل اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا:
1. ویزا پراسیسنگ میں تیزی: ہم نے خاص طور پر شامین سٹون فیئر ، چائنہ میں شرکت کرنے والے شرکاء کے لیے ویزا کے تیز تر اجرا کی ضرورت پر زور دیا۔
2. طویل مدت کیلۓ ویزا: ہم نے تجویز دی کہ پاکستانی شہریوں کو 2 سے 3 سال کے ویزے جاری کیے جائیں تاکہ چینی سفارت خانے پر بوجھ کم ہو اور طویل مدتی کاروباری روابط میں آسانی ہو۔
3. چینی شہریوں پر سفری پابندیاں: ہم نے دریافت کیا کہ آیا خیبرپختونخوا، سندھ، پنجاب، گلگت بلتستان اور بلوچستان چینی ویزیٹرز کے لیے ممنوعہ علاقے سمجھے جاتے ہیں۔
4. منرل پارک کا قیام: ہم نے پاکستان میں ایک مخصوص منرل پارک کے قیام کی تجویز دی، جہاں چینی خریدار محفوظ طریقے سے معائنہ، خریداری اور کارگو لوڈ کر سکیں، تاکہ چین میں غیر متوقع کارگو مسائل کے خطرات کم کیے جا سکیں۔

چینی کونسل جنرل نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا:
• انہوں نے یقین دلایا کہ ویزا پراسیسنگ میں تیزی لانے اور طویل مدتی ویزوں کے اجرا کی کوشش کی جاۓ گی، بشرطیکہ یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ ان ویزا کا غلط استعمال نہ ہو، خاص طور پر ہانگ کانگ جیسے ممنوعہ علاقوں میں داخلے کے لیے۔ APMIA اور FPCCI نے ضروری سپورٹ لیٹر فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔
• انہوں نے وضاحت کی کہ چینی شہریوں کے لیے پاکستان میں کوئی باضابطہ نو گو ایریا نہیں ہیں اور چین پاکستان میں سرمایہ کاری اور طویل مدتی شراکت داری کا خواہاں ہے۔ تاہم، بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات ایک چیلنج ہے، جسے جلد حل کرنے کی امید ظاہر کی گئی۔
• انہوں نے منرل پارک کے قیام میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی تجویز دی۔

ہم پر امید ہیں کہ ان مذاکرات سے ویزا کے عمل کو مزید آسان بنایا جا سکے گا اور پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

05/02/2025

مورخہ 4 فروری 2025 کو ایکسل لوڈ کے حوالے سے دوسری میٹنگ، چیئرمین APMIA محمد بلال خان کی سربراہی میں APMIA وفد نے چیئرمین NHA محمد شہریار سلطان سے ہوئ۔ وفد میں ایپمیا کی طرف سے زونل وائس چیئرمین جہانگیرہ/خیرآباد امجد علی آفریدی اور ایگزیکٹو ممبران حضرت یونس اور محمد عارف بھی شامل تھے۔
میٹنگ میں، چیئرمین APMIA نے ماربل انڈسٹری کو درپیش ایکسل لوڈ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مائنز پر بلاکس کے وزن کی پیمائش کا کوئی مؤثر طریقہ کار موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے جب ٹرک مائن سے سڑک پر آتے ہیں تو انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ اس سے خام مال فیکٹریز تک نہیں پہنچ پاتا، جس کے نتیجے میں انڈسٹری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماربل سیکٹر کے لیے خصوصی رعایت دی جائے تاکہ فیکٹریز کو بلا تعطل سپلائی ممکن ہو سکے۔ بصورت دیگر، انڈسٹری کے مکمل بند ہونے کا خدشہ ہے، جو ملکی معیشت اور مختلف افراد کے روزگار پر منفی اثرات مرتب کرے گا۔
اس پر، چیئرمین NHA نے بتایا کہ پہلے ہی 3 فیصد اضافی لوڈ کی رعایت دی گئی ہے، لیکن اس مسئلے پر غور کیا جائے گا اور ممکنہ حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ مزید کیسے اس سیکٹر کو ریلیف دیا جا سکتا ہے.

مورخہ 4 فروری 2025 کو، چیئرمین APMIA محمد بلال خان نے APMIA کے وفد کی IG نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP)، رفت مخ...
05/02/2025

مورخہ 4 فروری 2025 کو، چیئرمین APMIA محمد بلال خان نے APMIA کے وفد کی IG نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP)، رفت مختار اور DIG محمد سلیم سے میٹنگ کا انعقاد کروایا۔
APMIA وفد میں وائس چیئرمین (نارتھ) شاہ خالد صافی، زونل وائس چیئرمین جہانگیرہ/خیرآباد امجد علی آفریدی، ایگزیکٹو ممبران حضرت یونس، محمد عارف، کامران ریاست، نور حیات خان، امتیاز خان اور زر خان شامل تھے۔
اس میٹنگ میں ماربل اور گرینائٹ انڈسٹری کو درپیش ایکسل لوڈ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ خصوصاً جہانگیرہ، خیرآباد، باہتر موڑ، اور سنگجانی کانٹا پر ایکسل لوڈ کی سختی کی وجہ سے خام مال کی سپلائی میں نمایاں کمی آئی ہے، جس کے باعث 50 فیصد انڈسٹری بند ہو چکی ہے۔ اگر اس مسئلے کا حل نہ نکالا گیا تو پوری انڈسٹری کے بند ہونے کا خدشہ ہے۔
آئی جی موٹروے پولیس نے اس مسئلے کو جائز اور منطقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماربل سیکٹر کو سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ اداروں کو ایکسل لوڈ کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جاۓ گا تاکہ ماربل سیکٹر کے لیے ریلیف حاصل کیا جا سکے۔

مورخہ 1 فروری 2025 کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) میں کینیا کے ہائی کمشنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹ...
05/02/2025

مورخہ 1 فروری 2025 کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) میں کینیا کے ہائی کمشنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) پیٹر مپگو نجیرو کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں FPCCI کے اعلیٰ عہدیداران سمیت چیئرمین APMIA محمد بلال خان صاحب نے بھی شرکت کی۔
چیئرمین APMIA نے ہائی کمشنر، کینیا کو ماربل اور مائننگ سیکٹر کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور درخواست کی کہ کینیا میں اپنے ماربل/گرینائٹ پراڈکٹز کے لیے نئی مارکیٹ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر، انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ APMIA کے وفد کی بی ٹو بی (B2B) میٹنگز کروائی جائیں اور اپنے پراڈکٹز کی مارکیٹنگ کے لیے ایک وفد تشکیل دیا جائے، جس میں کینیا کی حکومت کا تعاون بھی درکار ہوگا۔
اپنی پراڈکٹ کی مارکیٹنگ اور پروموشن کے لیے جلد ہی APMIA کا ایک ڈیلیگیشن کینیا کے لیے بنایا جائے گا۔
چیئرمین APMIA کی ان تجاویز کو کینیا کے ہائی کمشنر نے بہت سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Address

Plot # 45, Street # 10, I-9/2
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

92514432774

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when APMIA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to APMIA:

Share